امریکہ (رپورٹس)

سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ کینیڈا 2019ء

خدا تعالیٰ کے خاص فضل سے مورخہ 28ستمبر 2019ء بروز ہفتہ ،لجنہ اماء اللہ کینیڈا کو اپنا مرکزی سالانہ اجتماع بخیر و خوبی منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمد للہ۔

اس سال اجتماع کا بنیادی خیال ‘آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ’تھا۔ مرکزی اجتماع سے قبل دوران سال لوکل اجتماعات بھی اِسی بنیادی خیال کے مطابق منعقد ہوئے۔ اجتماع کی کارروائی مسجد بیت الاسلام کے احاطے میں واقع ‘ایوان طاہر’ میں ہوئی۔ کچھ مقابلہ جات اور پرو گرام مسجد کے مختلف حصوں میں بھی منعقد کیے گئے۔5500ممبرات اجتماع سے مستفیض ہوئیں۔ الحمد للّٰہ ثم الحمد للّٰہ۔ محترمہ صاحبزادی سیّدہ امتہ الجمیل بیگم صاحبہ بنت حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اجتماع کی صدارت فرمائی۔

لوائے احمدیت لہرانے کی تقریب

لجنہ کینیڈا کی تاریخ میں یہ پہلا اجتماع تھا جس میں لوائے احمدیت لہرانے کی تقریب ہوئی۔ محترمہ صاحبزادی سیدہ امتہ الجمیل بیگم صا حبہ ؓنے اس موقع پر لوا کشائی فرمائی اوردعا کروائی۔

اجتماع کے پروگرام کا پہلا حصہ

اجتماع کے پروگرام کے پہلے حصے کا آغاز نو بجے صبح تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جس کے بعد نیشنل سیکریٹری صاحبہ تعلیم نے افتتاحی ریمارکس پیش کیے۔ دورانِ اجتماع حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہِ العزیز کے لجنہ یوکے اجتماع سےخطاب فرمودہ 15؍ ستمبر2019ء میں سے دس منٹ کا ایک ویڈیو کلپ ممبرات کو دکھایا اور سنایا گیا۔

لجنہ کینیڈا کی خوش قسمی ہےکہ پیارے آقا حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزکی طرف سے اِس اجتماع کے لیے ایک خصوصی پیغام موصول ہوا تھاجسےپڑھ کر سنایا گیا۔ اس دعائیہ خط کا انگلش ترجمہ بھی پیش کیا گیا۔

حضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا جلسہ سالانہ ہالینڈ سےخطاب

اسی روز حضور انورایدہ اللہ تعالی بنصرہ العزیز نے جلسہ سالانہ ہالینڈ کے موقع پر لجنہ اماء اللہ ہالینڈ سے جو خطاب فرمایا وہ الحمدللہ ایم ٹی اے کی وسا طت سے صبح سات بجے سنا اور دیکھا گیا۔اس خطاب کےکچھ حصے کی ریکارڈنگ دورانِ اجتماع تمام حاضرات کو سننے کی توفیق ملی۔

علمی مقابلہ جات

اِمسال اجتماع میں مندرجہ ذیل علمی مقابلہ جات منعقد ہوئے:تلاوت قرآن کریم،حفظ قرآن کریم، نظم، بیت بازی، تقریر فی البدیہ اردو و انگریزی اور ریسرچ پریزنٹیشنز۔

لجنہ کینیڈا کا یہ پہلا نیشنل اجتماع تھا جس میں انگلش اور اردو تقریری مقابلوں کی بجائے مختلف ریجنل ٹیموں نے قرآنی اور سائینسی تحقیق پر مبنی کام اردو اور انگلش میں پیش کیا اور آخر میں ججز کے سوالات کے جوابات دیے۔ ریجنل ٹیموں نے مندرجہ ذیل مو ضوعات پر تحقیق پیش کی:‘زندگی بخش جام احمد ہے’،کیا اسلام جدت پسندی کے ساتھ ہم آہنگ ہے، محبت سب کے لیے اور نفرت کسی سے نہیں کو اپنی روز مرّہ زندگی میں عملی جامہ پہنانا، سیرت حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ ، ‘اہدِنَا الصِّرَاطَ المُستَقِیم’اور معاشرے کی بہتری کے لیے ایک مسلمان عورت کا کردار۔

الحمد للہ اجتماع پر تعلیمی انعامات و اسناد کی تقسیم کی تقریب بھی منعقد ہوئی ، گریڈ 6 کی اٹھارہ ، گریڈ 7 کی 22، گریڈ 8 کی 34، گریڈ 9 کی 31، گریڈ 10 کی 35 اور گریڈ 11 کی 28 طالبات نے انعامات و اسناد حاصل کیں۔

تعارف کتاب:مسیح ہندوستان میں: ہر سال نیشنل اجتماع کے موقع پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک کتاب کے متعلق پریزنٹیشن پیش کی جاتی ہے۔ اِس سال حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب “مسیح ہندوستان میں”پر پریزنٹیشن پیش کی گئی جس میں قرآن مجید، حدیث اور تاریخ و طب سے وہ شواہد پیش کیے گئے جن کی رْو سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ ثابت فرمایا کہ حضرت مسیح ناصری علیہ السلام صلیب سے بچ کر کشمیر کی جانب روانہ ہو ئے اورتا حیات وہیں قیام فرمایا اور وہیں مدفون ہوئے۔

اجتماع کے پروگرام کا دوسرا حصہ

نماز اور دوپہر کے کھانے کے وقفے کے بعد پروگرام کے دوسرے حصے کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد انگلش ترجمہ پیش کیا گیا۔ اس سیشن میں بعض علمی مقابلہ جات کروائے گئے جس کے بعد سوال و جواب کا سیشن منعقد ہوا۔ اس سیشن میں نیشنل مجلس عاملہ کی ممبرات نے حاضرین مجلس کے سوالات کے جوابات دیے۔

تقریب تقسیم انعامات و اَسناد

پروگرام کے اِس آخری حصے میں علمی مقابلہ جات میں پوزیشنزحاصل کرنے والی لجنات اور ٹیموں کو انعامات اور اسناد دی گئیں۔

نمازِ مغرب اور عشا ءکے بعد رات کا کھانا پیش کیا گیا۔اور اس طرح یہ با برکت تقریب کامیابی کے ساتھ ختم ہوئی۔ الحمد للّٰہ

نو مبائعات کا اجتماع : نو مبائعات کا الگ اجتماع بھی اسی روز مسجد بیت الاسلام میں منعقد ہوا۔ نومبائعات نے چند علمی مقابلہ جا ت میں حصہ لیا اورحضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا جلسہ ہالینڈکے مہمانوں سے خطاب براہ راست دیکھنے کی سعادت پائی۔ الحمد للہ

عربی لیکچر:عرب بہنوں کے لیے اجتماع پر ایک علیحدہ سیشن ہوا جس میں “نظام جماعت اور خلافت کی اطاعت کی برکات” کے موضوع پر ایک لیکچر دیا گیا۔ لیکچر کے اختتام پر سوالات کے جوابات دیے گئے۔

مدرز میٹنگز (ماؤں کے ساتھ میٹنگ): امسال دو روزہ اجتماع میں ماؤں کے ساتھ تین میٹنگز کا انعقاد ہوا۔ ہرپر یزینٹیشن قر آن کریم ۔ حدیث ۔ خطبا ت جمعہ و خطا با ت سیّدنا حضرت ا قدس خلیفتہ ا لمسیح ا لخا مس ا یدہ ا للہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی رو شنی میں پیش کی گئی ۔ ہر پریزینٹیشن کے بعد سوال و جواب ہوئے جس میں ماؤں نے بھی اپنے موقف اور رائے پیش کیں۔ بفضل اللہ تعالیٰ 700بہنیں اِن میٹنگزسے مستفید ہوئیں۔

درج ذیل تین موضوعات پر میٹنگز منعقد ہوئیں
“محبت ِرسول کریم ﷺکو کیسے اپنی زندگیوں کا حصہ بنایا جائے”
“آٹزم ’’
اور “ ذہنی صحت کے چیلنجز”

معلوماتی سٹالز اور نمائشیں:دو روزہ اجتماع کے دوران مختلف النوع معلوماتی سٹالز اور نمائشیں بھی منعقد کی گئیں۔ ان میں متعدد شعبہ جات نے اپنے سٹالز اور نمائشیں لگائیں اور ممبرات کو ضروری معلومات اور لٹریچر فراہم کیا۔

اجتماع ناصرات الا حمدیہ

ناصرات کا اجتماع بروز ہفتہ بعد از نماز ظہر شروع ہو کر اتوار کی سہ پہر اختتام پذیر ہوا۔ الحمد للہ۔ محترمہ صاحبزادی امتہ الجمیل بیگم صاحبہ نے تمام اجلاسات کی صدارت فرمائی اور وقفے وقفے سے ناصرات کو آنحضرتﷺ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلافت کی اطاعت کی اہمیت اور برکات کی بابت مفید نصائح فرمائیں۔ مقابلہ جات میں تلاوت قرآن کریم، حفظ قرآن اور حفظ قصیدہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے علاوہ نظم اور انگلش، اردو اور فرنچ تقاریر کے مقابلہ جات بھی شامل تھے۔ پروگرام کے اختتام پر ناصرات کی تفریح کے لیے ایک Reptilian Show کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضمون

ایک تبصرہ

  1. Alhamdulillah!
    This is a great blessing of Allah that we are reading Alfazl online. May Allah bless our dear Imam Hazrat Khalifatul Masih with good health and long life. This is mere blessings of Khilfat. Jazakumullah!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button