حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 27، 24؍اپریل 2020ء)

ویکسین کے انسانی تجربات آکسفورڈ میں شروع

جرمنی میں ایک لاکھ سے زائد مریض صحت یاب

نیویارک میں وائرس کہاں سے آیا؟

پاکستان میں لاک ڈاؤن میں توسیع

کیا جراثیم کش پراڈکٹس کا انجکشن لیں؟

دو ویتنامی بچوں نے کی برطانیہ کی مدد

لاک ڈاؤن کب ختم ہونا چاہیے؟

دسمبر2019ء میں ظاہر ہونے والی یہ وباء اس وقت دنیا کے 210 مما لک اور علاقوں میں پھیل چکی ہے۔

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 2,804,453؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے195,585؍اور 776,310؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

WHO

عالمی رہنماؤں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ عالمی ادارۂ صحت کی مہم میں  کورونا وائرس کے ٹیسٹ، ادویہ اور ویکسین بنانے کے کام میں تیزی کریں گے اور اسے دنیا کے ساتھ بانٹیں گے۔  (ڈان)

یورپ

ایک ویڈیو میٹنگ کے ذریعے یورپ یونین کے سربراہوں نے470 بلین یوروز کے ایک ایمرجنسی فنڈ پر اتفاق کیا ہے۔ اس فنڈ کے ذریعے یورپی ورکرز، ایسے کاروبار اور ممالک جو کورونا وائرس سے بری طرح متأثر ہوئے ہیں،  کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ (بی بی سی)

یورپ میں کورونا وائرس کی ویکسین کے انسانی ٹرائل آکسفورڈ میں شروع ہوگئے ہیں اور دو رضاکاروں کو انجکشن لگائے گئے۔ اس مقصد کے لئے 800؍رضاکاروں کو ویکسین کے انجکشن لگائے جائیں گے۔ (بی بی سی)

https://twitter.com/BBCBreaking/status/1253374462856216579?s=20

اٹلی اور فرانس میں انتہائی نگہداشت کے مریضوں میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔  (بی بی سی اردو)

برطانیہ

برطانیہ میں Covid-19سے مزید 684؍افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔  (بی بی سی)

https://twitter.com/DHSCgovuk/status/1253688601637986304?s=20

لندن پولیس کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن شروع ہونے سے اب تک پولیس گھریلو تشدد کی شکایات پر 4,000سے زائد لوگوں کو گرفتار کر چکی ہے۔ (سی این این)

جرمنی

جرمنی دنیا کا پہلا ملک ہے جس میں Covid-19کے ایک لاکھ سے زائد مریض صحت  یاب ہوچکے ہیں۔

سپین

سپین میں ایک ماہ کے عرصے میں پہلی بار سب سے کم 367؍اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ (الجزیرہ)

پولینڈ

پولینڈ میں سکول مزید ایک ماہ بند رہیں گے اور امتحانات جون میں ہوں گے۔ (بی بی سی)

ترکی

ترکی میں Covid-19کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سےتجاوز کر گئی ہے۔ ترکی دنیا کا ساتواں ملک ہے جس میں کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد متأثر ہوچکے ہیں۔

ایشیا

پاکستان

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن میں 9مئی تک توسیع کردی ہے۔ (ڈان اردو)

سندھ کے گورنر مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ بھر میں رمضان کے مہینے میں عام پبلک کو مسجد میں نماز تراویح کی اجازت نہیں ہوگی۔ صرف انتظامیہ کے تین سے پانچ لوگ نماز تراویح ادا کر سکیں گے۔ (ڈان)

چین میں ایک ہفتے سے کورونا وائرس کی وجہ سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔ (بی بی سی)

جنوبی کوریا میں گذشتہ 24گھنٹے کے دوران Covid-19سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ (بی بی سی)

جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ حکومت ملک کے تمام گھرانوں کو مالی امداد دے گی۔ اس سے قبل مالی امداد دینے کا فیصلہ صرف غریب اور متوسط طبقے کے لئے کیا گیا تھا۔ (بی بی سی اردو)

سنگاپور

سنگاپور کے ایک آدمی کو اس وجہ سے مشکل کا سامنا ہے کہ اس نے اپنا قرنطینہ مقررہ وقت سے 30منٹ پہلے ختم کر لیا اور اپنے فلیٹ سے باہر چلا گیا۔ اگر اس پر جرم ثابت ہو جاتا ہے تو اسے 6ماہ تک قید یا 10,000سنگاپوری ڈالر تک کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔ (بی بی سی)

امریکہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ روز یہ تجویز دی تھی کہ جراثیم کش پراڈکٹس کو انسانی جسم میں کورونا وائرس کو مارنے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ پراڈکٹس کسی سطح پر جراثیم کو مارنے میں مؤثر ہیں لیکن انسانی علاج کے لئے ان کا استعمال مہلک ہے۔ بعض ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایسی تجویز غیرذمہ دارانہ اور خطرناک ہے۔ امریکی صدر کو اس بیان اور تجویز پر دنیا بھر سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ (بی بی سی)

https://twitter.com/HillaryClinton/status/1253697753479331840?s=20

John Hopkins Universityکے مطابق امریکہ میں Covid-19سے ہونے والی اموات پچاس ہزار سے زائد ہوگئی ہیں۔  (سی این این)

امریکی نائب صدر کا کہنا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کے 4.93ملین ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔  (بی بی سی اردو)

ایک ہزار سے زائد فلاحی اداروں اور افراد نے جن میں میڈیکل کے ماہرین اور ہیلتھ کیئر کمپنیاں شامل ہیں نے وائٹ ہاؤس کو خطوط لکھے ہیں کہ وہ WHOسے متعلق اپنے فیصلے  پر نظر ثانی کریں اور فنڈنگ بحال کردیں۔ (سی این این)

https://twitter.com/cnni/status/1253720392746831875?s=20

نیویارک سٹیٹ کے گورنر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ان کی سٹیٹ میں یورپ سے آیا تھا نہ کہ چین سے۔ لیکن چین سے آنے والے مسافروں پر بہت دیر سے پابندی لگائی گئی تھی۔ (الجزیرہ)

افریقہ

افریقہ میں Covid-19 کے کیسز کی تعداد 27,000سے زائد ہے۔ 1,200سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں اور 8,000سے زائد مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ (africanews)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی افریقہ اور کینیا کے صدور سے فون پر بات کی ہے اور کورونا وائرس کی وباء میں مدد کے لئے تعاون کی پیشکش کی ہے۔ (بی بی سی)

جنوبی افریقہ کے صدر کا کہنا ہے کہ یکم مئی سے  کورونا وائرس کے پیش نظر لاگو کی جانے والی پابندیوں کو کچھ نرم کرکے  چند معاشی سرگرمیوں کی اجازت دی جائے گی۔  (بی بی سی اردو)

مصر

مصر کی الازہر مسجد کے امام نے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ ماہ رمضان میں  اپنے گھروں میں نماز ادا کریں۔ مصر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر حکومت نے مساجد بند کردی ہیں۔ (بی بی سی اردو)

جبوتی، مشرقی افریقہ کا ملک ہے جس کی آبادی قریباً دس لاکھ ہے۔ اب تک یہاں Covid-19کے985مصدقہ کیسز ہیں اور دو اموات ہوچکی ہیں۔  (الجزیرہ)

امریکی فوج نے جبوتی میں بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ ملک میں اپنے فوجی ٹھکانوں میں طبی ایمرجنسی ڈیکلیئر کی ہے۔ (بی بی سی)

سیرالیون میں 18نئے مریضوں کے ساتھ کل تعداد 82ہو گئی ہے۔ 10مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور 2جاں بحق ہوئے ہیں۔

ڈیٹول کے انجکشن؟

ڈیٹول بنانے والی کمپنی نے کہا ہے کہ ان کی جراثیم کش پراڈکٹس انجکشن یا کسی بھی اور  ذریعے سے انسانوں پر ہرگز استعمال نہ کی جائیں۔ (الجزیرہ)

کورونا وائرس کی دوا فیل ہوگئی

چین میں ہونے والے Remdisivirدوا کے طبی تجربات سے یہ پتہ چلا ہے کہ یہ دوا کامیاب نہیں ہے۔ 237مریضوں پر کئے گئے تجربے سے پتہ چلا کہ دوا دئے گئے 13.9فیصد مریض جاں بحق ہو گئے۔ عالمی ادارۂ صحت کی طرف سے حادثاتی طور پر شائع کردہ ایک دستاویز کے مطابق  چین میں کئے جانے والے تجربے سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ یہ دوا ناکام ہوگئی ہے۔ (بی بی سی)

https://twitter.com/BBCWorld/status/1253446073013751808?s=20

لاک ڈاؤن کب  ختم ہونا چاہیے؟

ہم سب کی یہی خواہش ہے کہ لاک ڈاؤن  جلد ختم ہو۔ ہم آزادی کے ساتھ باہر نکل سکیں۔ حکومتیں بھی یہی چاہتی ہیں۔ ڈاکٹرز بھی یہی کہتے ہیں۔  سوال یہ ہے کہ کتنی جلدی؟ کہیں یہ جلد بازی پچھتاوے کا باعث تو نہیں بن جائے گی؟

https://twitter.com/FaheemYounus/status/1253528512641871872?s=20

ویتنام کے بچوں کا برطانیہ کو تحفہ

ویتنام کے دو بچوں نے اپنی سالوں کی جمع شدہ رقم سے برطانیہ کے لئے 20,000ماسک کا تحفہ بھجوایا ہے۔ ویتنام میں برطانیہ کے  سفیر نے ایک خط کے ذریعہ بچوں کا شکریہ ادا کیا۔ (بی بی سی اردو)

https://twitter.com/UKinVietnam/status/1253575479392534528?s=20

پہاڑ پر امریکہ کا جھنڈا

سوئٹزرلینڈ کے پہاڑ Matterhorn پر کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اظہار ہمدردی و یکجہتی کے لئے طاقتور پروجیکٹر کی مدد سے امریکہ کے جھنڈے کی شبیہہ بنائی گئی۔

https://twitter.com/zermatt_tourism/status/1252132640011911170?s=20

کیپٹن مور

کیپٹن مور کی چندہ کے لئے اکٹھی کی گئی رقم 28ملین پاؤنڈز سے تجاوز کر گئی ہے ۔ (بی بی سی)

روجر فیڈرر کے چیلنج کا جواب

https://twitter.com/CorinaMirea1/status/1252578238691450881?s=20

مسجد حرام

یکم رمضان کو مسجد حرام اور گردو نواح کی ایک ڈرون سے لی گئی ویڈیو۔ اللہ کرے کہ اس گھر کی رونقیں جلد لوٹ آئیں۔

https://twitter.com/AFP/status/1253707773797228544?s=20

میں طنزکر رہا تھا

امریک صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جراثیم کش پراڈکٹس کے میڈیکل استعمال کے بارے میں ان کا بیان دراصل ایک طنز تھا۔(بی بی سی)

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button