مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ 28؍جون تا 04؍جولائی 2021ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…مورخہ 28؍و29؍جون کو فارغ التحصیل مربیان جامعہ احمدیہ یوکے 2020ء کی حضور انور کے ساتھ مسجد مبارک، اسلام آباد میں 65ویں اور 66ویں نشست تھی۔ ان نشستوں میں حضور انور مختلف امور بشمول کتب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے بارے میں مربیان کی رہنمائی فرماتے اور ان کا جائزہ لیتے ہیں۔

٭… 02؍جولائی بروز جمعۃ المبارک:حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔

حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت خلیفہ ٔراشد فاروق اعظم حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اوصافِ حمیدہ کا تذکرہ فرمایا۔ نیز مرکزی شعبہ آرکائیوز اینڈ ریسرچ سینٹر کی طرف سے تیار کردہ احمدیہ انسائیکلوپیڈیا کی ویب سائٹ www.ahmadipedia.org کے اجرا کا اعلان فرمایا۔

٭…03؍جولائی بروز ہفتہ: حضور انور نے آج نماز عصر کےبعد درج ذیل چھ نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لئے دعا فرمائی۔

٭…عزیزہ عائشہ صباحت احمد (واقفۂ نو) بنت مکرم مبشر احمد (ظفر) صاحب (مورڈن۔ یوکے) ہمراہ مکرم شاہ زیب اطہر صاحب (مربی سلسلہ۔ واٹفورڈ،یوکے) ابن مکرم محمد اطہر صاحب (مورڈن۔یوکے)

٭…عزیزہ ادیبہ طاہر (واقفۂ نو) بنت مکرم طاہر احمد صاحب (نارووال۔ پاکستان) ہمراہ مکرم یحییٰ احمد صاحب (مربی سلسلہ۔ ربوہ) ابن مکرم حسن احمد صاحب

٭…عزیزہ سوہا مریم بنت مکرم خالد محمود بھٹی صاحب (لندن) ہمراہ مکرم عطاء النور ہادی صاحب (مربی سلسلہ۔ فارغ التحصیل جامعہ یوکے) ابن مکرم محمد عبدالہادی صاحب

٭…عزیزہ ملیحہ احمد (واقفۂ نو) بنت مکرم عمران احمد صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم حمزہ نصیر احمد صاحب(متعلم جامعہ احمدیہ جرمنی) ابن مکرم نصیر احمد صاحب (جرمنی)

٭…عزیزہ مدیحہ چیمہ بنت مکرم خالد جاوید چیمہ صاحب (سویڈن) ہمراہ مکرم نمیر احمد چوہدری صاحب (واقفِ نو)ابن مکرم منیر احمد چوہدری صاحب (سویڈن)

٭…عزیزہ ناجیہ احمد بنت مکرم آصف احمد صاحب (لندن) ہمراہ مکرم مطہر ڈار صاحب ابن مکرم عارف ڈار صاحب (لندن)

٭…04؍جولائی بروز اتوار: حضور انور نے آج تقریباً پونے سات بجے ویورلی ایبے سکول ٹلفورڈ میں مجلس خدام الاحمدیہ برطانیہ کی جانب سے منعقد ہونے والی ایک روزہ کھیلوں کا مختصر دورہ فرمایا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی فرمائی۔

حضورِ انور نے خدام کے مابین ہونے والے رسہ کشی کے فائنل اور پھر سلو سائیکلنگ کے مقابلہ جات کو دیکھا۔ اسی طرح حضور انور کی موجودگی میں ریجنل قائدین اور نیشنل عاملہ کے مابین رسہ کشی کا نمائشی مقابلہ ہوا۔ قریباً سات بجے حضورِ انور نے دعا کروائی اور واپس اسلام آباد تشریف لے گئے۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button