متفرق مضامین

بر صغیر پاک و ہند میں موجود مقدس مقامات

(مبارز نجیب وڑائچ)

بر صغیر پاک و ہند میں موجود مقدس مقامات جن کو مسیح الزماں حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپؑ کے خلفائے کرام رضوان اللّٰہ علیہم اجمعین نےبرکت بخشی

فیروز پور اور وہاں سے امرتسر جانا

حضرت مولوی نور احمد صاحبؓ لکھتے ہیں:

‘‘جب آپ فیروز پور تشریف لے گئے تو وہاں سے مجھے خط لکھا کہ ہم فیروز پور سے قادیان جاتے ہیں اور ہمارا ارادہ ہے کہ امرتسر میں دو ایک دن ٹھہریں گے اور اہل و عیال ہمارے ساتھ ہیں کوئی مکان ہمارے لئے تلاش کر رکھیں مَیں نے جواب میں عرض کیا کہ میرا مکان حاضر ہے۔ حضور خوشی سے تشریف لائیں اور جب تک حضور کی مرضی ہو قیام فرمائیں جب حضور تشریف لائے تو مَیں سٹیشن پر حاضر ہوا اور آپ کو اور حضرت ام المؤمنین اور دوسرے اہلِ قافلہ کو اپنے گھر لے آیا۔ اس وقت حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمدؐ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ حضور کی گود میں تھے۔ حضور نے صاحبزادہ صاحب کو میری گود میں دے دیا اور سب اہلِ قافلہ مع حضرت اقدس ؑ میرے گھر تشریف لائے۔آپ کی تشریف آوری سے چند روز پہلے مَیں نے خواب میں دیکھا تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میرے مکان کے قریب تشریف لائے ہیں۔ مَیں بہت خوش ہوا اور خواب میں کہا کہ دیکھئے اس کی تعبیر کیا ہو۔ اس کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تشریف آوری سے یہ خواب پوری ہوگئی کیونکہ آپ اس زمانہ میں آنحضرت ؐ کے نائب ہیں۔’’

(رسالہ نور احمد۔ صفحہ 15-16طبع ثانی پاکستان ٹائمز پریس رتن چند روڈ لاہور)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button