نماز جنازہ حاضر و غائب

نمازِ جنازہ حاضر و غائب

مکرم منیر احمد جاوید صاحب پرائیویٹ سیکرٹری اطلاع دیتے ہیں کہ

8؍جنوری2020ءکونمازظہروعصرسےقبل حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مسجدمبارک (اسلام آباد،ٹلفورڈ،یوکے)کے باہر تشریف لا کر محترمہ ناہید طاہرہ صاحبہ اہلیہ مکر محمد اشرف صاحب (انر پارک ۔ یوکے)کی نمازِ جنازہ حاضر اورکچھ مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

نمازِ جنازہ حاضر

محترمہ ناہید طاہرہ صاحبہ اہلیہ مکر محمد اشرف صاحب (انر پارک ۔ یوکے)

2؍جنوری2020ء کو 52 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن۔ مرحومہ نمازوں کی پابند، چندہ جات میں باقاعدہ، غریبوں کی مدد کرنے والی، ملنسار، باپردہ اور دین کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی ایک نیک اور باوفا خاتون تھیں۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ ایک بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

نماز جناز ہ غائب

-1مکرمہ شریف النساء صاحبہ اہلیہ مکرم محمد حسین صاحب بنت مکرم نادر حسین صاحب( ربوہ)

11؍دسمبر 2019ء کوبقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی حضرت مولوی غلام جیلانی صاحب ؓ کی نواسی تھیں۔آپ نے محترم مرزا منصور احمد صاحب کے گھر لمبا عرصہ تک خدمت کی توفیق پائی ۔باقاعدگی سے اپنے چندہ کے ساتھ والدین اورسب خلفاء کی طرف سے تحریک جدید اور وقف جدید کا چندہ ادا کیا کرتی تھیں ۔وفات سے قبل اپنےبچوں کو آخری نصیحت یہ کی کہ ہمیشہ خلافت سے جڑے رہنا۔

-2مکرمہ بشریٰ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم فرزند علی صاحب (ریٹائرڈ واقف زندگی ربوہ)

2؍جنوری2020ءکو بقضائے الٰہی78سال کی عمر میں وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ ۔ مرحومہ حضرت شیخ نورالدین صاحب صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پوتی تھیں۔ بہت سادہ مزاج ، غریب پرور، نرم دل ،سب کے لیے اچھے اور نیک جذبات رکھنے والی ایک نیک اور مخلص خاتون تھیں۔خلافت اور نظام جماعت سے بڑی عقیدت رکھتی تھیں۔بچوں کو بھی خلافت سے وابستگی کی تلقین کیاکرتی تھیں۔مرحومہ موصیہ تھیں۔ پسماندگان میں ایک بیٹی اور چار بیٹے شامل ہیں ۔ آپ مکرم عبد الوھاب طیب صاحب (مبلغ سلسلہ سوئٹزرلینڈ) کی دادی تھیں ۔

-3مکرم چوہدری عبد الرشید کاہلوں صاحب ابن مکرم چوہدری اللہ بخش صاحب زراعتی ماسٹر۔ ربوہ (حال ٹورانٹو۔کینیڈا)

29؍نومبر 2019 ء کو89سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ ۔ آپ نے قادیان، سیالکوٹ، لاہور اور کینیڈا میں مختلف حیثیتوں میں جماعت کی خدمت کی توفیق پائی ۔ بہت نافع الناس، منکسر المزاج،حلیم طبع، تقویٰ شعار،ایک نیک اور مخلص انسان تھے ۔خلافت کے ساتھ عقیدت کا گہرا تعلق تھا۔مرحوم موصی تھے ۔پسماندگان میں ایک بیٹی اور چار بیٹے شامل ہیں۔

-4مکرم عبد السمیع صاحب ابن مکرم عبدا لحمید صاحب مرحوم درویش قادیان (ڈنمارک)

14؍دسمبر 2019ء کو بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔آپ ڈنمارک جماعت کے ابتدائی ممبران میں سے تھے۔لمبا عرصہ سیکرٹری ضیافت ، سیکرٹری امور عامہ اور صدر حلقہ کے طورپر خدمت کی توفیق پائی۔بہت نیک ، مخلص اور باوفا انسان تھے ۔مرحوم موصی تھے۔پسماندگان میں ایک بیٹی اور دو بیٹے شامل ہیں ۔

اللہ تعالیٰ تمام مرحومین سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور انہیں اپنے پیاروں کے قرب میں جگہ دے۔ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی خوبیوں کو زندہ رکھنے کی توفیق دے۔آمین

………………………………………………………………………

مکرم منیر احمد جاوید صاحب پرائیویٹ سیکرٹری اطلاع دیتے ہیںکہ

1؍جنوری2020ءکونمازظہروعصرسےقبل حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مسجدمبارک (اسلام آباد،ٹلفورڈ،یوکے)کے باہر تشریف لا کر مکرم احمد رشید خواجہ صاحب(Reading۔یوکے)کی نمازِ جنازہ حاضر اورکچھ مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

نمازِ جنازہ حاضر

مکرم احمد رشید خواجہ صاحب ( Reading ۔ یوکے)

6؍جنوری2020ء کو84سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن۔مرحوم ریڈنگ جماعت کے پرانے ممبر تھے۔ مقامی جماعت میں سیکرٹری مال کے علاوہ دو مرتبہ صدر جماعت کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔ مرحوم ایک نیک ،مخلص اورباوفا انسان تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں ۔

نماز جناز ہ غائب

1مکرمہ امۃ الرحمٰن صاحبہ اہلیہ مکرم خلیل احمد صاحب (ربوہ)

25؍دسمبر2019ءکوبقضائےالٰہی وفات پا گئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ اپنے بچوں کو ہمیشہ جماعت اور خلافت سے جوڑے رکھا۔نمازوں کی پابند اور بڑی شفیق نیک خاتون تھیں ۔آپ محترم جمعدار نعمت اللہ خان صاحب (مانسہرہ ضلع ہزارہ) کی بیٹی تھیں جنہوں نے 1902ء میں بیعت کی توفیق پائی۔ آپ کے بھائی مکرم رانا کرامت اللہ خان صاحب (امیر ضلع ہزاہ ڈویژن ) کو اسیر راہ مولیٰ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔پسماندگان میں دو بیٹیاں اور پانچ بیٹے شامل ہیں ۔ آپ کے دو پوتے جامعہ احمدیہ جرمنی میں زیر تعلیم ہیں اور ایک پوتی مربی سلسلہ سے بیاہی ہوئی ہیں۔

-2مکرم مرزا مقصود علی صاحب ابن مکرم شوکت علی صاحب(ایڈیلیڈ۔آسٹریلیا)

22؍دسمبر2019ءکو بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم نے اہلیہ کے ہمراہ 1991ء میں بیعت کی توفیق پائی ۔ خاندان میں اکیلے احمدی تھے لیکن باوجود مخالفت کے بڑی ثابت قدمی کے ساتھ اپنے ایمان پر قائم رہے۔ صوم و صلوٰۃ کے پابند ، تہجد گزار ، دعا گو،ایک نیک مخلص اور شریف النفس انسان تھے ۔ نظام جماعت اور خلافت سے والہانہ لگاؤ تھا۔ تبلیغ کا بہت شوق تھا اور اس کے لیے ہر وقت تیار رہتے تھے ۔ ہومیو پیتھی کے بہت قابل ڈاکٹر تھے اور اللہ نے آپ کے ہاتھ میں شفا بھی رکھی تھی ۔ضرورت پڑنے پر لوگوں کو ان کے گھروں میں جاکر بھی دوائیاں پہنچاتے رہے ۔پاکستان میں فری میڈیکل کیمپ لگانے کا بھی اہتمام کیا کرتے رہے ۔ مرحوم موصی تھے ۔ پسماندگان میں دو بیٹے اور دوبیٹیاں شامل ہیں۔

-3 مکرم چوہدری شفیق احمد صاحب ابن مکرم چوہدری محمد صادق صاحب مرحوم (مہدی آباد۔جرمنی)

10؍نومبر2019ءکو67سال کی عمر میں وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔مرحوم 45سال سے جرمنی میں مقیم تھے ۔ آپ نے اپنی جماعت کے صدر اور سیکرٹری تبلیغ کے طورپر خدمت کی توفیق پائی۔ ہفتہ وار تبلیغی سٹال لگانے کے لیے ہمیشہ تعاون کیا کرتے تھے۔ایک نیک ، شفیق ،ملنسار اور مخلص انسان تھے ۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹی اور دو بیٹے شامل ہیں ۔

-4 مکرم رشید احمد صاحب (سابق کارکن دفتر وصیت۔ ربوہ)

29؍دسمبر2019ء کو بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ ۔آپ مکرم چوہدری محمد خان صاحب (دھیر کے کلاں ۔گجرات ) کے بیٹے اور محترم چوہدری محمد صدیق صاحب مرحوم (سابق انچارج خلافت لائبریری) کے داماد تھے ۔آپ نے بڑی فعال زندگی گزاری ۔مرحوم عبادت گزار، صلہ رحمی کرنے والے ایک نیک اور مخلص انسان تھے ۔آپ مکرمہ سلیمہ قمر صاحبہ(سابق مدیر رسالہ مصباح) کے شوہر تھے۔

اللہ تعالیٰ تمام مرحومین سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور انہیں اپنے پیاروں کے قرب میں جگہ دے۔ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی خوبیوں کو زندہ رکھنے کی توفیق دے۔آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button