متفرق

موسم سرما اور صحت

جیسے جیسےسردی میں اضافہ ہوتا ہے اپنی نامناسب روٹین کی وجہ سےہماری طبیعت میں عجیب طرح کی کاہلی اوربیزاری سی در آتی ہے۔ اس بیزاری اور ڈپریشن کی بہت ساری وجوہات کے علاوہ ایک وجہ خود ہماری لاپرواہی بھی ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سےاکثر و بیشتر ہم بیماریوں میں بھی مبتلا ہوجاتے ہیں۔ موسم سرما میں ہم باہر کم نکلتےہیں، اس کے علاوہ سردیوں کے موسم میں ہماری بھوک بڑھ جاتی ہے اور خود بخود نشاستہ سے بھرپور غذائیں کھانے کی طلب پیدا ہوتی ہے جس کا نتیجہ ظاہر ہے کہ وزن کی زیادتی اور نظام ہضم کی خرابی کی صورت میں نکلتا ہے۔

اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنی نیند پوری کریں اور سردی کے باوجود صبح جلدی اٹھنے کی عادت بنائیں۔ ہمیں اپنی خوراک کا بھی خاص خیال رکھنا چاہیے۔ تروتازہ قدرتی غذاؤں کواپنی خوراک میں شامل رکھیں۔ جیسے کہ موسم کے پھل اور سبزیاں جو سردیوں میں وافر مقدار میں دستیاب ہوتی ہیں۔ فریش سلاد کھائیں، ہر طرح کا ساگ اور پھلیاں کھانے میں شامل رکھیں اور میوے بھی ضرور کھائیں تاکہ آپ کی صحت پر ان چیزوں کے خوشگوار اثرات مرتب ہوں۔

سردیوں میں سستی دور کرنے اور ایک صحت مند لائف سٹائل (lifestyle)کی خاطرورزش کی اہمیت کچھ اور بڑھ جاتی ہے۔ اس لیے ہم سب کو ورزش کو اپنے روزانہ کے معمول میں شامل کرنا چاہے۔ تاکہ ہماری سستی دور ہونے کے ساتھ جسمانی لچک وقوت مدافعت اور قوت برداشت نہ صرف برقرار رہے بلکہ اس میں اضافہ ہوتا رہے۔ مزید یہ کہ ورزش کی بدولت ہم کیلوریز (calories)بھی کم کرسکیں گے۔ بے شک آدھا پونا گھنٹہ لیکن تازہ ہوا میں چہل قدمی بھی ہماری روزانہ کی روٹین میں شامل ہونی چاہیے۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button