حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 86، 22؍ جون 2020ء)

دنیا بھر میں ایک دن میں ریکارڈ کیسز

آرکٹک سرکل میں سب سے زیادہ درجۂ حرارت ریکارڈ کیا گیا

لندن میں گاڑیوں پر ٹیکس بڑھا دیا گیا

پاکستان میں سورج گرہن سے متعلق توہمات

برازیل میں پچاس ہزار ہلاکتیں

چلی میں اٹلی سے زیادہ مریض

دو ٹینس کھلاڑیوں میں دوران ٹورنا منٹ کورونا مثبت

آتش فشاں پھٹنے کے نظارے

نماز کسوف کے نظارے

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 9,087,969؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے471,401؍اور 4,866,198؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں ۔ ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

WHO

عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ اس کو گزشتہ روز ایک دن میں ریکارڈ 183,020کورونا وائرس کے نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان کیسز کی اکثریت برازیل، امریکہ اور انڈیا میں ہے۔ (بی بی سی)

https://twitter.com/bbcworldservice/status/1275011085318356993?s=20

یورپ

عالمی موسمیاتی ادارے کے مطابق  ہفتے کے روز  روس کے علاقے Verkhoyanskمیں ریکارڈ کیا گیا 38ڈگری سیلزیئس آرکٹک سرکل میں  اب تک ریکارڈ کیا گیا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔(بی بی سی)

برطانیہ

برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق  میں بتایا گیا ہے کہ Dexamethasoneکے ذریعے آکسیجن پر موجود 25 میں سے ایک مریض اور وینٹی لیٹر پر موجود 8میں سے ایک مریض کی جان بچائی جاسکتی ہے۔ (VOAاردو)

کورونا وائرس کے دنوں میں وسطی لندن میں گاڑی چلانے والوں پر ٹیکس کو 30 فیصد بڑھا دیا گیا ہے۔  اب یہ ٹیکس ساڑھے گیارہ پاؤنڈ سے بڑھا کر پندرہ پاؤنڈ  کردیا گیا ہے۔  یہ ٹیکس روزانہ کی بنیاد پر وصول کیا جائے گا۔ (بی بی سی اردو)

ایشیا

چین

بیجنگ میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 9نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ دو  ہفتے میں یہ پہلی بار ہے کہ یہ تعداد سنگل اعداد میں آئی ہے۔ (بی بی سی)

پاکستان

کراچی میں 22مئی کو ہونے والے طیارے کے حادثہ میں جاری کی گئی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں  انسانی غلطی کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔  رپورٹ میں یہ واضح کیا  گیا ہے کہ جہاز  میں کسی قسم کی تکنیکی خرابی کے شواہد نہیں ملے۔ (ڈان)

سورج گرہن سے متعلق لوگوں میں مختلف توہمات پائے جاتے ہیں۔  کل ہونے والے سورج گرہن کے دوران پاکستان کے بعض علاقوں میں لوگوں نے اپنے معذور بچوں کو اس امید پر ریت میں دبائے رکھا کہ وہ  اپنے پاؤں پر چلنے لگیں گے۔ دیکھئے ان تصاویر میں۔  (ڈان)

https://twitter.com/Dawn_News/status/1274761829080870915?s=20

پاکستان میں کورونا وائرس  کے  روزانہ قریباً 30,000ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔  پاکستان مسلسل کئی روز سے ان دس ممالک میں شامل ہے جن میں روزانہ کورونا وائرس کے نئے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ روز 4,471نئے کیس اور 89ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔ (الجزیرہ)

بھارت

بھارت میں اتوار کے روز  کورونا وائرس کے 15,000 سے زائد نئے کیس سامنے آئے۔ اس کے بعد کل تعداد 410,416ہوگئی ہے۔ اب تک 13,254ہلاکتیں ریکارڈ ہوئی ہیں۔ (بی بی سی اردو)

حکام کا کہنا ہے کہ بھارت کے شہر کانپور میں ایک سرکاری پناہ گاہ میں 57 نابالغ لڑکیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔  حکام کا کہنا ہے کہ ان میں سے پانچ بچیاں حاملہ بھی ہیں۔ (بی بی سی)

جنوبی کوریا

جنوبی کوریا کی طبی انتظامیہ کا  ماننا ہے کہ جنوبہ کوریا کو کورونا وائرس کی دوسری لہر کا سامنا ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں  مختلف دفاتر اور گوداموں میں 17نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ ملک میں 12,000سے زائد کیس ہوئے ہیں اور 280؍اموات ہوئی ہیں۔  (بی بی سی)

ویت نام

دس کروڑ کی آبادی والے ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے ایک بھی شخص ہلاک نہیں ہوا ہے۔ اور دو ماہ سے اس ملک میں کورونا وائرس کا ایک بھی نیا مریض سامنے نہیں آیا۔ یاد رہے کہ اس کی سرحدیں چین سے ملتی ہیں۔  یہاں کل 349کیس رپورٹ ہوئے تھے۔ (VOAاردو)

برازیل

برازیل امریکہ کے بعد دوسرا ملک ہے جس میں  کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 50,000 سے تجاوز کرگئی ہے۔  اب تک کل 50,617 ہلاکتیں ریکارڈ ہوئی ہیں۔ (بی بی سی)

چلی

چلی میں بھی کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد اٹلی میں ہونے والے کیسز کی تعداد سے تجاوز کرگئی ہے۔ (بی بی سی)

افریقہ

گھانا کی امور خارجہ کی وزارت کا کہنا ہے کہ وہ  اکرا میں نائیجیرین ہائی کمیشن میں  موجود  ایک نئی عمارت کے مسلح افراد کی طرف سے گرائے جانے کی تحقیق کروا رہے ہیں۔  ہفتے کی صبح مسلح افراد نے  ہائی کمیشن میں داخل ہو کر نئی تعمیر شدہ عمارت کو گرا دیا تھا۔ (بی بی سی افریقہ)

https://twitter.com/GeoffreyOnyeama/status/1274580339885780993?s=20

نائیجریا کے ڈاکٹروں نے  کم تنخواہ کی وجہ سے کی جانے والی ملک گیر ہڑتال ختم کردی  ہے۔ ان کہنا ہے کہ وہ حکومت کو اپنے مطالبات پر عمل کرنے کے لئے وقت دینا چاہتے ہیں۔  (بی بی سی افریقہ)

نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے دو نئے کیس سامنے آنے کے بعد کل تعداد 9ہوگئی  ہے۔ دوسری طرف نیوزی لینڈ نے 30؍جون کو ختم ہونے والی کروز  شپس پر لگائی  گئی پابندی کو بڑھا دیا ہے۔ (الجزیزہ)

کرکٹ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے انسداد کرپشن کے یونٹ کے معاون Steve Richardson کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کا یہ یونٹ  کرپسن سے متعلق کم و بیش  50معاملات کی چھان بین کررہا ہے۔ ان میں سے بیشتر کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں۔ (VOAاردو)

ٹینس

کروشیا میں ہونے والے Adria Tour ٹینس ٹورنامنٹ میں دوسرے کھلاڑی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ Gregor Dimitrovکے بعد اب  Borna Coricنے بتایا ہے کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔  (بی بی سی)

گوئٹے مالا اور انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے مناظر

https://twitter.com/Dawn_News/status/1274770838932291584?s=20

کل ہونے والے  سورج گرہن کے دوران لوگ انڈونیشیا میں نماز کسوف ادا کرتے ہوئے۔ (ڈان)

لنک https://twitter.com/Dawn_News/status/1274769542770802689?s=20

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button