حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 46، 13؍مئی 2020ء)

سپین میں 113 سالہ خاتون کورونا وائرس سے صحت یاب

تھائی لینڈ میں کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا

جرمنی بعض یورپین باڈرز جلد کھول رہا ہے

برازیل میں کورونا وائرس سے ایک دن میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں

نیوزی لینڈ نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد جنازوں میں 50 افراد کو شرکت کرنے کی اجازت دے دی

کینیڈا میں پانڈا ریچھوں کے لیے بانس کی کمی

گھر میں خود ماسک کیسے بنائیں؟

دسمبر2019ء میں ظاہر ہونے والی یہ وباء اس وقت دنیا کے 210 مما لک اور علاقوں میں پھیل چکی ہے۔

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 4,380,842؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے294,677؍اور 1,624,687؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

یورپ

اس سال اپریل کےمہینہ میں پورپ کی سرحدوں پر غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے صرف 900 واقعات کا اندراج کیا گیا ہے۔ یہ تعداد مارچ کے مقابلے میں 85 فیصد کم ہےاور گذشتہ سالوں کی نسبت بھی بہت کم ہے۔ اس کی بنیادی وجہ کورونا وائرس کی وبا ہے۔

برطانیہ

٭…برطانیہ کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے ہسپتالوں اور دیگر جگہوں پر کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 33 ہزار 186 ہو گئی ہے جن میں گذشتہ دن 494 افراد کا اضافہ ہوا۔

٭…برطانیہ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد عوام کو اجازت مل گئی ہے کہ وہ اپنے گھر سے باہر ایک وقت میں ایک شخص سے مل سکیں۔ اسی طرح ایسے کھیلوں کی اجازت ہوگی جن میں فاصلے برقرار رکھے جاسکیں، جیسے گالف وغیرہ ۔ دوسری جانب وہ ملازمین جو گھر سے کام نہیں کر سکتے ان کو کہا گیا ہے کہ وہ واپس دفتر آنا شروع کریں۔

جرمنی

٭…آسٹریا کا کہنا ہے کہ جرمنی کے ساتھ اس کی سرحد ایک ماہ تک پوری طرح کھل جائے گی۔ یورپ میں زمینی راستوں کو کھولنے کے لیے اسے ایک بڑا قدم مانا جا رہا ہے۔

https://twitter.com/BBCWorld/status/1260557907571113986

٭…جرمن چانسلر اینجلا میرکل نے خبردار کیا ہے کہ ملک لاک ڈاؤن سے تیزی سے باہر نہ نکلے اور کورونا وائرس کے انفیکشن ریٹ کو آہستہ کرنے کی ساری کامیابی برباد نہ کرے۔ جرمنی میں بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ اور لاک ڈاؤن کی موثر پابندیوں نے ملک میں اموات کی شرح کو یورپ کے دیگر ممالک کے مقابلے میں کم رکھنے میں کافی مدد دی ہے۔

فرانس

فرانس میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی اموات کی تعداد اب سپین سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس طرح فرانس دنیا میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ، برطانیہ، اور اٹلی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔

سپین

سپین میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک 113 سالہ خاتون جو ملک کی سب سے معمر خاتون سمجھی جاتی ہیں، covid 19 سے صحتیاب ہو گئیں ہیں۔ ماریا برانیاس نے وباء شروع ہونے سے قبل مارچ میں اپنی سالگرہ منائی تھی۔ ہفتوں تنہائی میں گزارنے کے بعد وہ صحتیاب ہوگئیں ۔

https://twitter.com/BBCWorld/status/1260324131704377344

روس

روس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہزار سے زائد نئے متاثرین کی شناخت ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں کل مصدقہ متاثرین کی تعداد 242271 ہو گئی ہے اور دنیا بھر میں امریکہ کے بعد اب روس میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

https://twitter.com/BBCWorld/status/1260224390278582273

ایشیا

پاکستان

٭…صوبہ سندھ میں نئے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں 731 نئے متاثرین سامنے آئے ہیں جبکہ 16 افراد کی موت واقع ہو گئی ہے۔

٭…پاکستان میں موجودہ سال اپریل کا مہینہ کاروباری لحاظ سے بدترین ثابت ہوا جب مقامی طور پر تیار کی جانے والی ایک بھی گاڑی فروخت نہیں کی جا سکی۔

٭…کورونا وائرس کی وباء کے باعث بند کی جانے والی پاکستان اور ایران کی سرحد پر تجارتی راہداریاں کھول دی گئی ہیں۔

بھارت

٭…بھارت کی مختلف ریاستوں میں لاک ڈاؤن میں نرمی اور ٹرینوں کی جزوی بحالی کے بعد متعدد مسافروں نے مختلف شہروں کا رخ کیا۔ خوشائین بات یہ ہے کہ مسافر حفاظتی تدابیر کی پابندی کر رہے ہیں اور سماجی فاصلہ رکھنے کے ساتھ ساتھ چہرے پر ماسک بھی پہن رہے ہیں۔

٭…انڈیا کی مغربی ریاست مہاراشٹر نے کل 35 ہزار قیدیوں میں سے 17 ہزار کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ جیلوں میں covid 19 کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

٭…بھارت کے دو سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے ایک کٹ تیار کر لی ہے۔ اس نئی ایجاد کو حکومت کی حمایت حاصل ہے اور نامور کمپنی ٹاٹا کے اشتراک سے یہ جلد ہی بازار میں آ جائے گی۔

چین

چین میں بدھ کے روز کورونا وائرس کے سات نئے مریض سامنے آئے ہیں جو گذشتہ روز کے کیسز میں ایک کیس کا اضافہ ہے۔ سات کیسز میں سے چھ مقامی منتقلی کے کیسز تھے جو چین کے شمال مشرقی صوبہ جیلین میں سامنے آئے جہاں حالیہ دنوں میں سب سے زیادہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

سنگاپور

سنگاپور نے ایک امریکی پائلٹ کو لازمی قرنطینہ کی خلاف ورزی کا مرتکب پاتے ہوئے چار ہفتوں کے لیے جیل بھیج دیا ہے۔

تھائی لینڈ

تھائی لینڈ میں حکام نے خبر دی ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کسی بھی جگہ سے covid 19 کے مریض کی شناخت نہیں ہوئی ہے اور نو مارچ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ نئے کیسز کی تعداد صفر ہو۔

https://twitter.com/BBCWorld/status/1260478110459461633

متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی قومی ایئر لائن ایمریٹس ایئر لائن نے 21 مئی سے اپنی پروازیں جزوی بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

افریقہ

مصر

مصر کی جامع الاظہر مسجد نے اعلان کیا ہے ماہ رمضان کے آخری عشرے میں وہاں تراویح اور تہجد کی نمازوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ مختلف پلیٹ فارمز پر یہ نمازیں براہ راست دکھائی جائیں گی۔

لیسوتھو

جنوبی افریقہ کے ملک لیسوتھو میں بھی کورونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آ گیا ہے۔ یہ مریض جنوبی افریقہ اور سعودی عرب سے آنے والے 81 مسافروں میں سے ایک ہے۔

https://twitter.com/BBCAfrica/status/1260577912836800512

نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ نے کورونا وائرس پر بڑی حد تک قابو پانے کے بعد ملک میں لگائے گئے لاک ڈاؤن میں نرمی شروع کر دی ہے اور اب حکومت نے جنازوں میں زیادہ سے زیادہ 50 افراد کو شرکت کرنے کی اجازت دے دی ہے، جو کہ پہلے صرف 10 افراد تک تھی۔

امریکہ

٭…امریکہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 سے 1894 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی کل تعداد 82339 ہو گئی ہے۔ خیال رہے کہ ملک میں اتوار اور پیر کو اموات کی تعداد ایک ہزار سے گر گئی تھی، جس کے بعد یہ اچانک اضافہ تشویشناک ہے۔

٭…امریکی ریاست کیلی فورنیا کے چند مقامات میں زندگی معمول پر آنے لگی ہے اور دفاتر کھولنے اور چند ریستوارنوں میں کھانا کھانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

٭…وائٹ ہاؤس نے عمارت کے اندر کام کرنے والے صحافیوں کی ٹیسٹنگ شروع کردی ہے۔

برازیل

برازیل میں کورونا وائرس سے ایک دن میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ منگل کو کل 881 نئی اموات ریکارڈ ہوئیں۔ اس طرح اب تک اس بیماری کی وجہ سے کل 12 ہزار 400 اموات ہو چکی ہیں۔

https://twitter.com/BBCWorld/status/1260499869766221828

کورونا وائرس کی وجہ سے کینیڈا میں پانڈا ریچھوں کے لیے بانس کی کمی

کینیڈا کے شہر کیلگری کا چڑیا گھر وقت سے کئی سال پہلے ہی اپنے دو پانڈا ریچطوں کو واپس چین بھیج رہا ہے۔ اس کی وجہ پانڈا ریچھوں کی خوراک کے لیے بانس کی خرید میں مشکلات ہیں۔ ان ریچھوں میں سے پر ایک نے تقریباً 40 کلو بانس ایک دن میں کھانا ہوتا ہے۔ بانس ایشیا میں اگایا جاتا ہے۔ تاہم پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کی وجہ سے یہ بانس کینیڈا پہنچانے میں مشکلات ہیں۔

https://twitter.com/calgaryzoo/status/1260235687946850304

ٹوئٹرنے ہمیشہ کے لیے گھر سے کام کرنے کی اجازت دیدی

سوشل میڈیا ویب سائٹ، ٹوئٹر، جس کا ہیڈ کوارٹر سین فرانسسکو میں ہے کا کہنا ہے ان کے پانچ ہزار کے قریب ملازمین مارچ کے آغاز سے گھروں سے کام کر رہے ہیں۔ گھر سے کام کرنے کا تجربہ اتنا اچھا رہا ہے کہ ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ بھی اپنے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دے گا اگر ان کا دفتر آنا ضروری نہ ہو۔

گھر میں خود ماسک کیسے بنائیں؟

(Source: BBC NEWS URDU)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button