اختلافی مسائل

علمائے سلف کی کتب سے حضرت اقدس مسیح موعودؑ کی اس تحریر کا ثبوت کہ نبی اکرمﷺ کے والدِ ماجد کی وفات آپؐ کی پیدائش کے بعد ہوئی؟

سیّدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام پر ایک اعتراض یہ بھی کیا جاتا ہے کہ آپؑ نے یہ لکھا ہے کہ نبی اکرمﷺ کے والد آپؐ کی پیدائش کے بعد فوت ہوئے تھے جبکہ یہ ایک مشہور تاریخی حقیقت ہے کہ آپؐ کے والد آپؐ کی پیدائش سے پہلے ہی فوت ہوچکے تھے۔

ذیل میں سنی اور شیعہ کتب سیرت کے وہ حوالہ جات درج کیے جا رہے ہیںجن میں لکھا ہے کہ ایسی روایات بھی پائی جاتی ہیں کہ نبی اکرمﷺ کے والد آپؐ کی پیدائش کے بعد فوت ہوئے تھے۔

٭…المواہب اللدنیۃ

ولما تم لھا من حملھا شھران توفي عبداللّٰہ، و قیل: توفي و ھو في المھد

(الجزء الاول صفحہ 122)

٭…تاریخ ابن کثیر (البدایہ و النّھایہ) اردو ترجمہ

’’جب عبداللہ بن عبدالمطلب فوت ہوئے اس وقت رسول اللہﷺ کی عمر شریف دو ماہ ہوچکی تھی‘‘۔

(حصہ اول۔دوم صفحہ164)

٭…طبقات ابن سعد اردو ترجمہ

’’ہشام نے اپنے والد محمد بن السائب اور عنوانہ بن الحکم، دونوں صاحبوں سے روایت کی ہے کہ عبداللہ بن عبدالمطلب نے اس وقت وفات پائی جب رسول اللہﷺ 29,28مہینے کے ہوچکے تھے اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ سات(7) مہینے کے ہوچکے تھے۔‘‘

( جلد اول صفحہ120)

٭…سیرت خاتم الانبیاء از مفتی محمد شفیع عثمانی

’’ایک روایت یہ ہے کہ آپﷺ کے والد ماجد کا انتقال آپ کی ولادت کے بعد ہوا جب کہ آپ کی عمر سات مہینے تھی‘‘

(صفحہ13)

٭…مدارج النبوۃ از شیخ عبدالحق محدث دہلوی

’’محمد بن اسحاق کہتے ہیں کہ حضور اکرمﷺ ابھی شکم مادر ہی میں تھے کہ حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ کی وفات ہوگئی تھی۔ بعض کہتے ہیں کہ آٹھ ماہ یا سات ماہ یا دو ماہ کے تھے کہ وفات پائی۔اور یہ قول اصح اقوال ہے۔‘‘

( اردو ترجمہ صفحہ29)

٭…الرحیق المختوم از صفی الرحمٰن مبارکپوری اردو ترجمہ

’’اکثر مؤرخین کے بقول ابھی رسول اللہﷺ پیدا نہیں ہوئے تھے۔البتہ بعض اہل سیر کہتے ہیں کہ آپﷺ کی پیدائش ان کی وفات سے دو ماہ پہلے ہوچکی تھی۔‘‘

(صفحہ82)

٭…تفسیر ابن کثیر

’’آپ کے والد کا انتقال تو آپ کی پیدائش سے پہلے ہی ہوچکا تھا، بعض کہتے ہیں ولادت کے بعد ہوا۔‘‘

( تفسیر سورۃالضحیٰ آیت 6-11)

٭…حیات القلوب اردو ترجمہ

’’کہتے ہیں کہ جب حضرت عبداللہ نے سوئے بہشت رحلت فرمائی جناب رسالت مآب صلعم کی عمر مبارک دو ماہ کی تھی۔ ایک روایت میں ہے کہ آنحضرتؐ سات مہینے کے تھے۔‘‘

( جلد دوم صفحہ91باب اول)

٭…کتاب الشافی اردو ترجمہ اصول کافی

’’اور آپؐ کے والد حضرت عبداللہ نے مدینہ میں اپنے ماموؤں کے پاس انتقال کیا جبکہ آپؐ صرف دو ماہ کے تھے۔‘‘

( جلد سوم کتاب الحجۃ صفحہ6)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button