حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر58، 25؍مئی 2020ء)

یورپ میں پابندیوں میں نرمیاں جاری

جرمنی میں مریضوں میں کمی

بھارت میں پروازیں شروع

جاپان میں ایمرجنسی ختم

ہنگری نے وباؤں کے لئے  کئی بلین ڈالرز مختص کئے

سیرالیون میں ایک دن میں سو سے زائد مریض

امریکہ کی برازیل پر پابندی

ماریشس میں 28دن بعد دو نئے کیس

سپین میں سیاحت کے لئے بکنگ کروا لیں

دو باسکٹ بال لیگ منسوخ

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 5,578,750؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے347,404؍اور 2,356,542؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

یورپ

اٹلی میں  اکثر جگہوں پر جم اور سوئمنگ پول کھول دئے گئے ہیں۔  میڈرڈ اور بارسلونا میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی ہے۔  سپین کے بعض علاقوں میں ساحل بھی کھولے کئے ہیں۔ یونان میں تمام جزیروں کے لئے فیری سروس بحال کردی گئی ہے۔ یوکرین کے دارالحکومت میں میٹرو سروس بحال کردی گئی ہے۔ ( بی بی سی)

کورونا وائرس کی وجہ سے  یورپ کے باسکٹ بال لیگ کے دو بڑے مقابلے EuroLeague اور EuroCup بغیر کسی کو فاتح قرار دئے منسوخ کردئے گئے ہیں۔ ان لیگوں کا نیا سیزن  ستمبر اور اکتوبر میں شروع ہوگا۔ (الجزیرہ)

برطانیہ

برطانیہ نے اعلیٰ درجہ کے کھلاڑیوں کے لئے نئی ہدایات شائع کی ہیں۔ فٹ بال پریمیئر لیگ کے کھلاڑی19مئی سے non training ٹریننگ کررہے ہیں۔ بدھ کے روز میٹنگ میں آئندہ لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ (بی بی سی)

ہالینڈ

وزارت زراعت کے مطابق ہالینڈ میں آبی نیولوں(Minks) کے ذریعے انسانوں میں کورونا وائرس کی منتقلی کا دوسرا کیس سامنے آیا ہے۔(الجزیرہ)

سپین

سپین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سیاح سپین میں  جولائی سے اپنے لئے بکنگ کروا سکتے ہیں۔ یہ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ دو ہفتے کی لازمی قرنطینہ کی شرط کو ختم کردیا جائے گا۔ (الجزیرہ)

ہنگری

ہنگری کے وزیرمال کا کہنا ہے کہ ہنگری کے اگلے سال کے بجٹ میں قریباً 9.34 بلین ڈالرز کی رقم وباؤں  کی روک تھام کے لئے مختص  کئے جائیں  گے۔ (الجزیرہ)

جرمنی

Robert Koch Instituteکے مطابق جرمنی میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد10,000سے کم ہوگئی ہے۔ (سی این این)

آسٹریا

آسٹریا کے صدر Alexander Van Der Bellen نے ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے لگائے گئے کرفیو پر معذرت  کی ہے۔ وہ ایک ریستوران میں  ہفتے کی رات 11بجے کے بعد تک رکے رہے تھے۔ (سی این این)

ایشیا

بنگلہ دیش میں کورونا وائرس سے  روزانہ ہونے والی اموات میں ریکارڈ28کا اضافہ ہوا ہے۔ سری لنکا میں منگل سے  پابندیوں میں نرمی کی جارہی ہے۔  نیپال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد600ہوگئی ہے۔ (بی بی سی)

جاپان

جاپان میں کورونا وائرس کی وجہ سے لگائی گئی  ملک گیر ایمرجنسی کو اٹھا لیا گیا ہے۔ جاپان دنیا کی تیسری بڑی معیشت ہے۔   (الجزیرہ)

بھارت

بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور بھارت اب ان دس ممالک میں شامل ہوگیا ہے جن میں کورونا وائرس کے کیسز سب سے زیادہ ہیں۔  آج سے بھارت میں بین الملکی پروازیں دوبارہ شروع ہورہی ہیں۔ کل یہاں ریکارڈ 6,767نئے کیسز رجسٹر ہوئے۔ (الجزیرہ)

فلپائن

فلپائن کے صدر Rodrigo Duterteنے اپنی حکومت کو ایک ہفتے کا وقت دیا ہے کہ وہ ان24,000 فلپائنی باشندوں کو ملک واپس لانے کا انتظام کرے جو دوسرے ممالک میں کروز شپس پر یا قرنطینہ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ان لوگوں کے ذریعہ فلپائن کو سالانہ 30بلین ڈالرز کی رقم موصول ہوتی ہے۔ (الجزیرہ)

امریکہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے  کیسز، تعداد اور اموات میں کمی ہو رہی ہے۔ (بی بی سی)

https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1264564734860427265

وائٹ ہاؤس کے معاشی مشیرKevin Hassett کا کہنا ہے کہ مئی  کے مہینے میں بے روزگاری 20فیصد تک ہوسکتی ہے اور اس کے بعد کم ہونا شروع  ہوگی۔ (سی این این)

امریکہ نے  برازیل سے آنے والے مسافروں پر اپنے ملک میں آنے پر پابندی لگا دی ہے۔ برازیل لاطینی امریکہ کا سب سے متأثرہ ملک ہے۔ (الجزیرہ)

https://twitter.com/bbcworldservice/status/1264906729822785536?s=20

فلوریڈا میں ہونے والے ایک  فلاحی گولف میچ میں Tiger Woods اور Peyton Manningنے  Phil MicklesonاورTom Bradyکو ہرا دیا ہے۔ اس میچ سے مدد کے لئے20ملین ڈالرز کی رقم اکٹھی ہوئی ہے۔ (بی بی سی)

برازیل

برازیل میں قبائلی لوگوں کی تعداد نو لاکھ کے قریب ہے۔ برازیل کے قبائلی لوگوں میں اب تک کورونا وائرس کے980کیسز سامے آئے ہیں اور 125؍اموات ہوئی ہیں۔  اس حساب سے شرح اموات12.6فیصد ہے جبکہ برازیل میں ملکی شرح6.4فیصد ہے۔ عموماً یہ لوگ دور دراز کے علاقوں میں رہتے ہیں اور وہاں طبی  سہولیات کا فقدان ہے۔ (سی این این)

افریقہ

نائیجیریا کے صدر نے کسانوں سے کہا ہے کہ وہ زیادہ خوراک پیدا کریں کیونکہ حکومت کے پاس پیسے نہیں ہیں کہ وہ باہر سے خوراک منگوا سکے۔ (بی بی سی افریقہ)

ماریشس میں 28دن کے بعد کورونا وائرس کے دو نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ یہ ان 149ماریشی شہریوں میں سے ہیں جن کو 9مئی کو ایک خصوصی پرواز کے ذریعہ بھارت سے ملک واپس لایا گیا تھا۔ (بی بی سی افریقہ)

جنوبی افریقہ کے استاتذہ کا کہنا ہے کہ وہ یکم جون سے سکولوں کے کھلنے سے متفق نہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ بنیادی تعلیم کی وزارت کے خلاف عدالت میں کیس کریں گے۔ (بی بی سی افریقہ)

گھانا کے صدر کا کہنا ہے ہم ہمیشہ کے لئے پابندیوں میں نہیں رہ سکتے ۔ ان کا کہنا ہے کہ شرح اموات میں کمی کی وجہ سے پابندیوں  میں کمی کا ارادہ ہے۔  (بی بی سی افریقہ)

نائیجیریا نے برطانوی فضائی کمپنی کو پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر 500,000نائرہ کا جرمانہ کیا ہے۔ (بی بی سی افریقہ)

سیرالیون میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے ریکارڈ ایک سو سے زائد کیس رجسٹر ہوئے۔ (africanews)

نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ کی  وزیراعظم Jacinda Ardenکا کہنا ہے کہ الرٹ لیول کو 22؍جون سے لیول ون پر لایا جارہا ہے اور اندرون ملک سفروں پر کوئی پابندی نہ ہوگی۔ اجتماعات کی اجازت ہوگی اور تمام سکول اور کام کی جگہیں کھول دی جائیں گیں۔ (سی این این)

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کے  ایک لائیو انٹرویو کے دوران وہاں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے  گئے۔

https://twitter.com/BBCWorld/status/1264882889679872000?s=20

فجی

Fiji Airwaysنے سوموار کے روز اپنے عملہ کے 758؍افراد کو کام سے نکال دیا ہے۔  کمپنی کا کہنا ہے کہ بقایا 49فیصد عملہ کی تنخواہ میں جون سے  20فیصد کی کمی کی جارہی ہے۔ (بی بی سی)

شہد کی مکھیاں خوب شہد بنا رہی ہیں

البانیا میں مگس بانی کرنے والوں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے فضائی آلودگی اور شور کم ہے جس کی وجہ سے شہد کی مکھیوں کو ایک اچھا ماحول ملا ہے اور اس بار شہد کی پیداوار میں اضافہ متوقع ہے۔

https://twitter.com/AFP/status/1264833582452715523?s=20

کرکٹ

کرکٹ میں گیند کو ہوا میں swing کے لئے اس کی چمک برقرار رکھنے کے لئے  گیند باز تھوک سے اسے چمکاتے ہیں۔ عالمی کرکٹ کونسل نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے یہ تجویز کیا ہے کہ کرکٹ کے دوبارہ  شروع ہونے پر اس  طرح کرنے پرپابندی ہوگی۔ لیکن یہ پابندی عارضی ہوگی۔ (ڈان)

عید الفطر کے کچھ مناظر

https://twitter.com/AJEnglish/status/1264768213742768133?s=20

(رپورٹ: عبد الہادی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button