متفرق

ملفوظات حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام اور فارسی ادب (قسط نمبر59)

(محمود احمد طلحہ ۔ استاد جامعہ احمدیہ یو کے)

طاعون سے بچنے کے لیے ضروری اعلان

12؍فروری1902ء

ضروری اعلان

حضرت مسیح موعود ادام اللہ فیوضہم نے ارشاد فرمایا ہے کہ الحکم کے ذریعہ اپنے تمام دوستوں کو اطلاع دی جاوے کہ چونکہ طاعون پنجاب کے اکثر حصوں میں زور کے ساتھ پھیل گیا ہے اور پھیلتا جاتا ہے ایسی صورت میں یہ امر قرین مصلحت نہیں کہ ایسا مجمع ہو جس میں وبازدہ علاقوں کے لوگ بھی شامل ہوں۔ اس لیے عیدالاضحیہ پر جو تجویز امتحان کی قرار پائی تھی وہ کسی دوسرے وقت کے لیے ملتوی کی جاتی ہے۔ وہ لوگ جن کے شہروں اور دیہات میں طاعون شدت کے ساتھ پھیل گیا ہے۔ اپنے شہروں سے دوسری جگہ نہ جائیں۔اپنے مکانوں کی صفائی کریں اور انہیں گرم رکھیں اور ضروری تدابیر حفظ ماتقدم کی عمل میں لائیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ سچی توبہ کریں اور پاک تبدیلی کر کے خدا تعالیٰ سے صلح کریں۔ راتوں کو اُٹھ اٹھ کر تہجدمیں دعائیں مانگیں۔ ہر ایک قسم کے فسق وفجور خیانت اور غلط کاری کی راہ سے اپنے آپ کو بچائیں۔ اپنی حالت کی سچی تبدیلی ہی خدا کے اس عذاب سے بچاسکے گی۔ ونعم ماقیل۔

خور تاباں سیہ گشت است از بدکاری مردم

زمین طاعون ہمی آرد پئے تخویف و انذارے

بہ تشویش قیامت ماندایں تشویش گر بینی

علاجے نیست بہر دفع آں جز حسن کر دارے

(ملفوظات جلد سوم صفحہ 233-234)

٭…اس اعلان میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے فارسی کے دو اشعار تحریر فرمائے ہیں ۔جوکہ آپ علیہ السلام کی تصنیف لطیف ایام الصلح روحانی خزائن جلد نمبر 14صفحہ نمبر 363پر موجود ہیں ۔

خُوْرِ تَابَاںْ سِیَہ گَشْت اَسْت اَزْ بَدْ کَارِیِ مَرْدُم

زَمِیْن طَاعُوْن ہَمِیْ آرَدْپَئے تَخْوِیْفُ و اِنْذَارِے

بِہ تَشْوِیْق قِیَامَت مَانْد اِیْں تَشْوِیْق گَر بِیْنِیْ

عِلاجِے نِیْسْت بَہْرِ دَفْعِ آں جُزْ حُسْنِ کِرْدَارِے

ترجمہ:۔ لوگوں کے برے کاموں کی وجہ سے سورج سیاہ ہوگیا،تخویف وانذار کی خاطر زمین طاعون لائی ہے۔

یہ پریشانی قیامت بن گئی ہے اگر تو دیکھے،اس کے دور کرنے کے لیے کوئی چارہ نہیں سوائے اچھے اعمال کے۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button