خطبہ نکاح

خطبہ نکاح فرمودہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز

سیدنا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےمؤرخہ17؍فروری2018ء بروز ہفتہ مسجد فضل لندن میں درج ذیل نکاحوں کا اعلان فرمایا۔تشہد و تعوذ اور مسنون آیات قرآنیہ کی تلاوت کے بعدحضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:

اس وقت میں چند نکاحوں کے اعلان کروں گا۔پہلا نکاح عزیزہ غزالہ کیفی (واقفۂ نو) کا ہے جو مشتاق احمد کیفی صاحب(احمد پور سیال ضلع جھنگ) کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح عزیزم انضمام الحق (مربی سلسلہ شعبہ تخصص جامعہ احمدیہ ربوہ) کے ساتھ ایک لاکھ پاکستانی روپے حق مہرپر طے پایا ہےجو محمد اشرف صاحب کے بیٹے ہیں۔ دونوں پاکستان میں رہتے ہیں۔ دونوں طرف سے وکیل مقرر کیے گئے ہیں۔ لڑکی کے وکیل عزیز احمد صاحب اور لڑکے کے وکیل ظہیر احمد صاحب ہے۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ فضہ تسکین کا ہے جو عبدالغفور چوہدری صاحب (کرائیڈن) کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح عزیزم سرفراز احمد (واقف نو، کارکن ایم ٹی اے) کے ساتھ آٹھ ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہےجو رؤوف احمد صاحب تھارٹن ہیتھ کرائیڈن کے بیٹے ہیں۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ ہدیٰ رفیق کا ہےجو محمد رفیق صاحب (جرمنی) کی بیٹی ہیں ۔ یہ نکاح عزیزم محمد طلحہ(کارکن ایم ٹی اے جرمنی) کے ساتھ سات ہزار یورو حق مہر پر طے پایا ہے جو محمد اشرف کے بیٹے ہیں۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ منیرہ کپاسی( نو مبائعہ) کا ہے جو مکرم نجم الدین کپاسی صاحب (مانچسٹر) کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح عزیزم حسن سلیم (واقف نو) ابن رانا سلیم احمد صاحب (مانچسٹر) کے ساتھ آٹھ ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ حانیہ احمد کا ہےجو رشید احمد باسط صاحب (لندن) کی بیٹی ہیں ۔ ان کا نکاح عزیزم طیب احمد ابن نصیر احمد شیخ صاحب کے ساتھ چھ ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔ عزیزم طیب احمد ڈنمارک میں رہتے ہیں اور ان کے والد قادیان میں ہیں۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:

دعا کرلیں۔ اللہ تعالیٰ ہر لحاظ سے تمام رشتوں کو بابرکت فرمائے۔ان کو ایک دوسروں کے حق ادا کرنےکی توفیق عطا فرمائے۔ آئندہ آنے والی نسلوں کی صحیح تربیت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ جماعت اور خلافت سے یہ ہمیشہ وابستہ رہنے والے ہوں۔ آمین

اس کے بعد حضور انور نے تمام رشتوں کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی اور دعا کے بعدحضور انور نے سب نکاحوں کے فریقین سے مصافحہ فرماتے ہوئے انہیں مبارک باد سے نوازا۔

(مرتبہ :۔ظہیر احمد خان۔ مربی سلسلہ، انچارج شعبہ ریکارڈ دفتر پی ایس لندن)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button