متفرق

ملفوظات حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام اور فارسی ادب (قسط نمبر 63)

(محمود احمد طلحہ ۔ استاد جامعہ احمدیہ یو کے)

مسیح موعودتمام صفات میں نبی کریمﷺ کے ظل ہیں

فرمایا : کمالاتِ متفرقہ جو تمام دیگر انبیاء میں پائے جاتے تھے۔ وہ سب حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم میں ان سے بڑھ کر موجود تھے۔ اور اب وہ سارے کمالات حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ظلی طور پر ہم کو عطا کیے گئے۔ اور اسی لیے ہمارا نام آدم، ابراہیم، موسیٰ، نوح، داؤد، یوسف، سلیمان، یحییٰ، عیسیٰ وغیرہ ہے۔ چنانچہ ابراہیم ہمارا نام اس واسطے ہے کہ حضرت ابراہیم ایسے مقام میں پیدا ہوئے تھے کہ وہ بُت خانہ تھا اور لوگ بُت پرست تھے۔ اور اب بھی لوگوں کا یہی حال ہے کہ قسم قسم کے خیالی اور وہمی بتّوں کی پرستش میں مصروف ہیں اور وحدانیّت کو چھوڑ بیٹھے ہیں۔ پہلے تمام انبیاء ظل تھے۔ نبی کریم کی خاص خاص صفات میں اور اب ہم ان تمام صفات میں نبی کریمؐ کے ظل ہیں۔ مولانا روم نے خوب فرمایا ہے۔ ؎

نامِ احمدؐ نام جملہ انبیاء است

چوں بیامد صد نو دہم پیش ما است

نبی کریمؐ نے گویا سب لوگوں سے چندہ وصول کیا اور وہ لوگ تو اپنے اپنے مقامات اور حالات پر رہے پر نبی کریمؐ کے پاس کروڑوں روپے ہوگئے۔

(ملفوظات جلد سوم صفحہ 270)

٭… اس گفتگو میں سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے مولانا روم کا فارسی شعر استعمال کیاہےجو درج ذیل ہے:

نامِ اَحْمد نَامِ جُمْلِہ اَنبیاء اَسْت

چُوْں بِیْآمَدْصَدْ نَوَدْ ہَم پِیْشِ مَااَسْت

ترجمہ:۔ احمد کانام سب نبیوں کے نام کا مجموعہ ہے، جب سو100 کا ہندسہ آگیاتو نوے90بھی ہمارے سامنے ہے۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button