یورپ (رپورٹس)

مجلس انصار اللہ سوئٹزرلینڈ کی بعض سرگرمیاں

(صباح الدین بٹ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل سوئٹزرلینڈ)

مجلس انصار اللہ سوئٹزرلینڈ نے امدادی سامان افریقہ بھجوایا

مکرم ملک عارف محمود صاحب صدر مجلس انصار اللہ سوئٹزرلینڈ تحریر کرتے ہیں کہ

شعبہ ایثار کے تحت رمضان المبارک میں تمام مجالس کی 50احمدی فیملیوں سے مستعمل کپڑے، جوتے، کھلونے اور روزمرّہ کے استعمال کی اشیاء اکٹھی کر کے 53پیکٹ مقامی عیسائی چرچ کے امدادی ادارے Earth Focus Foundationکی مدد سے وسطی افریقہ کے ملک کیمرون (Cameroon)کے مستحقین کو بھجوائے گئے۔ اس کارِ خیرمیں مکرم محمود الرحمٰن انور صاحب قائد ایثار مجلس انصار اللہ اور زعماء مجالس کی خدمات کے علاوہ ممبرات لجنہ اماء اللہ نے بھی گھروں سے سامان اکٹھا کرنے اور اس کی پیکنگ میں مدد کی۔

مسجد کے احاطہ کو پودوں اور پھولوں سے سجایا

شعبہ وقارِ عمل وصحت جسمانی مجلس انصار اللہ کے پانچ ماہ کے ہفتہ وار وقار عمل سے مسجد نور ویگولٹینگن کے احاطہ سے ایک بیمار درخت کو جڑ سے کاٹ کر دیگر درختوں کی کانٹ چھانٹ کر کے تنوں کو قلعی سے سجایا گیا۔ نئی کیاریاں تیار کی گئیں اور انہیں پودوں ا ور پھولوں سے آراستہ کیا گیا۔ اپریل میں مکرم فیض خان صاحب مبلغِ سلسلہ، مکرم اصغر علی صاحب مقامی صدر جماعت تھور گاؤ، مکرم رحمت اللہ زاہد صاحب اور مکرم مسعود مجاہد صاحب نے چارپھلدار پودے لگائے۔

وقارِعمل کے آخری روز مورخہ 24؍مئی 2021ء کو وقارِعمل میں حصہ لینے والے انصار بھائیوں کے اعزاز میں ایک دعوت کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس روز مکرم ولید طارق تارنتسر صاحب امیر جماعت سوئٹزرلینڈ، مکرم منیر احمد منور صاحب مبلغ انچارج سوئٹزر لینڈ اور خاکسار ملک عارف محمود صدر مجلس انصار اللہ سوئٹزرلینڈ کوتین پھلدار پودے لگانے کی توفیق ملی اور محترم امیر صاحب نے دُعا کروائی۔

(رپورٹ: صبا ح الدین بٹ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button