متفرق شعراء

دل میں مرے الفت کی نئی جوت جگا دے

(ابن کریم)

دل میں مرے الفت کی نئی جوت جگا دے

یوں راہ محبت کی مجھے خاک بنا دے

پھر خاک مری لے کے تو دریا میں بہا دے

اس عشق میں بےشک مجھے سولی پہ چڑھا دے

’’دیوانوں کی فہرست میں اک نام بڑھا دے‘‘

سر قدموں پہ رکھنے کی اجازت بھی عطا کر

پروانوں میں شامل ہوں تو بس اتنی جزا دے

ہر ظلم و ستم سہتے چلے جائیں گے ہنس کر

اے کاش خدایا مجھے منصور بنا دے

لیکھو ہے کہاں ڈوئی کدھر ذُلفی ضیاء بھی

ڈھونڈے تو کوئی ان کو! کوئی ان کا پتا دے

مَیں بھی ترے رستے میں لہو اپنا بہا دوں

جو طلحہ کو حاصل تھی وہی مجھ کو وفا دے

میں تو خدا اور نبیؐ کا ہوں ثنا خواں

دل میں مرے الفت کی نئی جوت جگا دے

قسمت میں ہے منزل کہ ہے رسوائی مقدر

تو حافظؔ مجذوب کو رستا تو بتا دے

(ابن کریم ۔ ربوہ )

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button