حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 54، 21؍مئی 2020ء)

40,000؍افراد کورونا وائرس کے لئے اینٹی ملیریا دوا استعمال کریں گے

ہاتھ دن میں دس بار دھوئیں

سسلی اور بولیویا میں غبن پر اہم عہدے دار گرفتار

ووہان میں جنگلی جانوروں کے بارے میں مزید پابندی

فضائی کرائے ایک حد میں رکھے جائیں

کورونا وائرس کی ماؤں کے ہاں 100سے زائد بچوں کی ولادت

یوگینڈا نے مریضوں کی تعداد کم کردی

نیوزی لینڈ میں ہفتے میں تین چھٹیاں؟

دسمبر2019ء میں ظاہر ہونے والی یہ وباء اس وقت دنیا کے 210 مما لک اور علاقوں میں پھیل چکی ہے۔ جنوبی افریقہ میں صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔امریکہ میں لاک ڈاؤن میں دیری سے ہزاروں اموات ہوئیں۔

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 5,165,779؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے332,810؍اور 2,060,330؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

دنیا میں اب بھی 12ممالک ایسے ہیں جن میں کورونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ یہ ممالک Kiribati, Marshal Islands, Micronesia, Naura, North Korea, Palau, Samoa, Solomon Island, Tonga, Turkmenistan, Tuvalu, Vanuataہیں۔ (الجزیرہ)

WHO

عالمی ادارۂ صحت کے مطابق بدھ کے روز ایک دن میں کورونا وائرس کے کسی بھی ایک دن میں  سب سے زیادہ 106,000کیسز رپورٹ ہوئے۔  ان میں سے دوتہائی کیسز چار ممالک امریکہ، روس، برازیل اور بھارت میں رپورٹ ہوئے۔ (سی این این)

۔https://twitter.com/Reuters/status/1263155030842060802?s=20

John Hopkins Universityکے مطابق  دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد پچاس لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ (سی این این)

 یورپ، افریقہ، ایشیا اور جنوبی امریکہ کے قریباً 40,000فرنٹ لائن طبی کارکن جن کا Covid-19کے مریضوں سے قریبی واسطہ پڑ رہا ہے، ایک تحقیق میں حصہ لے رہے ہیں  تاکہ پتہ لگایا جا سکے کہ ملیریا مخالف دوائیں Chloroquineاور Hydroxychloroquine کورونا وائرس سے بچانے میں کارآمد ہیں کہ نہیں۔ (سی این این)

یورپ

برطانیہ

برطانیہ میں موجود  فضائی کمپنی EasyJet پندرہ جون سے  محدود پروازیں شروع کررہی ہے۔  مسافروں اور عملہ کے لئے فیس ماسکس پہننا لازمی ہوگا۔(سی این این)

سکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر کا کہنا ہے کہ سکاٹ لینڈ کے تمام سکول 11؍اگست سے کھولے جائیں گے۔ (بی بی سی)

برطانیہ میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق دن میں دس بار تک ہاتھ دھونے سے کورونا وائرس جیسے وائرس سے لاحق ہونے کا خطرہ بہت حد تک کم ہوجاتا ہے۔ (بی بی سی)

جرمنی

جرمنی کی ایک خاتون نے ملک میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی یاد میں 8,000موم بتیاں روشن کیں۔ (ڈان اردو)

https://twitter.com/AFP/status/1263286820323733506?s=20

اٹلی

اٹلی 3جون سے تمام یورپی ممالک کے لئے اپنی سرحدیں کھول دے گا اور لازمی قرنطینہ کی کوئی شرط نہیں ہوگی۔ (الجزیرہ)

ڈنمارک

ڈنمارک میں پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے بارڈر چزوی طور پر کھولے جارہے ہیں، کچھ سکولوں میں کلاسز شروع  کی جارہی ہیں، اور کچھ عوامی جگہیں کھولی جارہی ہیں۔ (سی این این)

سسلی

سسلی کے Covid-19کے معاون  اور ان کے 9ساتھیوں کو غبن کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔  ان پر الزام ہے کہ انھوں نے  پبلک کانٹریکٹس میں سے 600ملین  یورو غیر قانونی طور پر لیا ہے۔ (بی بی سی)

ایشیا

چین

ووہان کی انتظامیہ نے جنگلی جانوروں کی غیر قانونی تجارت پر پابندی کو بڑھاتے ہوئے  ان کے شکار اور کھانے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ (بی بی سی)

پاکستان

کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں پاکستان ایشیا  کا چوتھا متأثرہ ملک ہے۔ (ڈان اردو)

بھارت

بھارت کی  ایوی ایشن وزارت کا کہنا ہے کہ پروازوں کے شروع ہونے پر فضائی کمپنیوں کو  قیمتوں کے بارے میں ہدایات پر عمل کرنا ہوگا ۔ فضائی کمپنیاں کم از کم اور زیادہ سے زیادہ کرائے کی حدود کے اندر رہیں گیں۔ (الجزیرہ)

بھارت کے ممبئی شہر کے ایک ہسپتال میں کورونا وائرس سے متأثرہ ماؤں کے 100 سے زائد بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ ان میں سے دو مائیں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئیں ۔ (بی بی سی)

ایران

ایران میں اس وقت تک طبی عملہ کے قریباً 10,000کارکنان کورونا وائرس سے متأثر ہوئے ہیں۔ (الجزیرہ)

امریکہ

کولمبیا یونیورسٹی کے بنائے ہوئے ماڈل کے مطابق امریکہ میں لاک ڈاؤن میں دیری کرنے کی وجہ سے 36,000زائد اموات ہوئی ہیں۔ (بی بی سی)

برازیل

برازیل میں کورونا وائرس سے مزید 1,179؍اموات ہوئی ہیں۔ انتہائی نگہداشت کے یونٹس کی حالت اس تصویر میں واضح ہے۔ (ڈان اردو)

https://twitter.com/AFP/status/1263377131364421632?s=20

پیرو

پیرو ان ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے جس میں کورونا وائرس سے ایک لاکھ سے زیادہ لوگ متأثر ہوئے ہیں۔  پیرو میں 3,000سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ (سی این این)

بولیویا

کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے حکومت کی طرف سے وینٹی لیٹرز کی خریداری میں کرپشن کے سکینڈل میں ملکی وزیر صحت کو برطرف کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔  یہ وینٹی لیٹرز اصل قیمت سے کئی گنا زیادہ قیمت پر خریدے گئے تھے۔ خریدے ہوئے 170وینٹی لیٹرز جن کی فی کس  قیمت  6,000یورو بنتی ہے، ہر وینٹی لیٹر کی قیمت 26,000یورو ادا کی گئی۔ (DWاردو)

افریقہ

جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کے لئے استعمال کئے جانے والے سائنسی ماڈل کے مطابق  سردیاں آنے پر ملک میں کورونا وائرس سے سال کے آخر تک تین ملین لوگ متأثر ہوسکتے ہیں اور 50,000؍اموات ہوسکتی ہیں۔ جنوبی افریقہ میں اس وقت 18,000سے زائد مصدقہ کیس ہیں اور 339 ؍اموات ہوئی ہیں۔ (الجزیرہ)

تنزانیہ کے صدر کا کہنا ہے کہ یکم جون سے یونیورسٹیوں کے طلباء اور سیکنڈری سکولوں کے طلباء کی کلاسز دوبارہ شروع کی جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ کھیلوں کے  ایونٹ بھی دوبارہ شروع کئے جارہے ہیں۔  (بی بی سی افریقہ)

بوٹسوانہ میں لاک ڈاؤن 48دن جاری رہنے کے بعد کاروبار اور سکول دوبارہ کھولے جارہے ہیں۔ (بی بی سی افریقہ)

یوگینڈا کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ  صدر کی ہدایت پر غیر ملکی ٹرک ڈرائیوروں کو ملک کی کوروان وائرس کے متأثرین  کی کل تعداد سے نکال دیا گیا ہے اور اب یہ تعداد 145ہے۔ عالمی ادارۂ صحت کے مطابق یہ تعداد 260ہے۔ (بی بی سی افریقہ)

https://twitter.com/JaneRuth_Aceng/status/1263209513391357954?s=20

نیوزی لینڈ

نیوزی  لینڈ کی وزیراعظم Jacinda Ardenکا کہنا ہے کہ  مقامی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ہفتے میں تین دن  کی رخصت کی تجویز دی ہے۔  (سی این این)

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button