متفرق شعراء

احمد کے گلستاں کو تُو اب رنگِ حنا دے

ملتج ہوں خدایا مرے جذبوں کو جِلا دے

مردہ ہیں جو روحیں تو اُنہیں خود ہی شفا دے

اس چشمِ ستم دیدہ کے اٹکے ہوئے آنسو

راتوں کی سیاہی میں اب آنکھوں سے بہا دے

چپ سادھے زمیں، گونگا جہاں دیکھ رہا ہے

سوئے ہوئے انسان کی غیرت کو جگا دے

خوں سینچ کے پروان چڑھی مہدی سے الفت

احمد کے گلستاں کو تُو اب رنگِ حنا دے

برسے ترے پیاروں پہ جو بھاری تھے وہ پتھر

اب ظلم کے خوگر کو تُو دنیا سے مٹا دے

خوشبو سے بھرے ساغر و مینا ہیں صبا کے

’’دیوانوں کی فہرست میں اک نام بڑھا دے‘‘

(امۃ المنان صبا)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button