ارشادِ نبوی

رزقِ حلال حاصل کرنا فرض ہے

حضرت عبداللہ بن مسعودؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرتﷺ نے فرمایا :

فرض امور کی ادائیگی کے بعد سب سے بڑا فرض رزق حلال کا حاصل کرناہے۔

(شعب الایمان بیہقی جلد 6صفحہ420 حدیث نمبر 8741)

متعلقہ مضمون

تبصرے 3

  1. الفضل انٹر نیشنل لندن کو ایک نئے رنگ میں شائع ہونے اور اس کے مضامین میں جدت اور نکھار حضرت خلیفہ المسیح اید ہ اللہ تعالی کی مسلسل اور خصوصی توجہ کا مرہون منت ہے ۔ہم اپنے پیارے آقا کی شفقتوں کے ممنون احسان ہیں ۔اللہ تعالی پیارے آقا کی تمام خواہشوں کی تکمیل میں خود حضور کامعاون ومددگار ہو ،ہم اس تروتازہ اور مصفا پانی سے اپنے آپ کو معطر کرنے والے ہوں ۔
    ہم سب پیارے آقا کی خدمت میں “الفضل انٹر نیشنل لندن ” اور عربی زبان کے نمائندہ رسالہ “التقوى “کی دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔
    اسی طرح مدیر اعلی صاحب اور ان کی ٹیم بھی مبارکباد کی مستحق ہے جس نے مختصر وقت میں اخبار کو ایک نئے انداز اور شان میں ڈھال دیا ہے ۔الحمداللہ
    “مبارک صد مبارک “

  2. بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
    الفضل انٹر نیشنل کی اشاعت نو اور ویب سائٹ اور ایپلیکیشنز کی نئی تشکیل بہت عمدہ ہے اور اس کا مطالعہ بہت آسان بنا دیا گیا ہے جس میں خصوصیت سے حضور انور کے خطبات کا مکمل متن کم وقت میں ہم سب تک پہنچے گا اور حضور انور کی مصروفیات کی جھلکیاں ہم تک پہنچ رہی ہیں جو ہم سب کی دلچسپی کا موجب ہیں۔ نئے لکھاری بھی نظر آ رہے ہیں۔ فون ایپلیکیشنز کے نتیجہ میں ہم سب کے لئے آسان ہو گیا کہ جب بھی ہمیں وقت ملے ہم آسانی سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
    اگر ہم روزانہ کچھ حصہ ہی الفضل کا مطالعہ کریں تو تین دن میں مکمل مطالعہ کر سکتے ہیں۔
    حضور انور کی خدمت میں اور ادارے کی خی خدمت میں بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button