حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 17، 14؍اپریل 2020ء)

دسمبر2019ء میں ظاہر ہونے والی یہ وباء اس وقت دنیا کے 200سے زائد مما لک اور علاقوں میں پھیل چکی ہے۔

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 1,985,135؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے125,344؍اور 466,635؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

چین

چین میں Covid-19 کے کیسز میں 89؍ کا اضافہ ہوا ہے جس کی بڑی وجہ روس سے واپس آنے والے لوگ ہیں۔ (بی بی سی)

چین کی حکومت نے سرحدوں سے غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے افراد کی اطلاع دینے پر 3,000 Yuan؍اور غیرقانونی طور پر داخل ہونے والوں کو پکڑنے کے لئے 5,000 Yuan کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ (بی بی سی)

امریکہ

John Hopkins University کے مطابق امریکہ میں Covid-19 کے مریضوں کی کل تعداد584,073 ہوگئی ہے اور 23,709 مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔ (سی این این)

امریکی بحریہ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بحری جنگی جہاز USS Harry S Truman کو کورونا وائرس سے بچانے اور اس کی جنگی صلاحیتوں کو کارآمد رکھنے کے لئے اس کو مزید کچھ عرصہ سمندر میں ہی رہنا ہوگا اور اس کی واپسی میں تاخیر کی جارہی ہے۔ (سی این این)

برطانیہ

گزشتہ ہفتہ کے دوران برطانیہ کے شہر لندن میں ہونے والی اموات میں سے47؍فیصد اموات Covid-19کی وجہ سے ہوئیں۔ جبکہ پورے ملک میں ہر پانچ میں سے ایک موت کی وجہ کورونا وائرس تھا۔ (بی بی سی)

برطانیہ میں 2,099؍کیئر ہوم ایسے ہیں جن میں Covid-19کے کیسز ہیں۔ (بی بی سی)

برطانیہ میں Covid-19سے مزید 778؍مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔ (بی بی سی)

برطانیہ میں اس ویک اینڈ پر موبائل کمپنیوں کے نیٹ ورک کو نقصان پہنچانے کے 20واقعات ہوئے ہیں۔بعض لوگ  5Gٹیکنالوجی کو Covid-19کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔ ماہرین بارہا بتا چکے ہیں کہ اس بارہ میں کوئی شواہد موجود نہیں ہیں۔ (بی بی سی)

جرمنی

جرمنی میں گذشتہ تین روز سے نئے کیسز کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ جرمنی میں مزید 170؍مریض Covid-19سے جاں بحق ہوئے ہیں اور کل کیسز کی تعداد 125,098ہے۔ (الجزیرہ)

اٹلی

اٹلی میں  پانچ ہفتے سے جاری لاک ڈاؤن کے بعد کچھ دُکانیں کھولی جارہی ہیں جن میں بک سٹور، سٹیشنری شاپس اور بچوں کے کپڑوں کی دُکانیں شامل ہیں۔کمپیوٹر بنانے والوں اور پیپر بنانے والوں کو بھی کام کی اجازت دی گئی ہے۔  ہدایات کی گئی ہے کہ صفائی کے سخت انتظامات کئے جائیں۔ اٹلی میں Covid-19 سے اب تک 20,465؍مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔ (بی بی سی)

اٹلی میں  Covid-19سے ہونے والی اموات میں 602؍کا اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد 21,067؍ہو گئی ہے۔  خوش آئند بات یہ ہے کہ انتہائی نگہداشت کے  مریضوں میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔  (بی بی سی)

اٹلی  کی وزارت داخلہ کا کہناہے کہ ایسٹر ویک اینڈ پر پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے 42,000سے زائد لوگوں کو جرمانہ کیا ہے۔ (سی این این)

سوئٹزرلینڈ

سوئٹزرلینڈ کے قصبہ Zermatt میں موجود 4,478 میٹر بلند پہاڑ Matterhorn کی چوٹی کو گذشتہ کچھ ہفتے سے بہت ہی طاقتور پروجیکٹرز کی مدد سے، اظہار یکجہتی کی غرض سے، مختلف ممالک کے  جھنڈوں کی شبیہہ سے روشن کیا جارہا ہے۔  (بی بی سی)

بیلجیئم

بیلجیئم میں Covid-19 سے مزید 262مریض جاں بحق ہوئے ہیں اور کل تعداد 4,157ہوگئی ہے۔ جبکہ کل مریضوں کی تعداد 31,119ہے۔ (بی بی سی)

ترکی

ترکی کی پارلیمنٹ نے ایک قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت  کورونا وائرس کی وبا ء کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لئے جیلوں میں رش کم کرنے کے لئے قریباً 90,000 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔ (الجزیرہ)

سربیا

سربیا میں پولیس نے ایک اولڈ ہوم کے مینیجر کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس مینیجر نے رشتہ داروں سے ملاقات کی اجازت جاری رکھی تھی اور رہائشی اولڈ ہوم سے باہر جاسکتے تھے۔ اس اولڈ ہوم کے 140؍رہائشی کورونا وائرس سے متأثر ہوئے ہیں۔ ان الزامات کے ثابت ہونے پر مینیجر کو12سال کی قید ہوسکتی ہے۔ (بی بی سی)

پاکستان

پاکستان میں Covid-19سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 101ہوگئی ہے جبکہ کل کیسز کی تعداد5,857ہے اور 1,378؍مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ (ڈان)

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن مزید دو ہفتے اور جاری رہے گا۔ لاک ڈاؤن میں بعض کاروبار کی اجازت دی گئی ہے لیکن سکول، کالج،کھیلوں کی تقریبات، سینیما اور ہر عوامی اجتماعات پر پابندی ہوگی۔  (ڈان)

وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دوسرے ممالک کی نسبتCovid-19کے مریض کم ہیں۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ عوام احتیاط کرنا چھوڑ  دے۔ لوگوں کو احتیاط جاری رکھنی ہو گی، ایسا نہ ہو کہ ان کیسز میں اضافہ ہوجائے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ مذہبی علماء سے اس بارہ میں مشاورت کریں گے کہ کیا طریقِ کار اختیار کیا جائے کہ کس طرح رمضان کے مہینہ میں لوگ کورونا وائرس کے خوف کے بغیر عبادات سرانجام دے سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج سے تعمیرات کے شعبہ میں کام شروع کیا جائے گا۔ (ڈان)

صوبائی محکمۂ صحت کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں Covid-19کے مریضوں کی تعداد 1,000سے تجاوز کرگئی ہے۔ (ڈان)

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس گلزار احمد اور ان کے اہل خانہ اور سیکرٹری کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ سپریم کورٹ کے ایک نائب قاصد کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان افراد کے ٹیسٹ کئے گئے تھے۔ (بی بی سی اردو)

بھارت

بھارت میں ملک گیر لاک ڈاؤن میں 3مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔ (بی بی سی)

ایران

ایران کی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ Covid-19سے  روزانہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ایک ماہ میں پہلی مرتبہ 100سے کم رہی ہے۔ گذشتہ روز یہ تعداد 98رہی۔ (الجزیرہ)

تائیوان

تائیوان میں ایک ماہ میں پہلی مرتبہ Covid-19کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔ (ڈان)

افریقہ

گنی کناکری

گنی کناکری کے صدر الفا کونڈے نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے ہفتہ کے روز سے تمام لوگوں کے لئے فیس ماسک پہننا لازم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو 30,000گنی فرانک کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ (الجزیرہ)

جنوبی افریقہ

جنوبی افریقہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ان کو کامیابی حاصل ہورہی ہے۔ ملک گیر لاک ڈاؤن کی وجہ سے نئے ہونے والے کیسز میں کمی ہورہی ہے۔ جنوبی افریقہ میں Covid-19کے 2,000 سے زائد مصدقہ کیس ہیں۔ ( بی بی سی)

آسٹریلیا

آسٹریلیا کے وزیراعظم Scott Morrison کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی کے باوجود پابندیاں ہٹانے میں ابھی کئی ہفتے لگیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہPatience has got to be over virtue here۔

نیوزی لینڈ

وزارت صحت کے مطابق نیوزی لینڈ میں Covid-19سے ایک روز میں  4مریض جاں بحق ہوئے ہیں اور کل تعداد 9ہوگئی ہے۔ (سی این این)

کیوبا

کیوبا نے Covid-19کی وباء کے خلاف اٹلی کی وزارت صحت کی درخواست پر  مدد کے لئے 37؍افراد پر مشتمل ایک طبی عملہ اٹلی بھجوایا ہے۔ یہ عملہ آج اٹلی کے شہر Turinپہنچا ہے۔ (سی این این)

314بلین ڈالر کا نقصان

عالمی ہوا بازی  کے ایک گروپ کا کہنا ہے کہ  اس صنعت کو کورونا وائرس کی وجہ سے  314بلین ڈالر کے نقصان کا سامنا ہے۔ عالمی ہوائی سفروں میں 80فیصد تک کمی ہوچکی ہے۔ (سی این این)

IMFکی طرف سے قرضوں میں سہولت

IMFنے کورونا وائرس سے متأثر ہونے والےان 25ممالک کو قرضوں میں فوری  سہولت دینے کا اعلان کیا ہے جنھوں نے موجودہ صورتحال میں IMFسے مدد کی درخواست کی تھی۔ (ڈان)

سب سےزیادہ وائرس کن جانوروں میں ہیں

ذیل میں ان جانوروں کی ایک مختصر لسٹ ہے جن میں سب سے زیادہ ایسے وائرس پائے جاتے ہیں جو کہ انسانوں میں بھی پائے گئے  ہیں۔ (ڈان)

ان جانوروں میں چوہے، چمگادڑاور خرگوش وغیرہ شامل ہیں۔

کورونا وائرس کی ویکسین

چین نے کورونا وائرس کی دو ویکسین کی انسانی تجربات کے لئے اجازت دی ہے۔ (الجزیرہ)

ارجنٹائن

ارجنٹائن میں Corona Virus  کی وجہ سے مورخہ 22؍مارچ سے 26؍اپریل تک مکمل lockdown  جاری کردیا گیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ 09؍اپریل کو جماعت ارجنٹائن کو خدمتِ خلق کے ایک پروگرام کے تحت Buenos Aires شہر کے ایک غریب محلہ کے 100؍افراد کو کھانا تقسیم کرنے کی توفیق ملی ۔ 

افراد جماعت اور زیر تبلیغ احباب کی سہولت کے لئے ان دنوں میں آن لائن درس و تدریس کے پروگرامز کا اہتمام کیا گیا ہے۔ (رپورٹ:مروان سرور گِل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل ارجنٹائن)

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button