از مرکز

27؍ مئی یومِ خلافت سے MTAانٹرنیشنل کے ایک نئے دور کا آغاز

حضرت امیر المومنین ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ 29؍مئی 2020ءمیں مسلم ٹیلیویژن احمدیہ کی دنیا بھر میں نشریات کی نئی ترتیب کا اعلان فرمایا۔ حضورِ انور نے فرمایا کہ 27؍ مئی یومِ خلافت سے مسلم ٹیلی ویژن احمدیہ کے دنیا بھر میں نئی ترتیب کے ساتھ چینل شروع کیے گئے ہیں۔ دنیا بھر کو مختلف ریجنز کے اعتبار سے ایم ٹی اےکے آٹھ چینلز میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔

یہ نئی ترتیب قارئین الفضل انٹرنیشنل کے استفادے کے لیے ذیل میں درج کی جاتی ہے:

MTA1 -World

یہ چینل یوکے اور یورپ کے علاقوں کے ناظرین کے لیے ہو گا۔ اس کی بنیادی زبانیں، انگریزی اور اردوہوں گی یعنی اس چینل پر بعض اردو اور انگریزی زبانوں کے پروگرام نشر کیے جائیں گے۔ نیز دیگر زبانوں کے پروگرام انگریزی اور اردو ترجمے کے ساتھ نشر کیے جائیں گے۔

MTA 2- Europe

یہ چینل یورپ اور مڈل ایسٹ کے ممالک کے ناظرین کے لیے ہو گا۔ اس پر بنیادی طور پر اردو، انگریزی، ٹرکش، فرنچ، سپینش، جرمن، ڈچ، رشین اور فارسی زبانوں کے پروگرام نشر کیے جائیں گے۔ اس پر مختلف زبانوں میں دو دو گھنٹوں کی نشریات چلتی ہیں۔ مذکورہ بالا زبانوں کے پروگراموں کا بھی اسی طرح اضافہ کر دیا جائے گا۔

MTA 3 -Al-Arabia

یہ چینل اسی طرح چلتا رہے گا جس طرح چل رہا ہے۔ یعنی اس پر بنیادی طور پر عربی زبان میں پروگرامز نشر کیے جائیں گے۔

MTA 4 -Africa

یہ چینل مشرقی افریقہ اور مغربی افریقہ کے ممالک کے ناظرین کے لیے ہو گا۔ اس پر بنیادی طور پر انگریزی، فرنچ اور سواحیلی زبانوں میں پروگرامز نشر کیے جائیں گے۔

MTA 5- Africa

یہ چینل مغربی افریقہ کے ممالک کے لیے ہو گا۔ اس پر بنیادی طور پر انگریزی کے پروگرامز نشر ہو ںگے۔ اس کے علاوہ کریول، ہاؤسا، چوئی اور یوروبا زبانوں کے پروگرام بھی نشر کیے جائیں گے۔

MTA 6- Asia

یہ چینل ایشیا سیٹ پر ہو گا۔ اور یہ ایشیا، مشرق بعید، انڈونیشیا، جاپان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، اور رشیا وغیرہ ممالک کے ناظرین کے لیے ہو گا۔ اس کی بنیادی زبانیں اردو، انگریزی اور انڈونیشین ہوں گی۔ اس پر اردو، انگریزی، بنگالی، پشتو، سندھی، سرائیکی، فارسی، انڈونیشین اور رشین زبانوں کے پروگرامز نشر کیے جائیں گے۔

حضورِ انو رنے فرمایا کہ ایم ٹی اے پر پہلے بھی اسی طرح پروگرام نشر کیے جا رہے ہیں لیکن ان کی وقت کے حساب سے تقسیم کر دی گئی ہے۔ اور متعلقہ ملکوں کو پروگرام مل چکے ہوں گے۔

MTA 7- ASIA

یہ HD چینل ہے اور چھوٹی ڈش پر دیکھا جائے گا۔ یہ انڈیا، پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال وغیرہ ممالک کے ناظرین کے لیے ہو گا۔ بنیادی زبانیں: اردو، بنگالی اور ہندی ہوں گی۔ ان کے علاوہ اس پر تامل اور ملیالم زبانوں کے پروگرام بھی نشر کیے جائیں گے۔

MTA 8 America

یہ چینل امریکہ، نارتھ امریکہ اور کینیڈا وغیرہ کے ممالک کے لیے ہو گا۔ اس کی بنیادی زبانیں انگریزی اور اردو ہوں گی۔ ان کے علاوہ فرنچ اور سپینش زبانوں کے پروگرام بھی اس پر نشر کیے جائیں گے۔

ایم ٹی اے کے لائیو پروگرامز

حضورِ انور نے مزید فرمایا کہ درج ذیل لائیو پروگرام ایم ٹی اے پر نشر کیے جائیں گے:

راہِ ھدیٰ، الحوار المباشر، بنگلہ پروگرام۔ ان تمام پروگرامز کو تمام چینلز پر ان کی بنیادی زبانوں میں تراجم کے ساتھ نشر کیا جائے گا۔

حضورِ انور نے بعض جرمن اور فرنچ پروگرامز نیز فرمائشی نظموں کے پروگرام انتخاب سخن کا بھی تذکرہ فرمایا کہ وہ مختلف چینلز میں شیڈیول کے مطابق نشر کیے جائیں گے۔

حضورِ انور نے فرمایا کہ یہ نظام جو بنایا گیا ہے اللہ تعالیٰ اس میں برکت ڈالے اور ایم ٹی اے کو پہلے سے بڑھ کر اسلام کا حقیقی پیغام پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button