حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 43، 10؍مئی 2020ء)

دسمبر2019ء میں ظاہر ہونے والی یہ وباء اس وقت دنیا کے 210 مما لک اور علاقوں میں پھیل چکی ہے۔

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 4,159,914؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے 282,918؍اور 1,467,344؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4,000,000سے تجاوز کر گئی ہے۔ دنیا کے اکثر شدید متأثر ممالک  بھی لاک ڈاؤن میں مختلف قسم کی نرمیاں کررہے ہیں۔

https://twitter.com/AFP/status/1259371340743786498?s=20

یورپ

یورپی کمیشن نے تمام رکن ممالک  کو کورونا  وائرس  کے باعث عائد سفری پابندیوں کو برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یونین کی حدود میں غیر ضروری سفر پر عائد پابندی برقرار رکھیں۔ اس کے علاوہ غیر رکن ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں  برقرار رکھتے ہوئے یونین کی سرحد بیرونی نقل وحرکت کے لئے 15؍جون تک بند رہنی چاہیے۔ (ڈان اردو)

برطانیہ

برطانیہ میں سائنسی شعبے سے متعلق مشیر نے خبردار کیا ہے کہ اگر لاک ڈاؤن میں جلد بازی میں نرمی کی گئی تو رواں برس کے آخر تک  ملک میں اموات کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ سکتی ہے۔ (بی بی سی اردو)

برطانوی حکومت نے یہ قبول کیا ہے کہ  برطانیہ کی لیبارٹریز میں ہونے والے مسئلے کی وجہ سے انہوں نے گذشتہ ہفتے  قریباً 50,000 نمونے چیک کروانے کے لئے امریکہ بھجوائے تھے۔ (بی بی سی)

سپین

وزارت صحت کے مطابق سپین میں گذشتہ 24گھنٹوں میں Covid-19سے 143؍افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ یہ قریبا گزشتہ دو ماہ میں ایک دن میں ہونے والی سب سے کم اموات ہیں۔ (بی بی سی)

جرمنی

جرمنی میں لاک ڈاؤن میں مختلف نرمیوں کے بعدRobert Koch Instituteکے مطابق  ایک شخص سے دوسرے شخص کو انفیکشن کی منتقلی کی شرح 1.1فیصد ہوگئی ہے۔ (بی بی سی)

روس

روس میں گذشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 11,012نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ روس میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد209,688 ہوگئی ہے۔ (ڈان)

ماسکو کے ایک ہسپتال  میں، جس میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج ہورہا تھا، آگ لگنے سے ایک شخص کی ہلاکت ہوئی ہے۔ 200سے زائد مریضوں کو دوسری جگہ منتقل کیا گیا۔ بروقت کارروائی سے آگ پر جلد قابو پالیا گیا۔ (سی این این)

ایشیا

چین

چین کے شہر ووہان میں 3؍اپریل کے بعد کورونا وائرس کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ (ڈان)

پاکستان

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 30,000سے تجاوز کرگئی ہے۔ John Hopkins Universityکے مطابق پاکستان ان پہلے 20ممالک میں شامل ہوگیا ہے جو کورونا وائرس سے بری طرح متأثر ہیں۔  (ڈان)

ترکی

ترکی میں کورونا وائرس کے مریضوں کے رابطوں کا پتہ لگانے کے لئے ٹریس کرنے والوں کی 6,000ٹیمیں  24گھنٹے کام میں مصروف ہیں۔ (ڈان)

https://twitter.com/AFP/status/1259388956468285440?s=20

امریکہ

Dr. Anthony Fauciاور وائٹ ہاؤس کی کورونا وائرس ٹاسک فورس کے دو ممبران نے اپنے آپ کو قرنطینہ کیا ہے۔ وہ ایک ایسے شخص کے ساتھ رابطے میں آئے تھے جس کا  کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔Dr. Fauciکا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ (بی بی سی)

امریکہ کے بیماریوں کے روک تھام کے ادارے کے ڈائریکٹر Robert Redfieldاوردوائیوں اور خوراک کے ادارے کے کمشنر Stephen Hahnدونوں نے اپنے آپ کو دو ہفتے کے لئے قرنطینہ کیا ہے۔ یہ دونوں ایسے اشخاص کے ساتھ رابطے میں آئے تھے جن کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ (الجزیرہ)

امریکہ کے قریباً 7,500کیئر ہومز میں کورونا وائرس سے 143,000لوگ متأثر ہوئے ہیں۔ ان کیئر ہومز میں کم از کم 25,600؍افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ (الجزیرہ)

برازیل

وزارت صحت کے مطابق برازیل میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کرکے 10,627ہوگئی ہے۔ (الجزیرہ)

میکسیکو

ہفتے کے روز میکسیکو میں کورونا وائرس کے  1,938نئے کیسز سامنے آئے اور 193ہلاکتیں ہوئیں۔  خبر رساں ادارےReutersکے مطابق  میکسیکو سٹی میں پرائیوٹ اور سرکاری ہسپتالوں میں  جگہ ختم ہوگئی ہے اور ہفتے کے روز مریضوں کو واپس بھیجا جارہا تھا۔  دارالحکومت کے اس کام کے لئے مخصوص 64؍ہسپتالوں میں سے 26مکمل طور پر بھر چکے ہیں۔ (بی بی سی اردو)

سعودی عرب

سعودی عرب میں حکومت نے مدینہ شہر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی ہے۔ اب لوگ صبح 9بجے سے شام5بجے کے دوران گھر سے نکل سکیں گے۔ (ڈان)

بحرین

وزارت صحت کے مطابق  بے احتیاطی کرتےہوئے ایک افطار پارٹی  کی وجہ سے بحرین میں ایک متأثرہ شخص نے اپنے خاندان کے16لوگوں کو کورونا وائرس سے متأثر کردیا۔  (العربیہ انگلش)

https://twitter.com/AlArabiya_Eng/status/1259369782501089280?s=20

افریقہ

کل مریض : 61,139

صحت یاب:21,132

وفات یافتگان:2,230

(بی بی سی)

مڈغاسکر نے چاڈ کو Covid-Organicsکی کھیپ بھجوائی ہے۔ (africanews)

جبوتی میں کل سے لاک ڈاؤن میں تدریجاً نرمی شروع کی جارہی ہے۔ (الجزیرہ)

فضائی کمپنی Emiratesکا کہنا ہے کہ  کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے اثرات کی وجہ سے فضائی سفر کی طلب  کو معمول پر آنے میں کم از کم 18ماہ لگ سکتے ہیں۔ (ڈان)

انگلش پریمئر لیگ

سوموار کے روز انگلینڈ کے فٹ بال کلب اس بارے میں مشاورت کریں گے کہ آئندہ لائحہ عمل کیا ہو۔ ابھی بھی 92میچز باقی ہیں۔ ایک تجویز یہ بھی ہے کہ شائقین کو روکنے کے لئے مقابلے نیوٹرل جگہوں پر کروائے جائیں۔ بعض کلب اس  تجویز کے خلاف ہیں۔

(بی بی سی)

Montenegro

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جلد ہی ان کا ملک کورونا وائرس سے پاک ہو گا۔ اور آئندہ ہفتوں میں  سیاحت کے سیزن کی تیاری کریں گے۔ (الجزیرہ)

https://twitter.com/DuskoMarkovicCG/status/1259378949500669954?s=20

20,000کلو سبزی مفت تقسیم

بھارت کی ریاست اڑیسہ میں رہنے والی 56سالہ چھایا رانی ایک کسان ہیں اور سبزیاں اگاتی ہیں۔  لاک ڈاؤن میں مارکیٹس بند ہونے کے سبب لوگوں کے لئے سبزی کی فراہمی مشکل ہوگئی تو  ایسے میں انھوں نے لوگوں کو مفت سبزی دینے کا فیصلہ کیا۔  وہ تین کلو سبزی کا پیکٹ بنا کر مختلف جگہ لوگوں کو دے دیتی ہیں۔ 4؍اپریل سے  لے کر اب تک وہ20سے25دیہاتوں میں 20,000کلو سبزی مفت تقسیم کرچکی ہیں۔ (بی بی سی اردو)

لاک ڈاؤن کی وجہ سے جنگلی حیات کو  کھلی آزادی ملی ہوئی ہے۔ دیکھئے اس ویڈیو میں۔

https://twitter.com/AlArabiya_Eng/status/1259412642042646529?s=20

دیکھئے کینیا کے نو سالہ بچے کی بنائی ہوئی ایک مشین جس میں آپ پیڈل کے استعمال سے ہاتھ دھوتے ہیں۔

https://twitter.com/AFP/status/1259445579710595073?s=20

کرونا وائرس  کی مشکل گھڑی میں ہو مینیٹی فرسٹ کینیا کی خدمات

 کرونا وائرس تقریباً گزشتہ چھ ماہ سے وبائی شکل میں پوری دنیا میں پھیل چکا ہے۔ اس وبا سے تمام دنیا میں کاروبار زندگی منجمد ہو کر رہ گیا ہے اور ہر طرف پریشانی اور معاشی بد حالی کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ بہت سے ممالک میں ادویات، حفاظتی اشیاء اور خوراک کی کمی کا سامنا ہے۔ ان مشکل حالات میں جہاں عالمی ادارے اور حکومتیں ایک دوسرے کی مدد کی کوشش کر رہی ہیں وہاں مذہبی تنظیمیں اور دیگر فلاہی ادارے بنی نوع انسان کی خدمت میں کوشاں ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ جو ایک عالمگیر مذہبی جماعت ہے خدمت خلق جس کا شعار اور محبت سب کے لیے اور نفرت کسی سے نہیں جس کا ماٹو ہے یہ بھی اپنے محدود وسائل کے باوجود پوری دنیا میں بلا تفریق مذہب و ملت و رنگ و نسل انسانیت کی خدمت میں مصروف ہے ۔

 کینیا میں جماعت کے ذیلی فلاحی ادارے ہومینیٹی فرسٹ کو بھی اس مصیبت کی گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کی خدمت کی توفیق مل رہی ہے۔ ہومینیٹی فرسٹ کینیا کی طرف سے کیے جانے والی خدمات کی پہلی قسط الفضل انٹرنیشنل کے قاریئن کی خدمت میں بغرض دعا پیش ہے ۔

 ٭…الحمد للہ، ہو مینیٹی فرسٹ کینیا  کے ممبران نے یکم مئی کو DADA RESCUE CENTRE FOR YOUNG GIRLS کا دورہ کیا اور وہاں موجود افراد کو فیس ماسکس اور اشیاء خوردونوش  دیں۔ ادارہ کے منتظمین اور اس میں مقیم افراد نے اس خدمت پر ہومینیٹی فرسٹ کینیا کے ممبران کا شکریہ ادا کیا۔

٭…3؍مئی کو ہومینیٹی فرسٹ کینیا کے ممبران نے نیروبی کے مضافاتی علاقے کبیرا میں درج ذیل تین کلیکنکس کا دورہ کیا اور وہاں طبی خدمات بجا لانے والے سٹاف اور دیگر ورکرز سے اظہار یکجہتی کرنے کے علاوہ انہیں اور مریضوں کو بڑی تعداد میں فیس ماسکس مہیا کیے۔

ST. MARY’S CLINIC, WEMA CLINIC, MERCILIN CLINIC

٭…3؍مئی کو ہی مو مینیٹی فرسٹ نے  کبیرا سلمز میں پبلک میں قابل ذکر تعداد میں فیس ماسکس تقسیم کیے جسے عوام نے بہت سراہا ۔

٭…اسی روز ہومینیٹی فرسٹ کینیا کو GRAPESYARD ORPHANAGE جانے اور وہاں موجود بچوں اور سٹاف میں فیس ماسکس تقسیم کرنے اور اشیائے خورد و نوش مہیا کرنے کی توفیق ملی ،الحمد للہ علی ذلک

قاریئن الفضل دعا کریں کہ اللہ تعالی ہومینیٹی فرسٹ کینیا  کو خدمت کا یہ سفر جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے  ۔آمین (رپورٹ: محمد افضل ظفر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل کینیا)

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button