مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ 03؍ تا 09؍ فروری 2020ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزکي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭… 06؍فروری بروز جمعرات: حضورِانور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے آج نمازِ ظہر سے قبل مسجد مبارک کے باہر تشريف لا کر مکرم سید مطیع اللہ صادق صاحب ابن مکرم سید صادق علی صاحب (یوکے) کي نماز جنازہ حاضر پڑھائي اور پسماندگان سے ملاقات فرمائي۔ حضورِ انور نے جنازہ حاضر کے ساتھ 05؍ مرحومين کي نمازِ جنازہ غائب بھي پڑھائي۔

٭…حضورِانور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے آج شام اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکراسلام آباد (ٹلفورڈ) میں ہونے والے متفرق امور کا معائنہ فرمایا اور ضروری ہدایات سے نوازا۔ آج کے راؤنڈ کے دوران حضور پُر نور نے نصرت بلاک (لجنہ ہال) میں ہونے والے کاموں کا بھی معائنہ فرمایا۔

٭… 07؍فروری بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يو ٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں اخلاص و وفا کے پیکر بدری صحابی حضرت محمد بن مسلمہ انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سیرت مبارکہ کا دل نشین تذکرہ فرمایا۔

٭…09؍فروری بروز اتوار: آج حضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نمازِ ظہر سے قبل ایوان مسرور، اسلام آباد میں منعقدہ گلشنِ وقفِ نَو میں رونق افروز ہوئے۔ 12؍ سے 15؍ سال کے واقفینِ نَو بچوں کے ساتھ ہونے والی یہ دل چسپ نشست نمازِ ظہر سے پہلے اختتام پذیر ہوئی۔

٭… حضورِ انور نے نمازِ ظہر پڑھانے کے بعد درج ذيل 03؍ نکاحوں کا اعلان فرمايا اوران کے بابرکت ہونے کے ليے دعا کرائي:

٭عزیزہ باسمہ صدف (ٹیچر۔ نصرت جہاں گرلز کالج ربوہ)بنت مکرم منظور احمد طاہر صاحب (ربوہ) ہمراہ مکرم کلیم اللہ صاحب (مربی سلسلہ۔وکالت تعلیم ربوہ)ابن مکرم مہر محمود احمد صاحب (فیصل آباد)

٭عزیزہ سجیلہ بنت مکرم اظہر احمد صاحب (لاہور)ہمراہ مکرم ذیشان احمد ناصر صاحب (مربی سلسلہ۔منڈی بہاؤالدین)ابن مکرم محمد وارث صاحب (لاہور)

٭عزیزہ صوفیہ ابڑو (واقفۂ نو)بنت مکرم اکبر احمد ابڑو صاحب (لندن)ہمراہ مکرم خرم شاہد صاحب ابن مکرم اعجاز احمد شاہد صاحب(جرمنی)

٭…آج شام کو نمازِ عشاء کے بعد حضور انور نے تعلیم الاسلام کالج اولڈ سٹوڈنٹس ایسو سی ایشن یوکے کے سالانہ اجلاس کی تقریب کو رونق بخشی۔ یہ تقریب ایوان مسرور، اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

ملاقات حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز

حضورِ انور نے مورخہ 03؍ تا 09؍ فروری 2020ء کے دوران چار روز دفتري اور چھ روز ذاتي ملاقاتيں فرمائيں۔ متعدد افسرانِ صيغہ جات، مربيانِ سلسلہ اور ديگر احباب نے حضورِ انور سے اپني دفتري ملاقاتوں ميں ہدايات اور رہ نمائي حاصل کي۔
ان ایّام میں 79؍ فيمليز اور 64؍احباب نے انفرادي طور پرحضورِ انور سے ملاقات کي سعادت حاصل کی۔ اس لحاظ سے ذاتی ملاقاتوں کی کل تعداد 143؍تھی۔ اپنے آقا سے ملاقات کے ليے حاضر ہونے والے ان احبابِ جماعت کا تعلق درج ذیل 16؍ممالک سے تھا : آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، امریکہ، کینیڈا، سویڈن، ناروے، جرمنی، بیلجیم، ہالینڈ، بلغاریہ، آئرلینڈ، ٹرینیڈاد، کبابیر، نائیجیریا، پاکستان اور یوکے۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ

وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button