افریقہ (رپورٹس)

سیرالیون کے مکینی ریجن کے گاؤں MAKARGBO LINE میں مسجد کا بابرکت افتتاح

اللہ تعالیٰ کے فضل سے 8؍ جون2019ء کو جماعت احمدیہ سیرالیون کو مکینی ریجن کی TENE CHIEFDOMEکی جماعت MAKARGBO LINE میں ایک مسجد کے افتتاح کی توفیق ملی۔ الحمد للہ علی ذالک۔

مسجد کا سنگ بنیاد فروری 2019ءمیں لوکل معلم عبدالائی طورے صاحب (ABDULLAI TURAY) نے رکھا۔ اس موقع پر ریجنل مبلغ مکرم طاہر احمد فرخ صاحب ، مربی سلسلہ بھی موجود تھے،افتتاحی تقریب میں آپ مکرم امیر صاحب کی نمائندگی میں مہمان خصوصی تھے۔

سیرالیون کے مکینی ریجن کے گاؤں MAKARGBO LINE میں نَو تعمیر شدہ احمدیہ مسجد

مسجد کی افتتاحی تقریب کا باقاعدہ آغاز گیارہ بجے تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ اس کے بعد مہمانوں کا تعارف کروایا گیا۔بعد ازاں چیفڈم امام شیخ محمد بنگورا صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جماعت کے سالانہ جلسہ میں شامل ہوئے تھے اور اس سے بہت متاثر ہیں اور یہاں مسجد بنانے پر جماعت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ نائب چیفڈم امام شیخ ابراہیم سیسے صاحب نے کہا کہ بہت سالوں سے مجھے جلسے پر مدعو کیا جاتا تھا لیکن میں نہیں جاتا تھا ۔گذشتہ سال خوش قسمتی سےمیں جلسہ میں شامل ہوا اور وہاں تین دن رہا اور تب ہی مجھے جماعت کی حقیقی تعلیمات کا صحیح پتہ چلا۔

اس بابرکت تقریب میں احمدی احباب، غیر از جماعت احباب اور غیر مسلموں سمیت قریبا 300؍ افراد شامل ہوئے۔

مہمان خصوصی مکرم ریجنل مبلغ صاحب نے اپنی تقریر میں جماعت کا تعارف کرایا اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی آمد کی غرض بیان کی۔ اور مسجد کے قیام کی غرض و غایت بیان کی ۔اس کے بعد آپ نے مسجد کا باقاعدہ افتتاح فرمایا اور دعا کروائی۔ پروگرام کے بعد مسجد میں ظہر کی نماز باجماعت ادا کی گئی۔ اور حاضرین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔

مسجدکا کل احاطہ ایک ٹاون لاٹ ہے اور کل مسقف احاطہ 25X45فٹ ہے اور اس میں 120نمازیوں کی گنجائش ہے۔

(رپورٹ عبدالہادی قریشی۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

تبصرے 2

  1. السلام علیکم
    الفضل انٹرنیشل کو باقاعدہ ویب سائٹ شروع کرنے پر تمام ٹیم کو خاکسار کی طرف سے مبارک ہو. اللہ آپ سب کی کوششوں کو قبول فرمائے اور بہترین خدمت دین کی توفیق عطا فرمائے. آمین

  2. 14 جون 2019 کو اللہ تعالی کے فضل سے الفضل کی ویب سائٹ شروع کرنے پر. تمام ٹیم کو خاکسار کی طرف سے مبارک باد اور دعا ہے کہ اللہ تعالی تمام افراد جماعت کو اس سے فائدہ حاصل کرنے کی توفیق عطا فرماے امین. اور پیارے اقا کو صحت و تندرستی والی لمبی عمر عطا فرمائے امین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button