حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 18، 15؍اپریل 2020ء)

دنیا بھر میںCovid-19کے مریضوں کی تعداد2ملین سے زائد

پانچ لاکھ سے زائد صحت یاب

امریکہ میں مریضوں کی تعداد چھ لاکھ سے زائد۔

ٹائیگر فورس کیا کام کرے گی؟ پابندیوں میں نرمی کیسے کی جائے؟ ووہان کا Covid-19ہسپتال بند

دسمبر2019ء میں ظاہر ہونے والی یہ وباء اس وقت دنیا کے 200سے زائد مما لک اور علاقوں میں پھیل چکی ہے۔

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 2,051,029؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے132,892؍اور 507,890؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں

ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

چین

ووہان کے نائب میئر کا کہنا ہے کہ اس ماہ کے اختتام تک ووہان میں  ریلوے، فضائیہ اور مال برداری کے تمام کام مکمل طور پر شروع ہوجائیں گے۔ (ڈان)

ووہان کا ہسپتال بند

کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے لئے چین نے ووہان میں15,000کارکنان کی مدد سے  پندرہ دن سے بھی کم عرصے میں ایک ہسپتال بنایا تھا۔ منگل کو اس ہسپتال کے آخری چار مریضوں کو ایک دوسرے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔ اب اس ہسپتال کو بند کیا جارہا ہے۔  (sky news)

https://twitter.com/SkyNews/status/1250362684618371072?s=20

برطانیہ

وزیراعظم Boris Johnson کے ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانیہ کا عالمی ادارۂ صحت کی فنڈنگ روکنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔  اور برطانیہ اب تک کورونا وائرس کی روک تھام کی کوششوں کے لئے  75ملین پاؤنڈز کی فنڈنگ کرچکا ہے۔ (بی بی سی)

برطانیہ میں  Covid-19سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں 761کا اضافہ ہوا ہے اور کل تعداد12,868ہوگئی ہے۔ لندن میں سب سے زیادہ 3,224؍اموات ہوئی ہیں۔ (بی بی سی)

https://twitter.com/DHSCgovuk/status/1250416371453669377?s=20

سیکرٹری صحت Matt Hancockکا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی توسیع کے بارہ میں فیصلہ کل ماہرین کی میٹنگ میں کیا جائے گا۔

شمالی آئرلینڈ

فرسٹ منسٹر Arlene Fosterکے مطابق شمالی آئرلینڈ میں  لاک ڈاؤن کو تین ہفتے کے لئے بڑھایا جارہا ہے۔ (بی بی سی)

امریکہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ عالمی ادارۂ صحت کی غیر تسلی بخش کارکردگی پر ان کی حکومت عالمی ادارۂ صحت کی فنڈنگ روک رہی ہے۔ (سی این این)

مشہور بزنس مین بل گیٹس کا کہنا ہے کہ ایک عالمی وباء کے بحران کے دوران  عالمی ادارۂ صحت کے فنڈ روکنا بہت خطرناک ہے۔ (sky news)

https://twitter.com/BillGates/status/1250292126643941376?s=20

امریکہ میں منگل کے روز  Covid-19سے 2,228مریض جاں بحق ہوئے ہیں اور کل تعداد 28,000سے تجاوز کر گئی ہے۔  جبکہ مصدقہ مریضوں کی تعداد چھ لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ (الجزیرہ)

جرمنی

جرمنی میں ایک روز میں مزید 285مریض جاں بحق ہوئے ہیں، جو کہ ایک روز میں ہونے والا سب سے زیادہ اضافہ ہے۔ جبکہ نئے ہونے والے کیسز میں کمی ہوئی ہے۔ (سی این این)

جرمنی میں لاک ڈاؤن کی مدت کو 3؍مئی تک بڑھا دیا گیا ہے۔ لیکن بعض معاملات میں سہولت اور اجازت دی گئی ہے۔ (ڈان)

https://twitter.com/Reuters/status/1250420074500034560?s=20

اٹلی

اٹلی میں Covid-19سے ہونے والی ہلاکتوں میں 578کا اضافہ ہوا ہے اور کل تعداد 21,645ہوگئی ہے۔ (بی بی سی)

فرانس

فرانس میں ہونے والی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ Hydroxychloroquine کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کے لئے فائدہ مند نہیں ہے اور اس سے دل کی پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں۔ (سی این این)

ڈنمارک

ڈنمارک نے آج سے 11؍سال اور اس سے کم عمر بچوں کے سکول کھول دیے ہیں ۔لیکن اس سے زیادہ عمر کے طلباء گھر پر ہی آن لائن اپنی تعلیم حاصل کریں گے۔ (sky news)

روس

روس میں ایک دن میں Covid-19 کے مریضوں میں 3,388 کا اضافہ ہوا ہے جو ایک دن میں ہونے والا سب سے زیادہ اضافہ ہے۔ (سی این این)

ایران

ایران میں مسلسل دوسرے روز Covid-19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 100 سے کم رہی ہے۔ (بی بی سی)

پاکستان

پاکستان میں Covid-19کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 6,000؍سے تجاوز کرگئی ہے۔ (ڈان)

کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کیا کام سرانجام دے گی؟

٭…ذخیرہ اندوزی، مہنگائی، ملاوٹ، اصولوں کی خلاف ورزی، انتظامیہ کی من مانی کی نشاندہی۔

٭…عوامی اعلانات اور جنازہ کے اقدامات

٭…لاک ڈاؤن کے نفاذ میں مدد۔ (ڈان)

https://twitter.com/PMCOVIDForce/status/1250369728830472193?s=20

جاپان

جاپان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اگر کورونا وائرس کو قابو نہ کیا گیا تو جاپان میں Covid-19سے 400,000سے زیادہ اموات ہونے کا خدشہ ہے۔ (سی این این)

متحدہ عرب امارات

وزارت متحدہ عرب امارات میں  Covid-19کے کل 4,933مصدقہ مریض ہیں اور 28مریض اس مرض سے جاں  بحق ہوئے ہیں۔ اور اب تک 933مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ (گلف نیوز)

جنوبی کوریا

جنوبی کوریا میں آج پارلیمانی  انتخابات کے لئے ووٹنگ ہورہی ہے۔ اور لاکھوں لوگ ووٹ ڈالنے کے لئے پولنگ  سٹیشن کا رخ کررہے ہیں۔ انتظامیہ کا خیال ہے کہ ان کی طرف سے کورونا وائرس کے خلاف کئے گئے انتظامات کی وجہ سے اس وقت انتخابات کا کروانا محفوظ ہے۔ البتہ ووٹ ڈالنے والوں کو بعض ہدایات پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ جیسے فیس ماسک پہننا، ٹمپریچر چیک کروانا،  سینیٹائزر کا استعمال، دستانے پہننا اور ایک میٹر کی دوری برقرار رکھنا۔ ( sky news)

62.6فیصد ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ (سی این این)

https://twitter.com/SkyNews/status/1250360050041917440?s=20

نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم Jacinda Arden، ان کے وزراء اور سرکاری ملازمین نے موجودہ حالات کے پیش نظر اپنے ہم وطنوں سے اظہار ہمدردی و یکجہتی کی غرض سے چھ ماہ تک اپنی تنخواہ میں 20فیصد تک کی کمی کی ہے۔ (ڈان)

https://twitter.com/AFP/status/1250419856916090882?s=20

بحرالکاہل کا ملک Palau

Palauان چند ایک ممالک میں سے ہے جو Covid-19کی وباء سے مکمل طور پر محفوظ ہیں۔  ملک کے صدر Tommy Remengesauنے فیصلہ کیا ہے کہ ملک کو تب تک مکمل طور پر بند کردیا جائے جب تک باقی دنیا میں اس کی شدت کم نہ ہوجائے۔ ( Reuters)

قریباً 18,000آبادی والا یہ ملک چھوٹے بڑے 340جزیروں پر مشتمل ہے اور اس کی آمدنی کا ایک بڑا انحصار سیاحت پر ہے۔

افریقہ

ملاوی کی حکومت نے 18؍اپریل سے ملک بھر میں تین ہفتے کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔  یہاں Covid-19کے 16کیسز ہیں۔ (بی بی سی)

کینیا کی پولیس نے فیس ماسک نہ پہننے والوں کو گرفتار کرنا شروع کیا ہے۔ ماسک نہ پہننے والوں کو 20,000کینین شلنگ کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ (بی بی سی)

باغ میں چہل قدمی سے 6ملین پاؤنڈز

برطانیہ کے 99؍سالہ کیپٹن Tom Mooreنے سوچا تھا کہ  وہ اپنی عمر 100؍سال ہونے سے پہلے 30؍اپریل تک اپنے 25میٹر کے باغ میں 100پیدل چکر لگا کر NHSکے لئے 1,000پاؤنڈ کا چندہ اکٹھا کرلیں گے۔امید ہے کہ وہ کل جمعرات کے روز 100چکر مکمل کر لیں گے۔ اب تک وہ اس مہم سے 6ملین پاؤنڈ سے زیادہ کی رقم اکٹھی کرچکے ہیں۔  (sky news)

https://twitter.com/AJEnglish/status/1250408534174556160?s=20

IPL

بھارت میں ہونے والے لاک ڈاؤن اور اس کی مدت میں اضافہ کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ کرکٹ کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ (گلف نیوز)

لاک ڈاؤن ختم کرنے کا طریقۂ کار

عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ وہ ممالک جو لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں نرمی کررہے ہیں ان کو دو ہفتے تک ان نرمیوں کے نتائج پر غور کر کے پھر پابندیوں میں مزید نرمی کرنی چاہیے۔ (Reuters)

https://twitter.com/Reuters/status/1250368493100380160?s=20

کورونا سے 24ارب ڈالر کا اضافہ

موجودہ صورتحال میں Amazonکمپنی کے کام میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے اور اسے ایک لاکھ کے قریب مزید ملازمیں بھی رکھنے پڑے ہیں۔ اس وجہ سے کمپنی کو بےحد مالی فائدہ دیکھنے میں ملا اور سٹاک مارکیٹ میں اس کے حصص کی قیمت میں خاطرخواہ اضافہ ہوا۔اس سبب سے کمپنی کے مالک کے اثاثوں کی قیمت میں  24؍ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ (بی بی سی اردو)

احمدی بچوں کی طرف سے ایک خوبصورت پیغام

موجودہ مشکل حالات میں جب بڑوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ احمدی بچے اور بچیوں نے سب کا حوصلہ بڑھانے کے لئے تصاویر کی مدد سے کچھ پیغامات دئے ہیں۔

ان کا پیغام یہ ہے۔

We are in this together. Wash your hands. Stay home. Be strong. Stay safe. Pray, smile, and beat Covid-19.

مایوٹ آئی لینڈ

باقی ممالک کی طرح مایوٹ آئی لینڈ میں بھی پچھلے چند ہفتوں سے مکمل لاک ڈاؤن ہے۔ دنیا کے باقی ممالک کی طرح مایوٹ میں بھی اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کو یہ سعادت بخشی ہے کہ وہ انسانیت کی خدمت کے لئے اپنی جانوں کی پروہ کیے بغیر ہر قسم کی مدد کے لئے کوشاں ہے۔

جماعت احمدیہ مایوٹ نے حکومتی ادارہ سے رابطہ کرکے اپنی خدمات پیش کیں جس پر حکومت نے بہت خوشی کا اظہار کیا۔ مایوٹ آئی لینڈ کے Prefet نے خاکسار کو  خود مبارک باد دی اور کہا کہ جماعت احمدیہ یہاں جو خدمت انسانیت کر رہی ہےاس سے حکومت کو بہت مدد ملتی ہے۔ prefetنے جماعت کو 16ہزار یوروز کی رقم دی اورہمارے ذمہ لگایا کہ اس رقم کو جماعت ضرورت مندوں اور غریبوں تک پہنچائے-نیز اس توقع کا اظہار کیا کہ جماعت حکومت کی اس سلسلہ میں مدد کرے گی۔

ان علاقوں میں غرباء کی مدد کرنے کی توفیق اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ کو عطا ہوئی۔ اللہ تعالٰی آئندہ بھی ہمیں خالصةً لوجہ اللہ خدمت انسانیت بجالانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین(رپورٹ: اسامہ عمر جوئیہ۔ مربی سلسلہ مایوٹ آئی لینڈ)

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرا لیون)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button