پیغام حضور انور

جماعت احمدیہ امریکہ کے قیام کو سو سال پورے ہونےپر امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کا خصوصی پیغام

مکرم امیر صاحب جماعت احمدیہ امریکہ

السلام علیکم ورحمة اللہ و برکاتہ

آپ نے جماعت احمدیہ امریکہ کے قیام کو سو سال پورے ہونےپر اظہار تشکر کا دن منانے کے لیے جماعت امریکہ کے نام پیغام بھجوانے کی درخواست کی تھی۔

حضرت مفتی محمد صادق صاحب رضی اللہ عنہ آج سے ٹھیک ایک سو سال پہلے 15؍ فروری کو امام الزماں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا جو پیغام لے کر وہاں گئے اور جس روح اور جذبے سے انہوں نے کام کیا اور بہت سی سعید روحوں کو اسلام احمدیت میں داخل کیا افسوس کہ ان کے بعد وہ نسلیں احمدیت سے دور چلی گئیں اور جماعت سے سنبھالی نہیں گئیں۔ اس پس منظر میں اس موقع پر ایک تو میرا آپ کو یہ پیغام ہے کہ آپ بھی آج اسی جذبہ اور روح کے ساتھ ایک بار پھر امریکن قوم کو اسلام احمدیت کا پیغام پہنچانے کے لیے اپنی تمام تر استعدادوں کے ساتھ مصروفِ عمل ہوجائیں اور دوسرے ان سعید روحوں کی وہ نسلیں جو پہلے ہم سے سنبھالی نہیں گئیں انہیں تلاش کرکے واپس لائیں اور ان سے رابطہ کرکے ان کو دوبارہ احمدیت کی آغوش میں لائیں جس طرح کہ میں نے گزشتہ ایک سفر کے دوران پہلے بھی وہاں کے ان ابتدائی احمدیوں کی نمائش میں لگی تصویریں دیکھ کر آپ لوگوں کو ان سے رابطے کرنے کا کہا تھا۔ اس لیے اب یہ 100سال صرف گزرے ہوئے 100سال منانے کے لیے نہ ہوں بلکہ ایک نئے جذبے کے ساتھ احمدیت کی تعلیم اور تبلیغ کو پھیلانے کے لیے اپنے آپ کو وقف کردینے کے ہوں اور حضرت مفتی محمد صادق صاحبؓ والے اس جذبہ اور روح کو اپنے اندر زندہ کرکے سعید روحوں کی تلاش کا کام کرنے کے ہوں تاکہ آئندہ جس جس طرح وہاں جماعت پھیلے اسی طرح اس کی تعلیم اور تربیت کے انتظام بھی ہوتے رہیں۔ اللہ آپ کو اس کی توفیق دے اور ساری امریکن جماعت کو مل کر اس مقصد کے حصول کے لیے محنت اور کوشش کرنے کی ہمت اور طاقت عطا فرمائے تاکہ جلد یہ ملک بھی اسلام احمدیت کی آغوش میں آکر اللہ اور اس کے رسولؐ کے نور سے منور ہوجائے۔ آمین

والسلام

خاکسار

(دستخط) مرزا مسرور احمد

خلیفة المسیح الخامس

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button