مصروفیات حضور انور

حضرت امیرالمومنین خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ کی مصروفیات مورخہ 08 تا 17 مارچ 2019ء

مورخہ 08؍تا 17؍ مارچ 2019ءکے دوران حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزکی گوناگوں مصروفیات کے علاوہ دیگر امورکی ایک جھلک ہدیۂ قارئین ہے:

٭…8 مارچ بروزجمعۃ المبارک: حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے مسجد ‘بیت الفتوح’ مورڈن میں خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا جو ایم ٹی اے کے مواصلاتی رابطوں نیز یو ٹیوب اور دیگر میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعہ ساری دنیا میں سنا اور دیکھا گیا۔ حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں دو بدری اصحابِ رسولؐ کی سیرتِ مبارکہ کا تذکرہ فرما کر آنحضرتﷺ کی ذاتِ بابرکات پر یہود کی جانب سے کیے جانے والے جادو کے شبہ کا ازالہ فرمایا۔ نیز اس کی حقیقت اور جماعت احمدیہ کے نقطہ ٔنظر کا تفصیلی بیان فرمایا۔(اس خطبہ جمعہ کا متن اسی شمارہ میں ملاحظہ کیجیے )

٭…09 مارچ بروز ہفتہ: حضور انور نے نمازِ ظہر سے قبل مسجد فضل لندن کے باہر تشریف لا کرمکرمہ رفعت اختر صاحبہ(اہلیہ مکرم نصیب احمد انور صاحب۔ کلیپھم) اور مکرمہ فضل خیر صاحبہ (آکسفورڈ۔ یوکے) کی نماز جنازہ حاضر پڑھائی اور پسماندگان سے ملاقات فرمائی۔ نیز 3نماز جنازہ غائب بھی پڑھائے۔

٭…آج شام کو حضور انور جماعت احمدیہ یوکے کے سولہویں نیشنل پیس سمپوزیم میں شرکت کے لیے مسجد ‘بیت الفتوح’ تشریف لے گئے۔ حضور انور نے نمازِ مغرب و عشاء مسجد بیت الفتوح میں جمع کرکے پڑھائیں۔ اس کے بعد انٹرنیشنل میڈیا کے نمائندگان ساتھ ایک پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندگان کے سوالوں کے جوابات دیے۔ بعد ازاں طاہر ہال میں پیس کا نفرنس میں موجود مہمانوں سے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں نہایت بصیرت افروز خطاب فرمایا۔

٭… 10 مارچ بروز اتوار: آ ج Mr. Tom Gallagher (CEO Religious News Service امریکہ) نے حضور انور سے ملاقات کی سعادت حاصل کی۔ مزید برآں امن کانفرنس میں شرکت کے لیے تشریف لانے والے درج ذیل ممالک کے وفود نے بھی شرفِ ملاقات حاصل کیا۔ سپین، اٹلی، پرتگال، بیلجیم، فرانس، سوئٹزرلینڈ، ہالینڈ، سویڈن، ناروے، آئس لینڈ اور یونان

٭… نماز عصر سے قبل مکرم John Kenneth Gormelyصاحب (کینیڈا) نے حضورِ انور سے ملاقات کی۔ موصوف1998ء سے کینیڈا کے ایک مشہور ریڈیو پروگرام کی میزبانی کر رہے ہیں۔

٭… 11 مارچ بروز سوموار: آج صبح دفتری ملاقاتوں سے قبل درج ذیل ممالک کے وفود کی حضورانور سے ملاقات تھی: میسیڈونیا، بوسنیا، کروشیا، کوسوو اور لیتھوینیا

٭…نمازِ عصر کی ادائیگی کے بعد حضورِ انور نے ایک نکاح کی تقریب کو برکت بخشی۔ مکرم عطاء المجیب راشد صاحب (امام مسجد فضل لندن) نے نکاح پڑھایا جبکہ حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اس نکاح کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔

٭… 12 مارچ بروز منگل: حضور انور نے مسجد فضل لندن میں نمازِ عصر پڑھانے کے بعد درج ذیل 6نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان نکاحوں کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔ نیز فریقین کو شرف مصافحہ بخشا اور مبارکباد دی۔

٭…عزیزہ فوزیہ شاہین بنت مکرم ذو الفقار احمد صاحب (ربوہ) ہمراہ مکرم حافظ فرید احمد ناصر صاحب (متعلم درجہ شاہد۔ جامعہ احمدیہ ربوہ) ابن مکرم شیخ سلطان احمد علیانہ صاحب (ربوہ)

٭…عزیزہ شمائلہ ملہار بنت مکرم میاں عطاء الہادی صاحب (امریکہ) ہمراہ مکرم عدیل طیب صاحب(متعلم درجہ خامسہ۔ جامعہ احمدیہ یوکے) ابن مکرم منصور احمد طیب صاحب

٭…عزیزہ طوبیٰ احمد بنت مکرم امتیاز احمد صاحب (گراس گراؤ۔ جرمنی) ہمراہ مکرم مستجاب قاسم صاحب(متعلم درجہ رابعہ۔ جامعہ احمدیہ کینیڈا) ابن مکرم آفتاب احمد صاحب (کیلگری۔ کینیڈا)

٭… عزیزہ دُردانہ احمد (واقفۂ نو) بنت مکرم فیاض احمد صاحب (ھیز) ہمراہ مکرم حارث اویس صاحب ابن مکرم اویس احمد ثقلین صاحب (پٹنی)

٭… عزیزہ انیلہ منیب (واقفۂ نو) بنت مکرم ظفر اقبال منیب صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم ارسلان احمد امتیاز صاحب ابن مکرم امتیاز احمد صاحب (جرمنی)

٭… عزیزہ نداء النصر شاہد بنت مکرم ڈاکٹر محمد سلیم شاہد صاحب (صدر جماعت والتھم فارسٹ۔ لندن) ہمراہ مکرم عثمان احمد علی صاحب ابن مکرم جمیل احمد ایاز صاحب (لندن)

٭… 14 مارچ بروز جمعرات: حضور انور نے نمازِ ظہر سے قبل مسجد فضل لندن کے باہر تشریف لا کرمکرمہ امۃ الغفور رفیق صاحبہ(اہلیہ مکرم ایم آر رفیق صاحب آف سری لنکا۔ حال سٹیونیج) کی نماز جنازہ حاضر پڑھائی اور پسماندگان سے ملاقات فرمائی۔ نیز 4نماز جنازہ غائب بھی پڑھائے۔

٭… 15 مارچ بروزجمعۃ المبارک: حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے مسجد بیت الفتوح مورڈن میں خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا جو ایم ٹی اے کے مواصلاتی رابطوں نیز یو ٹیوب اور دیگر میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعہ ساری دنیا میں سنا اور دیکھا گیا۔ حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں اطاعت اور اخلاص و وفا کے پیکر چند بدری اصحابِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرتِ مبارکہ کا دلنشین تذکرہ فرمایا۔(اس خطبہ جمعہ کا خلاصہ اسی شمارہ میں ملاحظہ کیجیے)

٭…آج شام حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں ہونے والی نئی تعمیرات کے معائنہ کی غرض سے سفر اختیار فرمایا۔

٭… 16 مارچ بروز ہفتہ:آج نمازِ عصر سے قبل تقریبًا 110؍ خدام و اطفال پر مشتمل کینیڈا سے آئے ہوئے ایک وفد کو پیارے آقا کے ساتھ ملاقات کرنے کا شرف حاصل ہوا۔

٭…نمازِ عصر کی ادائیگی کے بعد حضورِ انور نے ایک نکاح کی تقریب کو برکت بخشی۔ مکرم عطاء المجیب راشد صاحب (امام مسجد فضل لندن) نے نکاح پڑھایا جبکہ حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اس نکاح کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔

٭… 17؍ مارچ بروز اتوار: آج ہفت روزہ الحکم (انگریزی) کی ٹیم نے حضورِ انور کے ساتھ ملاقات اور پھر گروپ فوٹو اتروانے کا شرف حاصل کیا۔
٭ آج نمازِ عصر کے بعد حضرت امیرالمومنین خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی بنصرہ العزیز نے مسجد فضل لندن میں ایک تقریب آمین کو رونق بخشی۔ حضور انور نے تقریب میں شامل ہونے کی سعادت حاصل کرنے والے30؍ بچوں اوربچیوں سے باری باری قرآن مجید کی ایک ایک آیت یا اس کا کچھ حصہ سنا۔ بعد ازاں حضور انور نے دعا کروائی۔

ملاقات حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز

اس عرصہ کے دوران حضورِ انور نے چھ روز دفتری جبکہ سات روز ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ متعدد افسرانِ صیغہ جات، بعض امراء جمات، ذیلی تنظیموں کے صدور، مرکزی رسائل و جرائد کے مدیران و انتظامیہ اور دیگر احباب نے حضورِ انور سے اپنی دفتری ملاقاتوں میں ہدایات اور رہنمائی حاصل کی۔

اس عرصہ کے دوران 114؍ فیملیز اور81؍ احباب نے انفرادی طور پرحضورِ انور سے شرفِ ملاقات کی سعادت پائی۔اپنے آقا سے ملاقات کے لیے حاضر ہونے والے ان احبابِ جماعت کا تعلق23؍ ممالک سے تھا جن میں امریکہ، کینیڈا، جرمنی، بیلجیم، اٹلی، غانا، ماریشس، نیپال، انڈیا، انڈونیشیا، پاکستان، فن لینڈ، ناروے، یونان، سپین، فرانس، آئر لینڈ، مقدونیہ، ڈنمارک، یوکے اور عرب کے بعض ملک شامل ہیں۔

اَللّٰھُمَّ أَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ
وکُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button