متفرق مضامین

’’ان پاکیزہ چیزوں میں سے جو ہم نے تم کو دی ہیں کھاؤ‘‘

پکوان

کچے آم کی چٹنی

اندازاً تیاری کا مکمل وقت :15 منٹ
پکانے کا وقت :45 منٹ

اجزاء :

کچے آم ایک کلو (ٹکڑوں میں کاٹے ہوئے )
چینی ایک کلو
سرکہ ایک کپ یا مرضی کے مطابق
پسا نمک دو بڑے چمچ
سُرخ ثابت مرچ 30 گرام
گرم مصالحہ 30گرام
کالی مرچ 30گرام
دار چینی 30گرام
بڑی الائچی 30گرام
سفید زیرہ 30گرام

چٹنی تیار کرنے کی ترکیب

آم کے ٹکڑوں میں چینی اور نمک اچھی طرح ملاکر ایک گھنٹہ کے لیے رکھ دیں۔اس طرح ٹکڑے کافی پانی چھوڑیں گے۔ جب چینی اور نمک حل ہوجائیں تو ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے رکھیں ۔تمام مصالحے ،سرخ مرچیں بھی ایک کپڑے میں باندھ کر پکتے ہوئے ٹکڑوں میں ڈال دیں۔جب آموں کا فالتو پانی خشک ہوجائے تو سرکہ ڈال کر چند منٹ تک پکائیں ۔مصالحے کو نکال دیں۔لیجئے مزیدار چٹنی تیار ہے۔ صاف اور خشک بڑی بوتل میں ڈال کر اوپر سے کپڑا دے دیں ۔پندرہ ،بیس منٹ کے بعد بوتل کا ڈھکن اچھی طرح بند کر کے محفوظ کرلیں ۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button