متفرق شعراء

جرأتوں کی ہوا ضروری ہے

(عبد الکریم قدسی)

جیسنڈا آرڈن وزیر اعظم نیوزی لینڈ کے نام

اہلِ غم کو گلے لگاتے ہوئے
مہربانی کی حد کر دی ہے
جیسنڈا آرڈن کی عظمت نے
مصلحت کوشی رد کر دی ہے

تیرے کردار نے کیا ثابت
کہ ہے انسانیت ابھی باقی
امن کا ہو گا بول بالا ، اگر
جیسنڈا ایک بھی رہی باقی

آتشِ ظلم کے لیے قدسیؔ
جرأتوں کی ہوا ضروری ہے
ظلمتوں کے مقابلے کے لیے
ایک روشن دیا ضروری ہے

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button