افریقہ (رپورٹس)

عوامی جمہوریہ کونگو کی جماعتوں میں جلسہ ہائے یوم مسیح موعود کا انعقاد

(شاہد محمود خان۔ نمائندہ الفضل کونگو ، کنشاسا)

مارچ کا مہینہ تاریخ احمدیت میں اس لیے خاص اہمیت کا حامل ہےکیونکہ اس میں اس مبارک سلسلہ کی بنیاد رکھی گئی۔ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے سلسلہ بیعت کا آغاز فرمایا اور مخلصین کا گروہ شمع مسیحیت کے ارد گرد پروانوں کی طرح اکٹھے ہونے لگا۔یہ سلسلہ قادیان کی گمنام بستی سے نکلا اور حسب بشارات الٰہیہ اکناف عالم میں پھیل گیا۔ اسی مناسبت سے کونگو کنشاسا کی جماعتوں میں بھی یوم مسیح موعودؑ کا انعقاد کیا گیا۔ فالحمد للہ علیٰ ذالک۔

جلسہ ہائے یوم مسیح موعود کے انعقاد کی تفصیل حسب ذیل ہے:

Bukavuریجن

اس ریجن کی کل گیارہ جماعتوں میں جلسہ ہائے یوم مسیح موعود کا انعقاد ہوا۔ ان جماعتوں میں Uvira، Karomo، Walungu، Kilungutwa، Chikoni، Ninja، Burihni، Lekeli، Saidi، Kinduاور Kisangani شامل ہیں۔ شاملین کی کل تعداد 341رہی۔ جن میں 315احباب جماعت اور 26غیر از جماعت احباب تھے۔

ان جلسوں میں جن موضوعات پر تقاریر ہوئیں ان میں شرائط بیعت اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق پیشگوئیاں، سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور جماعت احمدیہ کا تعارف شامل تھے۔

Kanangaریجن

اس ریجن کی مختلف جماعتوں میں جلسے منعقد کیے گئے۔ اس حوالے سے لوکل مشنریز سے مشاورت کے بعد لوکل زبان چلوبہ میں ایک جامع پروگرام مرتب کیا اور تحقیقی مواد فراہم کیا گیا۔ ان جلسہ جات میں کُل 524 افراد نے شرکت کی۔

مندرجہ ذیل جماعتوں میں جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔

1: کانانگا، حلقہ مسجد محمود

صوبائی مرکز، کانانگا کے حلقہ مسجد محمود میں مورخہ 21مارچ کو جلسہ منعقد کیا گیا۔ تلاوت مکرم یونس Kabamba صاحب نے کی جس کے بعد مندرجہ ذیل تقاریر چلوبہ زبان میں پیش کی گئیں: پیشگوئی حضرت مسیح موعودؑ از روئے قرآن وحدیث، صداقت حضرت مسیح موعودؑ از سورت التکویر اور حضرت مسیح موعودؑ کا عشق رسول ﷺ۔

تقاریر کے بعد مختصر مجلس سوال و جواب کا انعقاد بھی کیا گیا، جس سے شاملین جلسہ نے بھر پور فائدہ اُٹھایا۔ دعا کے ساتھ جلسہ کا اختتام ہوا۔ کُل حاضری 82رہی۔ 38احباب 40خواتین ،جبکہ 4 غیر ا ز جماعت مہمانان نے شرکت کی۔ جلسہ کے اختتام پر شاملین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔

2: کانانگا ، حلقہ مسجد محمود

صوبائی مرکز، کانانگا کے حلقہ مسجد بشارت میں مورخہ 26؍مارچ کو جلسہ منعقد کیا گیا۔ تلاوت مکرم رجب ابراہیم صاحب نے کی جس کے بعد مندرجہ ذیل تقاریر چلوبہ زبان میں پیش کی گئیں: دجال کی حقیقت و آمد مسیح الزمانؑ اور صداقت حضرت مسیح موعودؑ اَز روئے قرآن کریم۔

دعا کے سا تھ جلسے کا اختتام ہوا۔ اس حلقہ میں جلسہ کی کُل حاضری 80رہی جن میں 27 احباب اور 53 خواتین تھیں۔ جلسہ کے اختتام پر تمام شاملین کی خدمت میں ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔

3: بوجمائی ، Mbujimayi

صوبہ کسائی اورئینٹل کے دارالحکومت بوجمائی میں مورخہ 21؍مارچ کو جلسہ یوم مسیح موعودؑ منعقد ہوا۔ جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد مندرجہ ذیل تقاریر چلوبہ زبان میں پیش کی گئیں: مسیح کی آمد ثانی کی حقیقت و ظہور مسیح موعودؑ، حضرت مسیح موعودؑ کی آمد کا مقصد، نبوت حضرت مسیح موعودؑ کی حقیقت اور اسوہ رسول کریم ﷺ از کتب حضرت مسیح موعودؑ۔

تقاریر کے بعد مختصر مجلس سوال و جواب کا انعقاد بھی کیا گیا، جس سے شاملین جلسہ نے بھر پور فائدہ اُٹھایا۔ دعا کے ساتھ جلسہ کا اختتام ہوا۔ کُل حاضری 109 رہی جن میں 50؍احباب و 59خواتین شامل ہیں۔ آ خر پر تمام شاملین کی خدمت میں گھانا پیش کیا گیا۔

4:Tshikapa

صوبہ کسائی کے دارالحکومت Tshikapa میں مورخہ 27مارچ کو جلسہ یوم مسیح موعودؑ منعقد ہوا۔ جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم سےہوا جس کے بعد مندرجہ ذیل تقاریر چلوبہ زبان میں پیش کی گئیں:مسیح عیسیٰ کی آمد ثانی کی حقیقت و ظہور مسیح موعودؑ، صداقت حضرت مسیح موعودؑ، حضرت مسیح موعودؑ کی آمد کا مقصد اور حضرت مسیح موعودؑ کی نبوت کی حقیقت۔

دعا کے ساتھ جلسہ کا اختتام ہوا۔ کُل حاضری 53 رہی جن میں 26احباب ،15خواتین اور 12 بچے شامل ہیں۔ جلسہ کے اختتام پر تمام شاملین میں ریفریشمنٹ تقسیم کی گئی۔

5: Ilebo

صوبہ کسائی کی جماعت Ileboمیں جلسہ یوم مسیح موعودؑ 21؍مارچ کو منعقد ہوا۔ جلسہ کی حاضری 45افراد رہی، 16احباب، 20خواتین اور 9غیر از جماعت مہمانان نے بھی شرکت کی۔

6: Kalombayi

صوبہ کسائی سینٹرل کی جماعت Kalombayiمیں جلسہ یوم مسیح موعودؑ 19مارچ کو منعقد ہوا۔ جلسہ کی حاضری30افرادرہی،16احباب اور14خواتین نے شرکت کی۔

7: Luandanda

صوبہ کسائی کی جماعت Luandandaمیں جلسہ یوم مسیح موعودؑ 19مارچ کو منعقد ہوا۔ جلسہ کی حاضری 35افراد رہی، 15احباب اور 20خواتین نےشرکت کی۔

8: Luiza

صوبہ کسائی کی جماعت Luiza میں مورخہ 28مارچ کو جلسہ یوم مسیح موعودؑ منعقد ہوا۔ جلسہ کی کُل حاضری70 افراد رہی، 30 احباب اور 40 خواتین نے شرکت کی۔ جلسہ کے اختتام پر شاملین کو کھانا پیش کیا گیا۔

Bomaریجن

اس ریجن کی 6جماعتوں میں جلسہ ہائے یوم مسیح موعود کا انعقادہوا اور 111احباب جماعت اور 35غیر از جماعت احباب نے شرکت کی۔ اللہ کے فضل و کرم سے جلسوں کے انعقاد کے نتیجہ میں 21سعید روحوں کو حلقہ بگوش اسلام احمدیت ہونے کی توفیق ملی۔ ریجنل مبلغ صاحب کے ساتھ معلم سلسلہ مکرم انس Mavi صاحب نے جلسوں کو کامیاب بنانے کی سعی کی۔ جن جماعتوں میں یہ جلسے منعقد ہوئے ان میں Boma Ville، Pita، Sengi، Mbukukayi اور Sekedia Mbunguشامل تھے۔

Matadiریجن

اس ریجن میں کل 2جماعتوں میں جلسے ہوئے جن میں 160 احباب جماعت اور 40غیر از جماعت احباب نے شرکت کی۔ جن جماعتوں میں جلسے ہوئے ان میں Mbanza-Ngungu اور Kinzao-Mvuete شامل ہیں۔

احمدیہ ریڈیو اسٹیشن

جماعت احمدیہ کونگو کے ریڈیو سٹیشن Radio Islamique Ahmadiyya Kinzao-Mvueteنے اس مبارک موقع پر دوگھنٹے کی خصوصی نشریات کا اہتمام کیا۔یہ نشریات قریباً 25 ہزار افراد تک آمد مسیح موعود کے بارہ میں معلومات پہنچانے کا موجب بنیں۔

Bandundu ریجن

اس ریجن میں کل 26جماعتوں میں جلسے منعقد ہوئے اور ان مقدس اور با برکت جلسوں میں 1027 احمدی احباب اور 1615غیر از جماعت احباب نے شرکت کی۔ اس ریجن کی جن جماعتوں میں جلسے ہوئے ان کے نام یہ ہیں: BandunduشہرNkasala،Bonzil،Bemu،Mbali، Nioki، Mushie،Mitiene،Ntown،Kimbanda، Nsimukuni، Nsakiey، Nkwab، Gemena، Masambio،Camp-Banku،Maku-Maku،Ferme Lubwa،Bagata،Mushie Pentanne۔Bisiala Menkow،Bibongi، Nganda Bangala، Ferme Tankwy، Leboاور Bosombo-Lobobbi۔

Kikwitریجن

امسال اس ریجن کی بڑی جماعتوں میں جلسہ ہائے یوم مسیح موعود کے موقع پر مکرم خالد محمود شاہد صاحب امیر جماعت و مبلغ انچارج شامل ہوئے۔ مورخہ 21مارچ کو Kengeشہر میں ایک بڑا جلسہ منعقد کیا گیا۔ اس جلسہ میں گرد و نواح کی 5جماعتوں سے احباب جماعت نے شرکت کی جن میں 265احباب جماعت اور 53غیر مسلم اور غیر از جماعت احباب شامل تھے۔ مکرم امیر صاحب نے یوم مسیح موعود کا پس منظر اور ہماری ذمہ داریوں کے عنوان پر تقریر کی۔ جلسہ کے آخر پر مجلس سوال و جواب ہوئی جس میں غیر از جماعت احباب نے بڑی دلچسپی سے سوال کیے اور مکرم امیر صاحب نے مدلل جوابات دیے۔ مجلس سوال و جواب کے بعد اختتامی دعا ہوئی اور حاضرین کی خدمت میں عشائیہ پیش کیا گیا۔ اس جلسہ میں لوکل اتھارٹیز بھی شامل تھیں جنہوں نے جلسے کے بعد خوشی کا اظہار کیا۔

22مارچ کو مکرم امیر صاحب نےاسی ریجن کی جماعتKibengiکے جلسہ میں شرکت کی۔ Kengeشہر سے نکلنے کے بعد حالیہ بارشوں کی وجہ راستہ سے اس قدر خراب تھا کہ بعض گاڑیاں تو زمین میں دھنس گئیں اور نکلنے کی صورت نظر نہ آتی تھی۔ مگر اللہ نے فضل فرمایا اور 4گھنٹے کے طویل انتظار کے بعد کسی قدر راستہ صاف ہو گیا۔ اس جلسہ میں گرد و نواح کی 4جماعتوں سے احباب جماعت نےشرکت کی۔ کل حاضری 269رہی۔

اس ریجن کی کل 16جماعتوں میں جلسے ہوئے جن میں 798احمدی احباب اور 63غیر از جماعت اور غیر مسلم احباب شامل ہوئے۔ جن جماعتوں میں جلسے ہوئے ان کے نام مندرجہ ذیل ہیں: Kikwit، Sakivuvu، Kibengi، Kibengi Village، Masi Manimba، Kenge، Kayombo،Kasombo،Munikenge، Kiyamba، Idiofa، Infanzondo، Mikungu، Mangai، Mangai2 اور Daka۔

Inongo ریجن

کونگو کنشاسا اور کونگو برازاویل کے سرحدی علاقہ میں کونگو کنشاسا کا صوبہ Mai-Ndombe واقع ہے۔ یہ بھی اس ملک کا ایک کنارہ ہے۔

دور دراز جماعتوں اور ذرائع آمد و رفت اور ٹیلیفون کی انتہائی واجبی سی سہولیات ہیں۔ اس علاقہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا پیغام پہنچنا اور یوم مسیح موعوو کا انعقاد اس الہام کی سچائی کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا۔ یہاں کل آٹھ جماعتوں میں یہ جلسے منعقد ہوئے۔ جن میں 251احباب جماعت اور 55غیر مسلم اور غیر از جماعت احباب نے شرکت کی۔ جن جماعتوں میں یہ جلسے ہوئے ان میں Inongo، Ngongo، Wanya، Mbwenzey، 12Kilometre، Kiri، Bosele اور Ibemba شامل ہیں۔

Kinshasaریجن

کنشاسا شہر عوامی جمہوریہ کونگو کا دار الحکومت ہے۔ جس صوبہ میں یہ شہر واقع ہے اس صوبہ کا نام بھی کنشاسا ہی ہے۔ اس ریجن میں کل 13جماعتوں میں جلسہ ہائے یوم مسیح موعود کا انعقاد ہوا۔ شاملین کی کل تعداد 503تھی جن میں سے 31غیر از جماعت احباب تھے۔ جن جماعتوں میں یہ جلسے منعقد ہوئے ان میںBarumbu، Masina، Kimbanseke، Mpasa، Selembao، Ndjili، Mokali، Karo، Mont Ngafula، Mongata، Kinzono، Bangi اور Nsekita شامل ہیں۔

اس طرح ملک بھر میں مجموعی طور پرکل 90جلسہ ہائے یوم مسیح موعود منعقد ہوئے اور کل حاضری 5581رہی جن میں3716 احمدی احباب و خواتین اور 1865غیر احمدی و غیر مسلم احباب و خواتین شامل ہوئے۔ الحمد للہ علیٰ ذٰلک۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان مساعی کو با برکت فرمائے اور تمام احباب جماعت پر اپنے افضال کی بارش برسائے اور جماعت احمدیہ کونگو کنشاسا کو ترقیات عطا فرماتا چلا جائے۔ آمین۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button