تاریخ احمدیت

7؍اکتوبر1915ء: خلافتِ ثانیہ کا پہلا اخبار’’فاروق‘‘ کا اجراء

خلافت ثانیہ کے عہد میں مرکز سے پہلا اخبار ’’فاروق‘‘ حضرت میر قاسم علی صاحب کی ادارت میں 7؍اکتوبر1915ء کو جاری ہوا۔ حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ؓنے اس کے پہلے پرچہ میں بعنوان ’’فاروق کے فرائض‘‘ ایک نہایت قیمتی مضمون لکھا۔

(فاروق7؍اکتوبر1915ءصفحہ3تا4)

حضرت میر قاسم علی صاحب ’فاروق ‘کی ابتدا کے بارے میں تحریر فرماتے ہیں:

’’خاکسار ایڈیٹر فاروق 1915ء میں دہلی سے ہجرت کرکے دارالامان میں آگیا ۔ بعض ذمہ دار احباب نے مجھے انجمن کی طرف سے ہیڈ مبلغ بننے کی صلاح دی۔ جس کے لئے میں نے اپنے آپ کو ناقابل سمجھا۔ اور اس تجویز کو منظور نہ کیا۔ میرے پیارے مقتدا حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ نے میری حالت کا اندازہ فرما کر مجھے یہی حکم دیا کہ میں جس طرح دہلی سے ’’الحق‘‘اخبار نکالتا تھا اسی طرح دارالامان سے اخبار جاری کروں اور اس کا نام خلافت ثانیہ کے لحاظ سے فاروق تجویز ہوا۔‘‘

(فاروق 6؍اپریل 1925ء صفحہ7)

’’فاروق‘‘مخالفین اسلام و احمدیت کے لئے شمشیر برہنہ تھا جس کے دلائل سے ان کے اعتراضات پارہ پارہ ہو جاتے تھے۔ افسوس اپریل 1942ء میں حضرت میر قاسم علی صاحب کی وفات کے بعد یہ بند ہو گیا۔

(ماخوذ ازتاریخ احمدیت جلد 4صفحہ 178)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button