خطبہ نکاح

خطبہ نکاح۔ فرمودہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز

سیدنا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےمؤرخہ 06 مارچ 2018ء بروز منگل مسجد فضل لندن میں درج ذیل نکاحوں کا اعلان فرمایا۔تشہد و تعوذ اور مسنون آیات قرآنیہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:

اس وقت میں دو نکاحوں کے اعلان کروں گا۔ پہلا نکاح عزیزہ مناہل محمود سردار کا ہے جو محمودالغنی سردار صاحب (لاہور) کی بیٹی ہیں۔یہ نکاح عزیزم باران حیدر ٹیپوابن حیدر الدین ٹیپو صاحب (کراچی) کے ساتھ سات لاکھ پاکستانی روپے حق مہر پر طے پایا ہے۔ دونوں خاندان اور ان کے نوجوان لڑکے بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت کی خدمت کرنے والے ہیں۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروانے کے بعد فرمایا:

اگلا نکاح عزیزہ زرنا سفیر (واقفۂ نو) کا ہے جو سفیر احمد صاحب (لندن )کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح عزیزم انصر احمد چوہدری ابن بشیر احمد چوہدری صاحب (برسٹل )کے ساتھ آٹھ ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا:

دعا کرلیں۔ اللہ تعالیٰ ہر لحاظ سے یہ رشتے بابرکت فرمائے۔دونوں، لڑکا بھی اور لڑکی بھی، خاوند بھی اور بیوی بھی تقویٰ پر چلنے والے ہوں اور جیسا کہ نکاح کے خطبات میں اللہ تعالیٰ نےبار با رتقویٰ پر چلنے کی نصیحت فرمائی ہے،اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئےاگلی نسل کے لیے بھی وہ مثال قائم کریں جو دین پہ قائم رہنے والی ہو اور صرف دنیا کے پیچھے چلنے والی نہ ہو۔ آمین

اس کے بعد حضور انور نےان رشتوں کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی اور دعا کے بعد دونوں نکاحوں کے فریقین نے حضور انور سے مبارک باد لیتے ہوئے حضور انور سے مصافحہ کی سعادت بھی پائی۔

(مرتبہ :۔ظہیر احمد خان۔ مربی سلسلہ، انچارج شعبہ ریکارڈ دفتر پی ایس لندن)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button