روزے کے حالت میں کورونا ویکسین لگوانے کی بابت جماعت احمدیہ کا مسلک

(ادارہ الفضل انٹرنیشنل)

الفضل انٹرنیشنل کے شمارہ مورخہ 9؍ مارچ 2021ء میں خبرنامہ کے صفحہ پر برطانیہ کی اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے تعلق میں یہ خبر شائع کی گئی تھی کہ رمضان المبارک میں روزے کے دوران کورونا ویکسین لگوانے سے روزہ برقرار رہتا ہے۔ جماعت احمدیہ مسلمہ کا مسلک اس کے برعکس ہے۔ مبادا س خبر سے کوئی غلط فہمی پیدا ہو اس بارے میں حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا تازہ ارشاد ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں:

’’روزہ کی حالت میں ہر قسم کا انجیکشنخواہ وہ Intramuscular ہو یا Intravenous ہو لگوانا منع ہے۔ اور اگر کسی احمدی کو کورونا ویکسین کی Appointment رمضان میں ملتی ہے تو اسلام نے جو رخصت دی ہے اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ انجیکشنوالے دن روزہ نہ رکھے اور رمضان کے بعد اس روزہ کو پورا کر لے۔‘‘

(مکتوب حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز بنام ایڈیٹر الفضل انٹرنیشنل محررہ 13؍ اپریل 2021ء)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button