متفرق

مکرم عبدالکریم قدسیؔ صاحب کے لیے ایک اور پنجابی ایوارڈ

مکرم ڈاکٹر قمر صاحب رقمطراز ہیں کہ میر فاؤنڈیشن لاہور پاکستان کے زیر انتظام ’’میر پنجابی میلہ‘‘ کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں پنجابی ثقافت کے رنگ نمایاں کیے جاتے ہیں اور پنجابی زبان و ادب کے حوالے سے مختلف پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔

اسی ’’میر پنجابی میلہ‘‘ میں سال بھر کے دوران پنجابی زبان میں شائع ہونے والی ان کتابوں پر ’’علی ارشد میر ایوارڈ‘‘ دیا جاتا ہے جنہوں نے پنجابی ادب میں نمایاں کردار ادا کیا ہوتا ہے۔ گذشتہ سال ’’میر پنجابی میلہ2020ء‘‘26 اور 27 دسمبر کو اوپن ایئر تھیٹر باغ جناح لاہور میں منعقد ہوا۔ اس میلہ میں پنجابی بال ادب کا ’’علی ارشد میر ایوارڈ‘‘ اردو اور پنجابی کے معروف شاعر مکرم عبدالکریم قدسیؔ صاحب کی کتاب ’’گوماں دا گلاب‘‘ کو دیا گیا۔ 26 دسمبر کو منعقد ہونے والی تقریب میں یہ ایوارڈ مکرم عطاء العزیز صاحب نے وصول کیا۔

یاد رہے اس سے قبل مکرم قدسیؔ صاحب کو مسعود کھدر پوش ایوارڈ، پاکستان رائٹرز گلڈایوارڈ، حرفِ نو ایوارڈ، ساغر صدیقی ایوارڈ اور پاکستان ٹیلی وژن لاہور سے ’’بہترین گیت نگار‘‘ کے ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button