متفرق شعراء

اے میرے خدا پار مری کشتی لگا دے

مولا مرے بگڑے ہوئے سب کام بنا دے

’’دیوانوں کی فہرست میں اک نام بڑھا دے‘‘

دے موقع گنہگاروں کو اک اور وفا کا

جو تیرے طلب گار ہیں پھر ان کو جگا دے

دامن جو خلافت کا دل و جان سے تھامے

دیکھے گا وہ برکات ہمیں بھی تو دکھا دے

کشتی ہے میری ڈولتی دنیا کے بھنور میں

اے میرے خدا پار مری کشتی لگا دے

عاجز ہوں گنہگار ہوں، ہوں پھر بھی ترا میں

اس بندۂ ناچیز کی بگڑی تو بنا دے

تا عمر جو دیتے ہیں ہر اک روز دعائیں

مولا مرے ان پیاروں کو تو اعلیٰ جزا دے

(فلزہ منصور)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button