حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 105، 11؍جولائی 2020ء)

دنیا بھر میں نئے کیسز میں ریکارڈ اضافہ

فرانس میں ہنگامی حالت کا نفاذ ختم

جرمنی میں ویکسین کے تجربات کے لئے چار ہزار رضاکار

پاکستان  آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک

قزاقستان کا نمونیا کورونا وائرس کی وجہ سے ہو سکتا ہے

اماراتی ایئر لائن نے نو ہزار ملازمیں فارغ کرنے کا اعلان کیا

کیا دو سو میٹر دوڑ  کا عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا؟

ریال میڈرڈ چیمپئن بننے کے قریب

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 12,674,718؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے563,912؍اور 7,402,652؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں ۔ ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

WHO

عالمی ادرۂ صحت کا کہنا ہے کہ  گزشتہ 24 ؍ گھنٹوں میں  دنیا  بھر میں کورونا وائرس کے ایک دن میں ریکارڈ سب سے زیادہ 228,102 ؍ نئے کیس رپورٹ ہوئے۔  سب سے زیادہ اضافہ امریکہ، برازیل، بھارت اور جنوبی افریقہ میں ہوا۔  (بی بی سی اردو)

https://twitter.com/AJEnglish/status/1281872380286165003?s=20

یورپ

بوسنیا

بوسنیا میں  سرب فوجوں کے ہاتھوں 8,000 ؍ سے زائد  بوسنیین مسلمان مردوں، عورتوں اور بچوں کے قتلِ عام کی آج 25 ویں برسی منائی جارہی ہے۔ 25؍ سال گزرنے کے بعد آج بھی مقتولین کی شناخت اور تدفین کا کام جاری ہے۔  اس قتل عام کے ذمہ دار سربین جنرل Ratko Mladic کو 2017ء میں  اقوام متحدہ  کے کریمینل ٹریبیونل کی طرف سے سزائے موت سنائی گئی تھی۔  25 ؍سال گزرنے کے بعد  بھی ابھی تک ان پر  مقدمہ چل رہا ہے۔ (بی بی سی)

فرانس

فرانس میں گزشتہ رات ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے لگائی گئی طبی  ہنگامی حالت کی میعاد ختم ہوگئی ہے۔ (بی بی سی)

روس

روس کے اعداد و شمار کے سرکاری ادارے کے مطابق  مئی کے مہینہ میں کورونا وائرس سے 7,444 ؍اموات ہوئی ہیں۔ یہ اس تعداد سے دوگنا ہے جو اس سے پہلے سرکاری طور پر اس ماہ کورونا وائرس سے ہونے والی اموات  کے بارے میں بتائی گئی تھی۔  (ڈان)

جرمنی

جرمنی میں کورونا وائرس کے لئے تیار کی جانے والی ایک ویکسین کے تجربات کے لئے 4,000 ؍ رضاکاروں نے ا پنے نام رجسٹر کروائے ہیں۔ (الجزیرہ)

ایشیا

پاکستان

آج گیارہ جولائی کو دنیا بھر میں یوم آبادی کے طور پر منایا جارہا ہے۔  پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا  پانچواں بڑا ملک بن چکا ہے۔ (DWاردو)

پاکستان کے ایوی ایشن کے ادارے نے دنیا کے سات ممالک میں کام کرنے والے 95 ؍فیصد پائلٹوں کے  لائسنسوں کو درست قرار دیا ہے۔ باقیوں کی تصدیق کا عمل اگلے ہفتے تک مکمل کرلیا جائے گا۔  (ڈان)

بھارت

بھارت میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے مریضوں کی یومیہ تعداد میں ریکارڈ 27,114 ؍ کا اضافہ ہوا ہے اور اس کے ساتھ مجموعی تعداد  آٹھ لاکھ سے تجاوز کرکے 820,916 ؍ ہوگئی ہے۔  اب تک یہاں 22 ؍ ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق  صحت یابی کی شرح 62 ؍ فیصد ہے۔ (بی بی سی)

کلکتہ کا مشہور کرکٹ سٹیڈیم ایڈن گارڈن کورونا وائرس سے متأثر ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لئے قرنطینہ مرکز  کے لئے استعمال کیا جائے گا۔  (ڈان)

جاپان

جاپان میں 24 ؍ اپریل کے بعد پہلی مرتبہ کورونا وائرس کے چار سو سے زائد 430 ؍نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔  ٹوکیو میں ایک دن میں سب سے زیادہ 243 ؍ نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ (سی این این)

قزاقستان

عالمی ادارۂ صحت کے  ایمرجنسی چیف Dr. Michael Ryan کا کہنا ہے کہ قزاقستان میں ایک  غیر واضح نمونیا کی بیماری کی وجہ کورونا وائرس ہو سکتا ہے۔ (الجزیرہ)

امریکہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے صدارتی اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے اپنے مشیر اور دیرینہ دوست Roger Stoneکی سزا معاف کردی ہے۔  انھیں امریکی محکمۂ انصاف نے 2016ء کے  صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت  کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے  سمیت دیگر الزامات  میں تین سال چار ماہ کی سزا سنائی گئی تھی۔  (VOAاردو)

امریکہ میں جمعہ کے روز ایک بار پھر ملک بھر میں کورونا وائرس کے 60,000؍ سے زائد نئے مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس روز 9 ؍ ریاستوں میں ریکارڈ یومیہ نئے کیس ہوئے۔  29؍ ریاستوں میں  اس ہفتے مریضوں کی تعداد میں اضافے کا رجحان رہا۔  اس روز اس مرض سے ہلاکتوں کی تعداد 774 ؍ رہی۔ (بی بی سی)

https://twitter.com/Reuters/status/1281796606162067456

افریقہ

جنوبی افریقہ میں  جوہانسبرگ میں ایک چرچ کی ملکیت کے باہمی تنازعے میں مسلح افراد کے حملے سے  پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ (بی بی سی افریقہ)

ایتھوپیا میں  انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے دو افراد کو  مشہور گلوکار Hachalu Hundessa کے قتل  میں ملوث ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ (بی بی سی افریقہ)

مالی میں  صدر Ibrahim Boubakar Keita کی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والوں نے   گزشتہ روز دارالحکومت Bamakoمیں سرکاری ٹی وی کے دفتر پر قبضہ کرکے نشریات بند کردیں۔  (بی بی سی)

کھیل

کرکٹ

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں چوتھے دن کا کھیل جاری ہے۔ کل ویسٹ انڈیز کی ٹیم 318؍ رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور اس طرح اسے  انگلینڈ پر 114 ؍ رنز کی برتری حاصل ہوئی۔  Ben Stokes نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔  جواب میں آج کھانے کے وقفے تک انگلینڈ نے ایک وکٹ کے نقسان پر 79؍رنز بنائے ہیں ۔ Rory Burns؍42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ (cricinfo)

فٹ بال

گزشتہ روز سپینش فٹ بال لیگ میں ریال میڈرڈ کی ٹیم نے Alaves کو 0-2 سے ہرا دیا۔ Benzema اور Asensio نے ایک ایک گول سکور کیا۔  ریال میڈرڈ کو ٹائٹل جیتنے کے لئے دو اور میچ جیتنے کی ضرورت ہے۔  ایک دوسرے میچ میں Granada نے Real Sociedad کو 2-3 سے ہرادیا۔  (بی بی سی)

باکسنگ

برطانیہ میں پروفیشنل باکسنگ کی واپسی پر بند دروازوں کے پیچھے ہونے والے میچ میں Brad Foster نے  اپنے British and Commonwealth super-bantamweightاعزاز کا دفاع کرتے ہوئے اپنے حریف James Beech Jr.کو منصفین کے متفقہ فیصلے کے ساتھ ہرا دیا۔ (بی بی سی)

https://twitter.com/mrdavidhaye/status/1281683135248437248?s=20

فارمولا ون

شدید بارش کی وجہ سے آسٹریا میں آج ہونے والی تیسری پریکٹس کینسل کردی گئی ہے۔ گزشتہ روز پہلی پریکٹس میں Racing Pointکی ٹیم کے Sergio Perez  سرفہرست رہے اور دوسری پریکٹس میں Red Bull کی ٹیم کے Max Verstappen سرفہرست رہے۔ (بی بی سی)

ایتھلیٹکس

جمعرات کو فلوریڈا میں ہونے والے ایتھلیٹکس کے مقابلوں میں بظاہر Noah Lyles نے 200 ؍ میٹر دوڑ میں نیا ریکارڈ بنایا تھا۔ بعد میں یہ پتہ چلا کہ وہ غلط لائن میں  کھڑے تھے اور صرف185 ؍ میٹر ہی دوڑے تھے۔ اور اس وجہ سے انھیں ڈس کوالیفائی بھی کردیا گیا۔  (سی این این)

https://twitter.com/CBCOlympics/status/1281309191500697602?s=20

Emirates فضائی کمپنی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدہ شدہ مالی بحران کی وجہ سے وہ اپنے عملہ کے 15 ؍ فیصد ملازمین یعنی قریباً 9,000؍افردا کو نوکریوں سے نکال رہے ہیں۔  (بی بی سی اردو)

ویکسین کے بارے میں

مائکروسافٹ کے بانی  بل گیٹس کا کہنا ہے کہ  مستقبل میں کورونا وائرس کی ویکسین  کو پہلے ان ممالک اور لوگوں کے لئے میسر ہونا  چاہیئے جن کو اس کی زیادہ ضرورت ہو نہ کہ  یہ ان کو دی جائے جو سب سے زیادہ قیمت ادا کرے۔ (بی بی سی)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button