متفرق شعراء

حق کا ڈنکہ بجا دیا تو نے

جلوۂ حق دکھا دیا تو نے

کفر یکسر مٹا دیا تو نے

تیرے قربان اے نبیٔ عربؐ

سیدھا رستہ بتا دیا تو نے

راہ حق میں پڑے تھے جو پتھر

اُن کو آکر ہٹا دیا تو نے

خواب غفلت میں سونے والوں کو

اُٹھ کے آخر جگا دیا تو نے

وحشیوں کو عرب کے اے ہادی

آکے انساں بنا دیا تو نے

پوچھے جاتے تھے جو نہ دنیا میں

ان کو سلطاں بنا دیا تو نے

دین و دنیا کی بادشاہت کا

کیسا سکّہ جما دیا تو نے

قوم کو لطف و مہر سے شاہا

وعظ اپنا سنا دیا تو نے

تو نے ہر وقت رحم کو برتا

کرم اپنا دکھا دیا تو نے

قوم نے سختیاں جو پہنچائیں

کر کے نرمی ہرا دیا تو نے

سرکشانِ عرب کو اے آقا

خاک و خوں میں ملا دیا تو نے

دشمنوں کے سبھی قصوروں کو

فتح پا کر بھلا دیا تو نے

کفر و باطل نہ ٹھہرے میداں میں

حق کا ڈنکہ بجا دیا تو نے

اے نبیؐ تجھ پہ ہو صلوٰۃ و سلام

رازِ تقویٰ بتا دیا تو نے

(حضرت میر حامد علی شاہ صاحب ؓ)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button