افریقہ (رپورٹس)

نیشنل اجتماع لجنہ اماء اللہ سینیگال 2021ء

(حافظ مصور احمد مزمل۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل سینیگال)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے امسال سینیگال میں کورونا کی پابندیوں میں نرمی کے بعد جب دیگر سرگرمیوں کا آغاز ہوا تو حسب معمول حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی اجازت سے مورخہ 3؍اور 4؍اپریل 2021ء کو ڈاکار، سینیگال میں نیشنل اجتماع لجنہ اماء اللہ سینیگال کا انعقاد کیا گیا۔

2؍اپریل کو ہی لجنہ اماء اللہ کی ممبرات قافلوں کی صورت میں نیشنل ہیڈ کوارٹر ڈاکار میں پہنچنا شروع ہو چکی تھیں۔ اگلے روز 3؍اپریل کو نماز تہجد سے دن کا آغاز ہوا۔ نماز فجر کے بعد لوکل زبان میں درس دیا گیا اورلجنہ اماء اللہ کی ممبرات اجتماع گاہ کی تیاری میں مصروف ہو گئیں۔ بعد دوپہر نیشنل صدر لجنہ اماء اللہ محترمہ حوا فوفانی صاحبہ کی زیر صدارت افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ بعد ازاں تمام ممبرات نے کھڑے ہو کر لجنہ کا عہد دہرایا۔ نظم کے بعد صدر صاحبہ لجنہ اماءاللہ نے انتظامی ہدایات دیں۔ صدر صاحبہ کی درخواست پر مکرم ناصر احمد سدھو صاحب امیر جماعت سینیگال نے اجتماعات کی اہمیت و مقاصد اور باہمی تعاون پر اسلامی تعلیمات کی رو سے لجنہ کو نصائح کیں۔ دعا کے بعد افتتاحی تقریب ختم ہوئی۔

ازاں بعد لجنہ و ناصرات کے مابین 8 ورزشی مقابلہ جات کروائے گئے جو نماز مغرب تک جاری رہے۔ ورزشی مقابلہ جات میں 100 میٹر دوڑ، ایک ٹانگ دوڑ، رسہ کشی، تین ٹانگ دوڑ، لانگ جمپ، وغیرہ شامل تھے۔ تمام ممبرات نے بڑھ چڑھ کر مقابلہ جات میں حصہ لیا۔

نماز مغرب و عشاء کے بعد ناصرات میں علمی مقابلہ جات ہوئے جو رات گیارہ بجے تک جاری رہے۔

دوسرے دن کا آغاز بھی نماز تہجد، نماز فجر اور درس القرآن سے ہوا۔ ناشتہ کے بعد لجنہ کے درمیان علمی مقابلہ جات منعقد ہوئے جو دوپہر گیارہ بجے تک جاری رہے۔ علمی مقابلہ جات میں تلاوت قرآن کریم، نظم، حفظ قرآن، حفظ ادعیہ، حفظ قصیدہ، دینی معلومات، وغیرہ شامل تھے۔

نماز ظہر و عصر کے بعد ممبرات کی خدمت میں طعام پیش کیا گیا۔ بعد ازاں نیشنل صدر صاحبہ لجنہ اماء اللہ سینیگال کی زیر صدارت اختتامی تقریب میں صدر صاحبہ نے ورزشی و علمی مقابلہ جات میں اول، دوم، سوم پوزیشن حاصل کرنے والی ممبرات میں انعامات تقسیم کیے۔اپنے اختتامی خطاب میں صدر صاحبہ نے ممبرات کو لجنہ کی تنظیمی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی نصیحت کی۔ نیز ان کو مالی قربانی کی طرف بھی توجہ دلائی۔ دعا کے ساتھ یہ اجتماع اختتام پذیر ہوا۔

نیشنل اجتماع لجنہ اماء اللہ سینیگال میں سینیگال کے 9ریجنز سے 151ممبرات شامل ہوئیں۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سرگرمیوں کو افراد جماعت کے ایمان و ایقان میں مضبوطی کا موجب بنائے اور دین اور ملک کے لیے مفید وجود بنیں۔ آمین

(رپورٹ: حافظ مصور احمد مزمل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button