یورپ (رپورٹس)

سوئٹزرلینڈ میں پہلی مرتبہ جماعت احمدیہ یعنی حقیقی اسلام کے پیغامات پر مشتمل Billboardsکی تنصیب

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ سوئٹزرلینڈ کو سوئٹزرلینڈ کے شہر Winterthur کے بڑے ٹرین سٹیشن پر پہلی دفعہ 23جنوری 2019ء سے لے کر ایک ہفتہ تک جماعت احمدیہ یعنی حقیقی اسلام کے پیغامات پر مشتمل کُل اکیس(21)Billboards لگانے کی توفیق ملی۔الحمدللہ۔ سات(7 )Billboardsکی مرکزی کشش حضرت اقدس مسیح موعودعلیہ الصلوٰۃ و السلام کی تصویر تھی ۔اس ٹرین اسٹیشن سے روزانہ اوسطاً ایک لاکھ سے زائد لوگ گزرتے ہیں۔ ان Billboardsپر درج ذیل عبارتیں جرمن زبان میںلکھی گئی تھیں۔

1۔‘‘دین میں کوئی جبر نہیں۔’’(قران کریم :سورۃ البقرۃ:257)
2۔‘‘جو اپنی لڑکی کو اچھی تعلیم دیتا ہے اور اس کی اچھی تربیت کرتا ہے اس کے لیے جنت واجب ہو گئی۔’’ (حدیث نبویؐ)
3۔‘‘تم میں سے بہتر اخلاق والا وہ شخص ہے جو اپنی بیوی سے اچھا سلوک کرتا ہے۔’’(حدیث نبویؐ)
4۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی تصویر کے ساتھ آپ کا ارشا د کہ ‘‘دنیا میں امن پھیلاؤ اور اس کے بندوں پر رحم کرو ’’۔

اس مہم (campaign)سے پہلے ہی ایک لوکل ٹی ویTeletopنے خاکسار عبد الوہاب طیب ،مبلغ سلسلہ کا انٹرویو لیا اور اپنے شام کے خبرنامہ میں اِس کی خبر دی جسے ہر گھنٹہ کے بعد دہرایا گیا۔ اس کی ویڈیو رپورٹ میں واضح طور پر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی تصویر بار بار دکھائی گئی۔ اسی طرح علاقہ کے دو بڑے اخباروں نے بھی اس کی خبر شائع کی جس کے ذریعہ اللہ کے فضل سے وسیع پیمانے پر جماعت کا تعارف ہوا۔ الحمد للہ

حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے ایک موقع پر تصویر کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ

‘‘میں نے بہت مرتبہ بیان کیا ہے کہ تصویر سے ہماری غرض کیا تھی۔ بات یہ ہے کہ چونکہ ہم کو بلاد یورپ خصوصاًلندن میں تبلیغ کرنی منظور تھی لیکن چونکہ یہ لوگ کسی دعوت یا تبلیغ کی طرف توجہ نہیں کرتے جب تک داعی کے حالات سے واقف نہ ہوں اور اس کے لئے ان کے ہاں علم تصویر میں بڑی بھاری ترقی کی گئی ہے۔ وہ کسی شخص کی تصویر اور اس کے خط وخال کو دیکھ کر رائے قائم کر لیتے ہیں کہ اس میں راستبازی، قوت قدسی کہاں تک ہے؟ اور ایسا ہی بہت سے امور کے متعلق انہیں اپنی رائے قائم کرنے کا موقع مل جاتا ہے پس اصل غرض اور نیت ہماری اس سے یہ تھی ۔۔۔’’

(الحکم نمبر 39جلد5مؤرخہ24 ؍اکتوبر 1901ء صفحہ2,1)

اللہ تعالیٰ اس campaignکے نیک نتائج ظاہرفرمائے ۔آمین

(رپورٹ:عبد الوہاب طیب، مبلغ سلسلہ سوئٹزرلینڈ)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button