حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 78، 14؍ جون 2020ء)

یورپی ممالک کا ویکسین خریدنے کے لئے معاہدہ

فرانس میں اموات میں کمی کا رجحان

کیا پولینڈ نے چیک رپبلک پر حملہ کیا؟

بھارت میں مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

ایران میں اموات میں پھر اضافہ

پولیس کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام امریکی کی ہلاکت

لاطینی امریکہ کی صورتحال

فورڈ کی گاڑیوں میں نقص

خدمت خلق کے میدان میں جماعت احمدیہ گھانا کی مساعی

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 7,909,751؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے433,085؍اور 4,065,704؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

یورپ

اٹلی، جرمنی، فرانس اور ہالینڈ نے فارماسیوٹیکل کمپنی Astrazeneca سے یورپی ممالک  کو ویکسین کی 400 ملین خوراکوں کی فراہمی کے لئے معاہدہ کیا ہے۔  یہ  ویکسین یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے تعاون سے تیار کی جارہی ہے۔  امید کی جارہی ہے کہ یہ ویکسین سال کے آخر تک دستیاب ہوگی۔(ڈان)

فرانس

فرانس میں مسلسل چوتھے روز بھی کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 30سے کم رہی۔ گزشتہ24گھنٹوں میں 24ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ (ڈان)

کیا پولینڈ نے  چیک رپبلک پر حملہ کیا؟

پولینڈ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ  گزشتہ ماہ اس کی فوجیں چیک رپبلک میں داخل ہوگئیں تھیں۔ وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یہ ایک غلط فہمی کی وجہ سے ہوا۔  پولینڈ کے سرحدی محافظ دستے نے کئی روز تک  کئی میٹر کے علاقے کے اندر تک اپنی پوسٹیں بنائیں اور لوگوں کو چیک سرحد میں موجود ایک چرچ میں بھی نہ جانے دیا۔  پولش وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس غلطی کو جلد درست کرلیا گیا تھا۔ (بی بی سی)

ایشیا

چین

چین میں ایک روز میں رپورٹ ہونے والے کورونا وائرس کے 57نئے کیسز، جن میں سے 36دارالحکومت میں رپورٹ ہوئے، کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ  کہیں کورونا وائرس کی دوسری لہر تو نہیں آرہی۔  (ڈان)

پاکستان

پنجاب کے بعد صوبہ سندھ میں بھی کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 50,000سے زائد ہوگئی ہے۔ سندھ اس وقت پاکستان کا سب سے متأثرہ صوبہ ہے۔ (ڈان)

پاکستان کے ایک ٹرک آرٹسٹ نے  پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئیڈ  کی ایک تصویر اپنے گھر کی دیوار پر بنائی ہے۔

https://twitter.com/URDUVOA/status/1272051456204570627?s=20

بھارت

بھارت میں مسلسل نویں روز کورونا وائرس کے نئے مریضوں کی تعداد9,000سے زائد رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11,929کیس رپورٹ  ہوئے۔ (ڈان)

ایران

ایران میں کورونا وائرس سے ایک روز میں ہونے والی ہلاکتوں میں دو ماہ کے بعد  سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ روز یہ تعداد 107رہی۔ (الجزیرہ)

امریکہ

جنوبی کوریا میں امریکی سفارت خانے کے باہر Black Lives Matter کا ایک بڑا بینر آویزاں  کیا گیا ہے۔ (الجزیرہ)

https://twitter.com/USEmbassySeoul/status/1271745253863649280

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناہے کہ اگر NFLکے کھلاڑی اور امریکی فٹ بال کلبوں کے کھلاڑی امریکی ترانے کے وقت اپنا گھٹنا احتجاجی طور پر زمین پر لگائیں گے تو وہ یہ کھیلیں نہیں دیکھیں گے۔ امریکی ترانے کے وقت  ناانصافیوں کے خلاف اپنا گھٹنا زمین پر لگانے کی روایت  Colin Kaeoernick نے 2016ء میں شروع کی تھی۔  (بی بی سی)

https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1271914734724546564?s=20

امریکہ میں Atlanta میں پولیس کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے بعد شہر میں اور ملک بھر میں مزید احتجاجات ہورہے ہیں۔ Wendyریسٹورنٹ، جس کے باہر Rayshard Brooks کی ہلاکت ہوئی، کو مظاہرین نے آگ لگا دی ۔ ان حالات کی وجہ سے پالیس چیف Erika Shieldsکو استعفیٰ دینا پڑا۔ (سی این این)

https://twitter.com/cnnbrk/status/1271922981028200448?s=20

لاطینی امریکہ

پیرو میں گاؤں والوں کی طرف سے پکڑے گئے آٹھ ٹیلی کام انجینئرز کو چھوڑ دیا گیا ہے۔ گاؤں والوں نے انھیں اس وقت پکڑ لیا تھا جب وہ  ایک ٹاور پر مرمت کا کام کررہے تھے۔  گاؤں والوں کا یہ سمجھنا ہے کہ وہ 5G ٹیکنالوجی انسٹال کررہے تھے جس سے ان کا ماننا ہے کہ کورونا وائرس پھیلتا ہے۔ ماہرین کے مطابق 5G سے کورونا وائرس کے پھیلنے کے کوئی ثبوت نہیں ہیں۔  (بی بی سی)

میکسیکو میں گزشتہ تین روز میں کورونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔  لاطینی امریکہ میں کورونا وائرس کے  مریضوں کے لحاظ سے میکسیکو کا چوتھا نمبر ہے۔  (بی بی سی)

برازیل میں ہفتہ کے روز 20,894 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ (بی بی سی)

چلی کے صدر نے وزیر صحت کو تبدیل کردیا۔  (بی بی سی)

افریقہ

جنوبی افریقہ کا کہنا ہے کہ  پبلک لیبارٹریوں سے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کا رزلٹ حاصل کرنے میں ٹیسٹنگ میٹریل کی کمی اور پرانے جمع شدہ کاموں کی وجہ سے  اوسطاً 12 دن کی دیری ہورہی ہے۔(الجزیرہ)

گھانا کے وزیر صحت Kwaku Agyeman Manuکا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت ٹھیک ہے۔ (ڈان)

Ford

کار کمپنی فورڈ کا کہنا ہے کے وہ امریکہ میں اپنی بیس لاکھ گاڑیاں واپس بلوا رہے ہیں۔  گاڑیوں میں یہ نقص ہے کہ ڈرائیونگ کے  وقت اس کے دروازے خود کھل سکتے ہیں۔ (سی این این)

خلاباز گہرے پانی میں

Kathy Sullivan وہ پہلی امریکی خاتون تھیں جنھوں نے 1984ء میں خلا میں چہل قدمی کی تھی۔  اب 68سال کی عمر میں  وہ پہلی خاتوں بنی ہیں جو سمندر میں 11میل نیچے تک، اب تک کے معلوم گہرے ترین مقام ، گئیں۔  (بی بی سی)

فٹ بال

گزشتہ روز ہونے والے سپینش لیگ کے میچ میں Barcelona نے Mallorcaکو4-0سے ہرا دیا۔  میسی نے ایک گول سکور کیا۔  سپینش لیگ میں میسی کے اس سال میں اب تک 20 گول ہیں اور انھوں نے 14گولوں میں مدد دی ہے۔ (بی بی سی)

خدمت خلق کے میدان میں جماعت احمدیہ گھانا کی مساعی

دنیا کے افراد کورونا وائرس جیسے موذی مرض سے دوچار ہیں۔ اس مرض کا اثر غریب ممالک پر زیادہ مہلک ثابت ہو رہا ہے۔ خدا کے فضل سے گھانا کی جماعت کو اس وقت کے مشکل حالات میں غریب اور مستحقین کی مدد کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔ اس خدمت خلق کے سلسلہ میں چند زونز میں ہونے والے کام کی رپورٹ اختصار سے پیش ہے۔

KASOA ZONE

1:  زون نے Ghc:3850.00  کی رقم اکٹھی کر کے  75 غریب اور مستحقین کی مدد کی۔

2:   ہومینٹی فرسٹ گھانا نے مندرجہ ذیل کھانے کی اشیاء زون کو دیں جو مستحقین میں تقسیم کی گئیں۔

۱:  چاول کی  6 بوریاں

۲:  Fish Pack  کے 12 ڈبے

۳:  Tomato past  کے 12 ڈبے

۴:  کھانے پکانے والے تیل کے 3 ڈبے

3:   ہو مینٹی فسٹ گھانا نے زون کے سرکٹ LOMNAWA میں 500؍ افراد میں کھانا تقسیم کیا۔

4:   ایک احمدی Mr.Ahmad Adede Boakye نے زون کو مندرجہ ذیل اشیاء غرباء اور مستحقین میں تقسیم کرنے کے لئے دیں: 5 کلو چاول کے 100 پیکٹس، Sanitizers، منہ کے ماسکس اور Ghc 5000.00  نقد۔ ان اشیاء سے استفادہ کرنے والے افراد کی تعداد 100 تھی۔

MANKESSIM ZONE

منقسم زون میں مکرم حافظ عبدالناصر صاحب مبلغ سلسلہ کی سر براہی میں ایک وفد نے دو ہسپتالوں میں بعض اشیاء بطور عطیہ دیں۔ان ہسپتالوں کے نام یہ تھے۔

                                                             1:   Abura Dunkuwa District Hospitel

                                                            2:   Salt pond Municiple Hospitel

ان ہسپتال کی انتظامیہ نے مندرجہ ذیل اشیاء وصول کیں: سرجیکل فیس ماسکس، لوکل فیس ماسکس، ٹشوز،   بلیچ،   Sanitizer اور پھل وغیرہ۔

انتظامیہ نے جماعتِ احمدیہ کے اس وفد کا شکریہ ادا کیا اور انکی دونوں ہسپتالوں کی اس خدمت ِ خلق کی مساعی کو سراہا۔ان عطیات کی لاگتGhc:  5720.00 تھی۔

ACCRA ZONE

1:   زون کی طرف سے Ghc: 17,600.00 کی ایک خطیر رقم جمع کی گئی تاکہ اس مشکل کے وقت غریب اور مستحقین کی مدد کی جا سکے۔اس رقم سے مندرجہ ذیل اشیاء خریدی گئیں۔

چاول، گھی، دودھ، چینی، چائے کی پتی اورمچھلی کے ٹن وغیرہ۔

 یہ راشن غریبوں میں تقسیم کیا گیا۔

2:   رمضان میں غریب اور مستحقین لوگوں میں 1250 کلو چینی اور 1000 کلو چاول تقسیم کئے گئے۔

3:  Ghc10,000 کی رقم مختلف مستحقین افراد میں نقد تقسیم کی گئی۔

UPPER WEST ZONE

1:   Ghc 30,000 کی رقم 150  مستحق افراد میں تقسیم کی گئی۔ ہر ایک کو 200  غانین سیڈیز ملی۔

2:   چینی کی 30 بوریاں اور چاول کی 30  بوریاں 220 مستحقین میں تقسیم کی گئیں۔

3:   180 قیدیوں میں Liquid Soap اور Hand Sanitizers  تقسیم کئے گئے۔

ASIKUMA BEDUM ZONE

Asikuma Bedum  زون میں کل Ghc 4750 کی رقم کا راشن احمدی، غیر احمدی اور غیر مسلم مستحقین میں دو بار یعنی رمضان کے ابتدائی اور آخری ایام میں تقسیم کیا گیا۔ ان اشیاء میں  چاول، آٹا، کوکنگ آئل، Beans، پتی، خشک دودھ، مصالہ جات اور صابن وغیرہ شامل ہیں۔

علاوہ ازیں عید کے موقع پر جیل میں قیدیوں میں کھانا تقسیم کیا گیا جسے علاقہ کے لوگوں نے سراہا۔اس راشن کی خرید کے لئے مکرم نعیم احمد چوہدری صاحب حال ناروے نے رقم مہیا کی۔

اللہ تعالی احمدی احباب کی ان قربانیوں کو قبول فرمائے اور جزائے خیر عطاء فرمائے اور جلد انسانیت کو اس مشکل سے نجات عطاء فرمائے۔ آمین (رپورٹ:فہیم احمد خادم۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل گھانا)

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

ایک تبصرہ

  1. ,ماشاءاللہ الفضل انٹرنیشنل اپنے معلوماتی مضامین اور معیار میں ترقی کی جانب گامزن ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button