ارشادِ نبوی

ارشادِ نبویﷺ

حضرت ابو ذرؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم سے پوچھا کہ عملوں میں سے کون سا عمل افضل ہے۔ حضورؐ نے فرمایا :اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھنا اور اس کے راستہ میں جہاد کرنا۔ پھر میں نے پوچھا قربانیوں میں کونسی قربانی افضل ہے؟ آپؐ نے فرمایا: ان جانوروں میں سے جو مالک کو زیادہ پسند ہو، زیادہ قیمتی ہو۔ میں نے عرض کی اگر میں ایسا نہ کر سکوں تو پھر کیا کروں؟ آپؐ نے فرمایا :کسی کام کرنے والے کی مدد کر یا اناڑی جو اپنا کام اچھی طرح نہیں کر سکتا اس کا ہاتھ بٹا۔ پھر میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسولؐ! اگر میں اس کام کو بھی پوری طرح نہ کر سکوں۔ آپؐ نے فرمایا: لوگوں کو نقصان پہنچانے سے بچ۔ کیونکہ یہ بھی تیری طرف سے ایک طرح کا صدقہ ہے اور تیرے لیے فائدہ مند ہے۔

(مسلم کتاب الایمان باب بیان کون الایمان باللّٰہ افضل الاعمال)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button