حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 15، 12؍اپریل 2020ء)

دسمبر2019ء میں ظاہر ہونے والی یہ وباء اس وقت دنیا کے 200سے زائد مما لک اور علاقوں میں پھیل چکی ہے۔

Worldometers.info کی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 1,837,767 ہےاوراس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے افراد 113,312؍ ہیں جبکہ 421,508؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے)

دنیا بھر میں Covid-19سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعدا د400,000 سے تجاوز کرگئی ہے۔  (بی بی سی اردو)

برطانیہ

برطانوی وزیراعظم Boris Johnson کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ موصوف گزشتہ اتوار سے Covid-19 کے عارضہ میں مبتلا ہونے کی وجہ سے لندن  کے سینٹ ٹامس  ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ آپ نے طبی عملے کا شکریہ ادا  کرتے ہوئے کہا

I can’t thank them enough. I owe them my life

۔وہ فوری طور پر ابھی کام پر واپس نہیں آئیں گے۔ (بی بی سی)

سیکرٹری صحت Matt Hancock نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں Covid-19 سے ہسپتالوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں 737 کا اضافہ ہوا ہے اور مجموعی طور پر 10,612؍ مریض اس مرض سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ (بی بی سی)

برطانیہ نےکمزور ممالک میں کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد  میں مدد کے لئے WHO اور مختلف فلاحی تنظیموں کے لئے248 ملین پاؤنڈزسے زائد  کی مدد کا اعلان کیا ہے۔ (الجزیرہ)

امریکہ

امریکہ کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ تمام ریاستوں میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا گیا ہے ۔ امریکہ میں Covid-19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 20,000 سے تجاوز کرچکی ہے۔(بی بی سی اردو)

یورپ

یورپ میں Covid-19 سے اب تک 75,000 سے زائد مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اور مصدقہ مریضوں کی تعداد نولاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔ 80 فیصد سے زائد ہلاکتیں چار ملکوں، اٹلی، سپین، فرانس اور برطانیہ میں ہوئی ہیں۔ (گلف نیوز)

اٹلی

اٹلی میں Covid-19 سےمزید 431؍ افراد جاں بحق ہوئے ہیں اورمجموعی تعداد 19,899 ہوگئی ہے۔ تین ہفتے میں کسی بھی ایک دن میں ہونے والی یہ سب سے کم اموات ہیں۔ اب تک کل 34,311 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ (گلف نیوز)

سپین

وزارت صحت کے مطابق سپین میں Covid-19 کی وجہ سے مزید 619؍ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ یہ تعداد گزشتہ روز کے مقابلہ میں 100سے زائد ہے۔ سپین میں کل 16,972؍ افراد اس مرض سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اور کل مصدقہ مریضوں کی تعداد 166,019ہے۔ (بی بی سی)

سپین کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وہ ابھی مکمل فتح سے بہت دور ہیں۔ (ڈان)

ہالینڈ

ہالینڈ کے نیشنل انسٹیٹیوٹ فارہیلتھ کا کہنا ہے کہ ہالینڈ میں Covid-19 کے مریضوں کی تعداد 25,000 سے تجاوز کرچکی ہے اور2,737؍افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ (الجزیرہ)

پاکستان

پاکستان میں Covid-19 سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ اب تک کل 1,026 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ جبکہ متأثرین کی تعداد 5,000 سے تجاوز کرچکی ہے۔ پاکستان میں Covid-19 سے شرح اموات 1.7 فیصد ہے جب کہ عالمی طور پر یہ شرح 6.1 فیصد ہے۔ (ڈان)

چین

کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے بیجنگ کے سکول کافی عرصہ سے بند تھے۔ بیجنگ میونسپل ایجوکیشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق اب حالات بہترہونے پرسینئرہائی  اور مڈل ہائی سکولوں کو طلباء کے لئے کھولا جارہا ہے۔ (ڈان)

سعودی عرب

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ملک میں کرفیو میں توسیع کردی ہے۔ تااطلاع ثانی ملک میں کرفیو رہے گا۔ (سی این این)

آسٹریلیا

آسٹریلیا کی ریاست تسمانیہ میں دو بڑے ہسپتالوں میں بڑے پیمانے پر Covid-19 کے انفیکشن  کے باعث دونوں ہسپتالوں کو دو ہفتے کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ (بی بی سی اردو)

برازیل

برازیلین انتظامیہ اور تحفظ حقوق کے رضاکاروں کا کہنا ہے کہ Amazon کے علاقے میں سودیشیوں میں ایک لڑکے کے Covid-19 سے جاں بحق ہونے کے بعد یہ خدشہ ہے کہ اس علاقہ کے اور بہت سے لوگوں کو اس مریض کی وجہ سے یہ وائرس لگ گیا ہو گا۔ برازیل کے ان قبائل میں Covid-19 سے ہونے والی یہ دوسری موت ہے۔ (نیشنل جیوگرافک)

Covid-19 کا مریض کہاں تک وائرس پھیلا سکتا ہے؟

طبی ماہرین نے کورونا وائرس کے مریضوں کے وارڈ سے ہوا کے نمونوں کا جائزہ لینے کے بعد انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس13 فٹ تک فضا میں سفر کرسکتا ہے۔ واضح رہے کہ اب تک 6 فٹ کا فاصلہ رکھنے کی تاکید کی جارہی تھی۔ (ڈان اردو)

Covid-19 کے تمام مریض صحت یاب

گرین لینڈ اس وقت دنیا کا پہلا اور واحد ملک ہے جہاں اس وائرس کے مریض سامنے آئے مگر تمام 11 مریض اب صحت یاب ہوچکے ہیں اور اب وہاں اب کوئی اس مرض میں مبتلا نہیں ہے۔ (ڈان اردو)

Covid-19 سے کس عمر کے لوگوں کو زیادہ خطرہ ہے؟

کیمیکل انڈسٹری فائدے میں

موجودہ صورتحال میں جہاں صابن اور ہینڈ سینیٹائزر کی استعمال سے ان کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے وہیں جراثیم کش کیمیکل کی فروخت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ Bloomberg کے مطابق کیمیکل کمپنی Descon Oxychem Ltd. کے شیئرز میں مارچ کے مہینے سے 53 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ (ڈان)

اپنے بچوں سے کورونا وائرس کے بارے میں خود بات کریں

WHOنے والدین کو موجودہ حالات کے مطابق کچھ تجاویز دیں ہیں۔

اب آپ بزرگوں کو بھی گود لے سکتے ہیں

برطانیہ میں اولڈ ہومز میں رہنے والے لوگوں کو سوشل ڈسٹنسنگ کی وجہ سے ملاقاتوں کی اجازت نہیں ہے۔ ان کی تنہائی کو دور کرنے کے لئے ایک سکیم ’Adopt a Grandparent‘ کے نا م سے شروع کی گئی ہے جس میں رضاکاران اولڈ ہومز میں رہنے والے بزرگ افراد کے ساتھ آن لائن وقت گزارتے ہیں۔ اب تک اس سکیم کے لئے 60,000 ؍سے زائد لوگ رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ جن میں کم عمر بچے بھی شامل ہیں۔ (ڈان)

کورونا وائرس کی ویکسین لوگوں کو کب میسر ہوسکے گی؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سال کے موسم خزاں تک یہ ویکسین میسر آسکتی ہے لیکن پھر بھی اس کی تعداد اتنی نہ ہوگی کہ ہر کسی کی ضرورت کو پورا کرسکے۔ (بی بی سی)

کورونا وائرس کے نتیجہ میں جرائم میں کمی

امریکہ کے شہر شکاگو میں اس وبا کے شروع ہونے کے بعد سے گزشتہ سال کے مقابلے میں ان دنوں میں نشے آور اشیاء کی خریدوفروخت سے متعلق گرفتاریوں میں 42 فیصد کمی ہوئی ہے۔ اور شکاگو شہرمیں مجموعی طور پر جرائم کی شرح  میں 10 فیصد کمی ہوئی ہے۔

El salvador میں گزشتہ ماہ میں اوسطاً ایک دن میں دو قتل ریکارڈ کئے گئے۔ جو کہ کچھ سال پہلے ایک دن میں اوسطاً ہونے والے 600 قتلوں سے بہت کم ہے۔

پیرو میں جرائم کی  شرح میں گزشتہ ماہ میں 84 فیصد کمی ہوئی ہے۔

جنوبی افریقہ میں گزشتہ سال کی اسی مدت کا موازنہ اگر لاکڈاؤن کے پہلے ہفتے سے کیا جائے تو قتل عام 326 سے کم ہوکر 94 ہوگئے ہیں۔

بنیادی جرائم میں نیویارک میں 12 فیصد، لاس اینجلس میں 30 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ (ڈان)

آج کل کی ای میلز پر ایک نظم

امریکہ کی ایک ٹیچر نے موجودہ وبا اور لاک ڈاؤن اور تنہائی میں رہنے کے دوران موصول ہونے والی ای میلز کی پہلی لائنوں کو اکٹھا کرکے ایک نظم لکھی ہے۔ (بی بی سی)

Shroud of Turin

لاک ڈاؤن اورسوشل ڈسٹنسنگ کی پابندیوں کی وجہ سے دنیا بھر کے اکثر علاقوں کے لوگ عبادت کے لئے اپنی عبادت گاہوں تک نہیں جا سکتے اور گھروں پرعبادات بجا لانے پر مجبور ہیں۔اس مشکل کا حل یوں بھی نکالا گیا ہے کہ عبادات کے مذہبی اجتماع آن لائن کئے جائیں۔

ایسا ہی ایک فیصلہ Turin کے آرچ بشپ نے کیا  اور انھوں نے لائیو سٹریم کے ذریعہ مذہبی اجتماع کے دوران ہفتہ کے روزShroud of Turin یعنی  کفن مسیح ؑ کو براہ راست دکھایا۔ پوپ فرانسس نے ایسا کرنے پر ایک خط کے ذریعہ سے آرچ بشپ کا شکریہ ادا کیا۔

Shroud of Turin کے متعلق اکثر لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ یہ وہ کپڑا ہے جس میں حضرت عیسیٰؑ کو صلیب سے اتارنے کے بعد لپیٹا گیا تھا اور اس میں حضرت عیسیٰؑ کی شبیہہ ہے۔ (Vatican News)

اس بارے میں الفضل انٹرنیشنل میں ایک معلوماتی مضمون شائع کیا گیا ہے۔ احباب درج ذیل لنک پر جا کر اس تحریر سے استفادہ کر سکتے ہیں:

انڈونیشیا کے جزیرہ سماٹرا میں خدمت خلق کی مہم

جماعت احمدیہ سینگ کوت جامبی ریجن  جزیرہ سماٹرا، انڈونیشی اکے خدمت خلق پروگرام  کا ایک منظر

جماعت احمدیہ سینگ کوٹ جامبی ریجن کو جو جزیرہ سماٹرا میں واقع ہے مقامی تحصیلدار اور ان کی ٹیم کے  ہمراہ ایک خدمت خلق کا پروگرام منعقد کرنے کی توفیق ملی۔  مورخہ 08؍مارچ 2020ء بروز سوموار کو احباب جماعت گہرے نیلے رنگ کی وردی پہن کر(کلین دی سٹی کے لیے) صبح نو بجے کے قریب تحصیلدار صاحب کے  دفتر  کے سامنے جمع ہو گئے۔ ماسک پہن کر اور سماجی دوری کا التزام کرتے ہوئے تحصیلدار صاحب کے زیر قیادت یہ  پروگرام شروع ہوا۔

جماعت احمدیہ سینگ کوت جامبی  ریجن  جزیرہ سماٹرا، انڈونیشیا کا خدمت خلق پروگرام  کے روز تحصیلدار کے دفتر کے سامنے  کا ایک منظر

لوکل مربی سلسلہ مکرم عبد الباسط نجم احمد نے بتایا کہ ہماری جماعت پہلے سے ہی اس کورونا وائرس کے روک تھام  کے لیے حسب توفیق خدمت خلق کا کام کر رہی تھی۔ اس مرتبہ کام کو مزید وسعت دینے کی غرض سے مقامی تحصیل دار صاحب کے ساتھ مل کر کام کیا گیا۔ چنانچہ گاؤ ں بھر میں ڈس انفیکٹنٹ سپرے کیا گیا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس بار تقریباً  160 مکانات یعنی نوّے فیصد آبادی، 9 مساجد، 2 چرچز، تحصیل کا دفتر اور ضلع کے ہسپتال میں جراثیم کش سپرے کیا گیا۔ احباب جماعت نے صبح سے شام 5 بجے تک اس مہم میں  بھر پور حصہ لیا۔ فالحمد للہ علیٰ ذلک۔

ایک خادم جراثیم کش سپرے کرتے ہوئے

اس کام کے دوران تحصیلدار کے علاوہ ڈپٹی تحصیلدار، ریوینیو انسپکٹر،  تحصیل کے تعینات ڈاکٹرز، 30 سرکردہ شخصیات وغیرہ بھی شامل ہوئے۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ  تحصیلدار صاحب نے کئی بار اس بات کا ظہار کیا کہ تمام  رضاکاران کا خاص کر جماعت احمدیہ کی ٹیم  کے وہ تہ دل سے مشکور ہیں۔ (رپورٹ: فضل فاروق۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل انڈونیشیا)

(رپورٹ: عبدالہادی قریشی)

متعلقہ مضمون

ایک تبصرہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button