متفرق

آگ کے عذاب سے بچنے کی دعا

رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هٰذَا بَاطِلاً سُبْحَانَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ(آل عمران:192)

ترجمہ:اے ہمارے ربّ! تونے ہرگزیہ بے مقصدپیدانہیں کیا۔پاک ہے تُو۔پس ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔

سیدناحضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اس دعاکے متعلق فرماتے ہیں:

’’آسمانوں اورزمینوں کی پیدائش اوررات دن کےاختلاف میں دانشمندوں کے لئے صانع عالم کی ہستی اورقدرت پرکئی نشان ہیں۔دانشمندوہی لوگ ہوتے ہیں کہ جوخداکوبیٹھے،کھڑے اورپہلوپرپڑے ہونے کی حالت میں یادکرتے رہتے ہیں اوراُن کے دل اورزبان پریہ مناجات جاری رہتی ہے کہ اے ہمارے خداوند!تونے اِن چیزوں میں سے کسی چیزکوعبث اوربیہودہ طورپرپیدانہیں کیابلکہ ہرایک چیزتیری مخلوقات میں سے عجائباتِ قدرت اورحکمت سے بھری ہوئی ہےکہ جوتیری ذات بابرکات پردلالت کرتی ہے۔‘‘

(براہینِ احمدیہ چہارحصص،روحانی خزائن جلد1صفحہ305-306حاشیہ نمبر11)

(مرسلہ: مصباح الدین محمود)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button