افریقہ (رپورٹس)

عشرہ وقف جدید، آئیوری کوسٹ

(عبدالنور۔ مبلغ سلسلہ)

وقف جدیدحضرت خلیفۃ المسیح الثانیؓ کی قائم کردہ تحریک ہےجو کہ خلافت رابعہ میں اپنی عظمت کے باعث عالمی تحریک کا رنگ اختیار کر گئی۔اس کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے جماعت احمدیہ آئیوری کوسٹ مغربی افریقہ کو ملک بھر میں مورخہ 5 تا 15؍دسمبر 2020ء عشرہ وقف جدید کے طور پر منانے کی سعادت نصیب ہوئی۔

عشرہ وقف جدید کا باقاعدہ آغاز مورخہ 05؍دسمبر مختلف جماعتوں میں نماز تہجد کی ادائیگی کے ساتھ کیا گیا۔ جبکہ دوران عشرہ خطبات جمعہ، دروس و دیگر پروگرامز کے ذریعے بھی احباب جماعت خاص کر نومبائع احمدی احباب میں مالی قربانی خصوصاً وقف جدید کی اہمیت کو اجاگر کیا جاتا رہا۔

اس ضمن میں مکرم امیر ومشنری انچارج صاحب آئیوری کوسٹ کی زیر نگرانی تمام مبلغین کرام و ریجنل مشنریز نے ملک بھر کے 18جماعتی ریجنز کی 151 جماعتوں میں پروگرامز کا انعقاد کیا۔ اس دوران 140 خطبات جمعہ بعنوان وقف جدید دیے گئے جس کے شرکاء کی تعداد 10600 رہی۔ جبکہ نماز فجر و مغرب کی ادائیگی کے بعد کل 400دروس کا اہتمام بھی کیا گیاجس کے ذریعے کل 4500 افراد کو ، وقف جدید کے تعارف کے ساتھ اس کی اہمیت کو واضح کیاگیا۔ نیز زیادہ سے زیادہ تعداد میں احباب جماعت کو اس چندہ میں شمولیت اختیار کرنے کی طرف رہ نمائی بھی کی گئی۔ اسی طرح مختلف مقامات پر ہونے والے پانچ ریڈیو پروگرامز کے ذریعے بھی اس تحریک کا تعارف و اہمیت بیان کی گئی جن کے سامعین کی تعداد 9000 سے زائد ہے۔

عشرہ کے دوران مبلغین کرام نے دورہ جات کر کے احباب جماعت خاص طور پر نو مبائع احباب سے رابطے قائم کیے اور انہیں اس مالی تحریک میں اپنے وعدہ جات کے علاوہ بھی ادائیگی کی طرف توجہ دلائی۔ نتیجۃً دوران عشرہ 5000 سے زائد افراد نے لبیک کہتے ہوئے1.1 ملین فرانک سیفا سے زائد رقم دفتر بالغان و اطفال وقف جدید کی مد میں ادا کی۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ جماعت احمدیہ آئیوری کوسٹ کی اس مساعی کو درجہ قبولیت عطا فرماتے ہوئے شاملین وقف جدید کے مال و نفوس میں بے انتہا برکت ڈالے اور ہمیشہ انہیں مالی قربانی کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے قربانیاں پیش کرنے کی توفیق عطا فرماتا چلا جائے۔ آمین

(رپورٹ: عبدالنور۔ مبلغ سلسلہ آئیوری کوسٹ)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button