حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 49، 16؍مئی 2020ء)

اٹلی عالمی سفروں سے پابندی ختم کررہا ہے

کمبوڈیا وائرس سے پاک

Covidمذکر ہے یا مؤنث؟ 

تھائی لینڈ سے خوش آئند خبریں

ایئر کینیڈا ملازمین فارغ کرے گی

امریکہ عالمی ادارۂ صحت کی جزوی فنڈنگ بحال کرے گا

برازیل کی بگڑتی ہوئی صورتحال

جرمنی میں فٹ بال لیگ شروع

جماعت احمدیہ فرانس کی تربیتی، تبلیغی و خدمتِ خلق کی سرگرمیاں

دسمبر2019ء میں ظاہر ہونے والی یہ وباء اس وقت دنیا کے 210 مما لک اور علاقوں میں پھیل چکی ہے۔

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 4,661,974؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے309,770؍اور 1,777,818؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں

ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

یورپ

فرانس

فرانسیسی زبان میں لفظ یا مذکر ہوتے ہیں یا مؤنث۔ اور آج کل یہ بحث چل رہی تھی کہ Covidکا لفظ مذکر ہے یا مؤنث؟ اس سے پہلے le لگے گا یا la؟ بالآخر فرانسیسی زبان کی بقاء کے ادارے نے اس بارے میں اپنا فیصلہ دیا ہے اور  کہا ہے کہ یہ لفظ مؤنث ہے۔ (سی این این)

اٹلی

اٹلی کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 3؍جون سے عالمی سفروں پر عائد پابندی کو ختم کردیا جائے۔ اندرونی سفروں پر پابندی کو بھی 3؍جون سے ختم  کیا جارہا ہے۔ 18؍مئی سے لوگ اپنے علاقوں کے اندر نقل و حرکت کرسکیں گے۔ (سی این این)

ایشیا

کمبوڈیا

کمبوڈیا کا کہنا ہے کہ ان کا  کورونا وائرس کا آخری مریض بھی صحت یاب ہوگیا ہے اور اسے ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ کمبوڈیا میں آخری مصدقہ مریض 12؍اپریل کو ریکارڈ ہوا تھا۔ (ڈان)

بھارت

بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 85,000 سے زائد ہوچکی ہے اور مریضوں کی تعداد کے حساب سے بھارت چین سے زیادہ متأثر ملکوں میں شامل ہوگیا ہے۔ (سی این این)

بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا مشکلات کی وجہ سے مزدور طبقہ کا اپنے آبائی علاقوں کی طرف ہجرتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران غفلت اور لاپرواہی سے کئی حادثات پیش آچکے ہیں۔ کہیں ریلوے کی پٹریوں پر سوئے مزدور ٹرین کی زد میں آئے اور کہیں سڑک کراس کرتے ہوئے کسی گاڑی کی زد میں آگئے۔ حال ہی میں ایک ٹرک میں سوار ہوکر اپنے گھر جانے والے24 مزدور اس وقت اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جب ان کا ٹرک  سڑک کنارے کھڑی ایک گاڑی سے ٹکرا گیا۔ (سی این این)

بنگلہ دیش

UNICEFپناہ گزینوں کے سب سے بڑے کیمپ، جو کہ بنگلہ دیش کے شہرCox’s Bazarمیں روہنگیا مسلمانوں کا  کیمپ ہے، میں  کورونا وائرس کا ٹریٹمنٹ سنٹر  تعمیر کرے گا۔ (سی این این)

انڈونیشیا

انڈونیشیا کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ  باہر سے آنے والے لوگوں کو یہاں آنے پر اپنا  ہیلتھ سرٹیفیکیٹ جمع کروانا ہوگا اور وہاں پہنچنے پر ان کا Covid-19کا ٹیسٹ ہوگا۔ یہ قواعد ملکیوں اور غیر ملکیوں پر یکساں لاگو ہوں گے۔ (سی این این)

تھائی لینڈ

تھائی لینڈ سے  آج خوش آئند خبر ملی کہ ملک  میں آج کا سکور 00رہا۔ نہ ہی کورونا وائرس کا کوئی  نیا مریض سامنے آیا اور نہ ہی کوئی ہلاکت رپورٹ ہوئی۔ (ڈان)

امریکہ

وائٹ ہاؤس میں سماجی دوری کے مناظر۔ دیکھئے اس وڈیو میں۔

https://twitter.com/Reuters/status/1261370765590573063?s=20

امریکہ جزوی طور پر عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ بحال کرے گا۔ ٹرمپ انتظامیہ عالمی ادارۂ صحت کی اتنی ہی مدد کا ارادہ رکھتی ہے جتنی  کہ چین کرتا ہے۔ (الجزیرہ)

https://twitter.com/TuckerCarlson/status/1261461057077276672?s=20

امریکہ کے بیماریوں اور وباؤن کے روک تھام کے ادارے کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ سائنسی ماڈل کے مطابق یکم جون تک امریکہ میں Covid-19سے ہونے والی اموات ایک لاکھ سے تجاوز کرجائیں گیں۔ (سی این این)

https://twitter.com/CDCDirector/status/1261406011039993856?s=20

کینیڈا

کینیڈا میں موجودہ حالات کی وجہ سے 40فیصد چھوٹے کاروباروں کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ہے۔ اس سلسلہ میں حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اگست کے آخر تک  بعض کاروباروں کے ملازمین کی 75فیصد تنخواہ ادا کرے گی۔  (سی این این)

فضائی کمپنی ائر کینیڈا کا کہنا ہے  کہ وہ اپنے آپریشنز میں خاطر خواہ کمی کر رہی ہے اور عملے میں بھی 50سے60فیصد کمی کی جائے گی۔ (سی این این)

برازیل

برازیل کے 38 قدیم قبائل کورونا وائرس سے متأثر ہوچکے ہیں اور وائرس ان علاقوں میں خطرناک حد تک تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ان قبائل میں اب تک 446مصدقہ مریض ہیں اور 92؍اموات ہوچکی ہیں۔(الجزیرہ)

برازیل میں گذشتہ روز کورونا وائرس کے مریضوں میں ریکارڈ 15,305کا اضافہ ہوا ہے اور ایک دن میں 824؍اموات ریکارڈ کی گئیں۔ (الجزیرہ)

لاطینی امریکہ کی فضائی کمپنی LATAM کا کہنا ہے کہ  موجودہ صورتحال کی وجہ سے وہ اپنے 1,400 کارکنان کو فارغ کررہے ہیں۔ (الجزیرہ)

افریقہ

کل کیسز:78,472

صحت یاب:29,565

وفات یافتگان:2,637

Eritreaنے حکومتی طور پر یہ اعلان کیا ہے کہ اب ان کا ملک کورونا وائرس سے مکمل پاک ہوگیا ہے اور اس کے تمام 39مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔  یہاں کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔ (africanews)

مشرق وسطیٰ

قطر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد30,000سے تجاوز کرگئی ہے۔ قطر میں کورونا وائرس سے اب تک15ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ (الجزیرہ)

فٹ بال

آج جرمنی کی Bundesliga میں چھ میچ کھیلے جارہے ہیں۔  یہ سب میچ تماشائیوں کے بغیر کھیلے جارہے ہیں۔  (بی بی سی)

شعیب اختر نے اپنا ہیلمٹ عطیہ کردیا

پاکستان کے سابقہ فاسٹ بالر شعیب اختر نے انڈین پریمیئر لیگ میں ان کو شاہ رخ خان کی طرف سے دستخط شدہ یادگاری ہیلمٹ پاکستان کے ٹینس سٹار اعصام الحق کی بھوک کے خلاف مہم کے لئے عطیہ کردیا ہے۔

https://twitter.com/aisamhqureshi/status/1261343469819367424?s=20

مشفیق الرحیم کا بلا کس نے خریدا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش کے اسٹار بلے باز مشفیق الرحیم  کی کورونا وائرس کے خلاف فنڈنگ میں حصہ لیتے ہوئے ان کا بلا 20,000ڈالرز میں خرید لیا ہے۔ (ڈان اردو)

https://twitter.com/Dawn_News/status/1261637903794483201?s=20

اس ہفتے کی تصاویر

https://twitter.com/AFPphoto/status/1261461363978694656?s=20

COVID-19 کے دوران جماعت احمدیہ فرانس کی تربیّتی ،تبلیغی وخدمتِ انسانی کاوشیں

 (اپریل 2020)

ماہ اپریل  میں بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت کے خدمت خلق، تربیت اور تبلیغ کے کام چل رہے ہیں۔ جس کی مختصر سی رپورٹ پیش خدمت ہے۔

تبلیغی و تربیتی سرگرمیاں

اللہ تعالیٰ کے فضل سے  فرانس میں 4 مربیان فیلڈ (St Prix،Lyon،Epernay اور Strasbourg) میں خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔ گو آج کل کی پابندیوں کی وجہ سے دورہ جات تو نہیں ہو سکتے مگر آجکل ZOOM،WhatsApp، Skype اور Teams Microsoft کے ذریعہ سے احباب جماعت سے رابطہ قائم ہے اور ان پر مختلف قسم کے تربیتی و تبلیغی پروگرامز منعقد ہوتے ہیں۔ نیز جماعت کے فرنچ youtube  چینل پر پروگرامز دکھائے جارہے ہیں۔

قارئین الفضل کی خدمت میں تبلیغی و تربیتی پروگرامز کے بعض قوائف پیش ہیں:  

٭فرانس کی مختلف جماعتوں میں روزانہ درس ہوتا رہا۔اوسط حاضری75رھی۔

٭ملک بھر میں تین جلسے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم منعقد ہوئے۔ حاضری 358

٭ 12؍اجلاسات عام منعقد ہوئے۔ حاضری 350سے زائد رہی

٭ 7وقف نو کی کلاسز ہوئیں،حاضری اوسطاً 8 رہی

٭3تبلیغ ٹریننگ کلاسز منعقد ہوئیں۔ حاضری:141

٭ 28 ترجمة القرآن کلاسز منعقد کی گئیں۔ کل566سے زائد افراد کو پڑھانے کی توفیق ملی۔

٭ فرانس جماعت کے یوٹیوب چینل پر رمضان کانفرس منعقد ہوئی۔ اس پروگرام کو 125 افراد نے لائیو دیکھا۔جبکہ آج تک 1230؍افراد اسے دیکھ چکے ھیں۔ ان میں کئی غیر از جماعت مسلمان بھی شامل ہیں جب میں سے بعض نے بہت اچھے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔

اسی چینل پر روزانہ فرنچ اور اردو میں ایک گھنٹہ کا لائیو درس دیا جاتا ھے۔ جسے بعد میں بھی لوگ دیکھتے ہیں۔ دیکھنے والوں کی تعداد اوسطاً400 ہوتی ہے۔

اسی طرح مشنریز کی ماہانہ میٹنگ منعقد ہوئی۔ مساعی کاجائزہ لیاگیا۔ قرآن کلاسز کو مزید وسعت کی طرف توجہ دلائی گئی۔

سٹراس برگ جماعت میں رمضان کانفرس منعقد ہوئی۔ حاضری 47 رھی۔ نیز رمضان کے دوران روزانہ درس حدیث اور ہر اتوار کو درس القرآن کا انعقاد کیا گیا۔

زوم پرایک بین المذاھب کانفرنس میں اسلام کی نمائندگی مشنری انچارج فرانس مکرم نصیر احمد شاہد صاجب نے کی۔ شرکاء کی تعداد 15 تھی۔

ایک facebook ad کے ذریعہ جماعتی پمفلٹ لگایا گیا۔ جس کو 501 145 ؍احباب نے دیکھا۔ 20205  ؍احباب نے  پڑھا۔ جبکہ 135 افراد نے تبصرہ کیا۔

اس کے علاوہ رمضان کے موضوع پر شائع ہونے والے ایک مضمون کو 20 990 لوگوں نے  پڑھا۔

Twitter اورزوم کے ذریعہ 14؍احباب سے اسلام اور احمدیت پر بات چیت ہوئی۔ اور ایک مجلس سوال وجواب بھی منعقد ہوئی۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے دوران ماہ ایک بیعت ھوئی۔ بیعت کنندہ نے چندہ دینا بھی شروع کردیاھے۔

Omar Repond فرنچ زبان میں ایک تبلیغی پروگرام ہے جو youtube  پر جماعت کا فرنچ سروس کے چینل پر نشر کیا جاتا ہے۔8 لائیو اور 3 ریکارڈڈ پروگرامز کئے گئے۔ جن کو اوسطاً 400؍افراد دیکھتے ہیں۔

خدمت خلق

٭پیرس اورLyon کے شہروں میں 1280کھانے بے گھر لوگوں میں تقسیم کئے گئے۔

٭Humanity First فرانس نے ایک برینڈ  Aanaya B Collection، کے ساتھ مل کر 1800 ماسکس بنائے اور پھر تقسیم کیے۔ اس برینڈ نے کہا ہے کہ ماسکس سے ملنے والا تمام profit ہیومینٹی فرسٹ کو donate کر دیا جائے گا۔

٭ H.F نے ماسکس بنانے کے لئے ایکyoutube ویڈیوبنائی۔

٭ پیرس ریجن اور ایپرنے میں 12 ہسپتالوں میں کھانا، ماسکس اور میڈیکلgowns دیئے گئے۔

٭فرنچ گیانا میں روزانہ تقریباً 250احباب کو کھانا دیا جاتا ہے۔ کل ملا کر7040 کھانے تقسیم کئے گئے۔

٭مایوٹ میں 175؍خاندانون کے لئے راشن(4کس اور دو ماہ کے لئے) تیار کر کے تقسیم کیا گیا۔

فرانس جماعت کی گذشتہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایک کلینک نے H.F کو کہا تھا کہ ٹینٹ لگا کر دیں تاکہ ہم ٹیسٹ کر سکیں۔ اُس ٹینٹ کی تصویر‘Le Parisien’  (جو کہ فرانس کا دوسرا بڑا اخبار ہے) میں H.F logo کے ساتھ شائع ہوئی۔

جبکہ Philippines کا سب سے بڑا خبروں کا چینلGMA News TV  نے جماعت سے رابطہ کیا  اور اسی تصویرکو استعمال کرنے کی اجازت مانگی۔ تاکہ وہ اپنی  front linersوالی قسط میں وہ تصویر دکھا سکیں۔

لجنہ اماء اللہ فرانس

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جہاں مرد حضرات ان دنوں خدمات بجا لارہے ہیں وہاں احمدی خواتین بھی پیچھے نہیں ہیں۔

شعبہ تعلیم کے تحت 65 کلاسز کا انعقاد ہؤا۔ شعبہ تربیت کے تحت الفضل میں شائع ہونے والا ایک مضمون وبائی امراض اور اسلامی تعلیمات از تحریرات حضرت مسیح موعودؑ کا اردو اور فرنچ ترجمہ افادہ عام کے لئےتمام مجالس کو ارسال کیا گیا۔ شعبہ صحت جسمانی نے اس وبائی دور میں لوگوں کو اس بیماری کے متعلق مفید معلومات پہنچائیں۔ اس شعبہ نے اسکائپ کے ذریعہ 8 کلاسز کا انعقاد کیا۔ جس میں کورونا وائرس  سے بچاؤ اور علاج، ڈپریشن، قوت مدافعت بڑھانے کے طریقے، کرونا وائرس اور غذائی احتیاط وغیرہ کے موضوعات پر معلومات دی گئیں۔

شعبہ خدمت خلق اور ہیو مینٹی فرسٹ کو اس آفت زدہ دور میں نمایاں خدمت کی توفیق ملی۔ شعبہ خدمت خلق نے اس بیماری میں سب سے ذیادہ متاثر ہونے والے بوڑھے لوگوں کےلئے ایک خاص پروگرام بنایا۔ جس کا نام ’’ایک منظر ایک مسکراہٹ‘‘ تھا۔ اس پروگرام کے تحت چند ناصرات الاحمدیہ نے ایک ایک ڈرائینگ بنائی۔ جن میں ان لوگوں سے محبت اور مشکل کی اس گھڑی میں ان کے لئے دعائیں اور ساتھ اس کو تصویری شکل میں بنا کر ظاہر کیا۔ نیز اس وبائی دور میں خدمت کرنے والے ڈاکٹرز اور طبّی عملہ کا شکریہ اور ان سے عقیدت 102 ڈرائنگز اور گرم جوش پیغامات کی شکل میں ظاہر کی جس کو بہت سراہا گیا۔ اور ان کی طرف سے شکریہ کے پیغام بھی ملے۔ اس پروگرام میں پورے فرانس کی ناصرات نے بڑھ چڑھ کر حصّہ لیا۔ اور اپنے اپنے علاقوں میں یہ پروگرام جاری ہے۔ دوسرا پروگرام اس شعبہ کا ماسکس تیار کرنے کا  ہے جو بعنوان ’’ایک ماسک سب کے لئے‘‘ شروع کیا گیا۔ اس کے تحت لجنہ ماسک تیار کر کے اپنے قریبی ہمسائے بوڑھے بیمار یا کسی ضرورت مند کو دے رہی ہیں۔ تا حال 110ماسکس تقسیم ہو چکے ہیں اور 1050 تیاری کے مراحل میں ہیں۔ نیز ہیو مینٹی فرسٹ کے تحت 1082 ماسکس جو لجنہ نے تیار کئے تھےمختلف ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور طبّی عملہ میں تقسیم کئے جاچکے ہیں اسی طرح لجنہ اماء اللہ نے کثیر تعداد میں سینڈوچ  اورکھانا بنا کر ضرورت مندوں اور ہسپتال کے عملہ کو پیش کیا۔

لجنہ اماء اللہ سٹراس برگ نے بھی 100 ماسکس بنا کر ہیو مینٹی فرسٹ سٹراس برگ کو دیئے تاکہ وہ تقسیم کردیں۔ قارئین الفضل سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنا فضل فرمائے اور ہرآں ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین (رپورٹ: منصور احمد مبشر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل فرانس)

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button