افریقہ (رپورٹس)

جماعتی وفد کی ڈائریکٹر کابینہ پریذیڈنٹ نائیجر سے ملاقات

جماعت احمدیہ نائیجر حکومتی پیمانے پر احباب ارباب و اختیار تک امامِ وقت کا پیغام پہنچانے کے لیے کوشاں ہے۔ اسی سلسلہ میں نائیجر کے صدر کی کابینہ کی ڈائریکٹر حدیذۃُ یعقوبہ حسینی صاحبہ سے جماعتی وفدکی ملاقات ہوئی۔ یہ ملاقات ڈائریکٹر صاحبہ کے دفتر میں ہوئی اور ایک گھنٹہ تک جاری رہی۔ جماعتی وفد میں مکرم اسد مجیب صاحب امیر و مشنری انچارج نائیجر، مکرم عامر ارشاد صاحب مربی سلسلہ اور مکرم لاولی شعیبو صاحب لوکل مشنری شامل تھے۔

ملاقات کے دوران حضرت مسیحِ موعودؑ کا تعارف پیش کیا گیا نیز جماعت احمدیہ اور حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا تعارف کروانے کا بھی موقع ملا۔ بعد ازاں ڈائریکٹر صاحبہ کو قرآنِ کریم مع فرانسیسی ترجمہ اور اس کے ساتھ اسلامی اصول کی فلاسفی اور عالمی بحران اور امن کی راہ فرنچ ترجمہ کے ساتھ پیش کرنے کا موقع بھی میسر آیا جس پر ڈائریکٹر صاحبہ نے شکریہ ادا کیا اور کافی دیر تک حضور انور کی کتاب عالمی بحران اور امن کی راہ کو بغور دیکھتی رہیں۔ آخر پر ڈائریکٹر صاحبہ نے جماعت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

(رپورٹ: کوثر جمیل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button