ارشادِ نبوی

ارشاد ِنبوی ﷺ

حضرت ابو حنیفہؒ بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ میں مسجد حرام میں داخل ہوا تو لوگوں کا ایک بڑا مجمع دیکھا۔ مَیں نے اپنے والد سے پوچھا یہ لوگ کس کے گرد اکٹھے ہیں۔ میرے والد نے بتایا کہ یہ حلقہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کے صحابی عبد اللہ بن جزء الزبیدیؓ کا ہے۔ یہ سن کر مَیں ان کی طرف بڑھا تو انہیں یہ کہتے ہوئے سنا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: ’’ جو اپنے اندر تفقُّہ فی الدین پیدا کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے ہم و غم کا خود متکفل ہو جاتا ہے اور اس کے لیے ایسی ایسی جگہوں سے رزق کے سامان مہیا کرتا ہے کہ جس کا اسے وہم و گمان بھی نہیں ہوتا۔‘‘

(شرح مسند ابی حنیفۃ الجزء 1 صفحہ 585)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button