مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ 05؍ تا 11؍جولائی 2021ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…مورخہ 05 و 06؍جولائی کو فارغ التحصیل مربیان جامعہ احمدیہ یوکے 2020ء کی حضور انور کے ساتھ مسجد مبارک، اسلام آباد میں 67ویں اور 68ویں نشست تھی۔ ان نشستوں میں حضور انور مختلف امور بشمول کتب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے بارے میں مربیان کی رہنمائی فرماتے اور ان کا جائزہ لیتے ہیں۔

٭… 09؍جولائی بروز جمعۃ المبارک:حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔

حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت خلیفۂ راشد فاروق اعظم حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اوصافِ حمیدہ کا تذکرہ فرمایا۔ نیز چھ مرحومین: مکرم سرِپتو ہادی سسوُویو صاحب آف انڈونیشیا، مکرم چودھری بشیر احمد بھٹی صاحب ابن اللہ داد صاحب بھوڑو ضلع ننکانہ صاحب، مکرم حمید اللہ خادم ملہی صاحب دارالنصر غربی ربوہ، مکرم محمد علی خان صاحب پشاور، مکرم صاحبزادہ مہدی لطیف صاحب آف میری لینڈ امریکہ اور عزیزم فیضان احمد سمیر ابن شہزاد اکبر صاحب کارکن دفتر پرائیویٹ سیکریٹری ربوہ کا ذکرِ خیر فرمایا اور ان کی نمازِجنازہ غائب پڑھائی۔

٭…10؍جولائی بروز ہفتہ: حضور انور نے آج نماز عصر کےبعد درج ذیل چھ نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لئے دعا کروائی۔

٭…عزیزہ صبیحہ خان بنت مکرم فضل الرحمان صاحب (استاد جامعہ احمدیہ یوکے) ہمراہ مکرم سید رمیض طاہر بخاری صاحب (متعلم جامعہ احمدیہ جرمنی) ابن مکرم سید حسن طاہر بخاری صاحب (مبلغ سلسلہ۔ جرمنی)

٭…عزیزہ سارہ احمد (واقفۂ نو) بنت مکرم شاہد احمد صاحب مرحوم (لندن) ہمراہ مکرم مبارز محمود امینی صاحب (مربی سلسلہ۔ فارغ التحصیل جامعہ یوکے) ابن مکرم رشید صادق امینی صاحب (بریڈفورڈ۔ یوکے)

٭…عزیزہ درمانہ محمود (واقفۂ نو) بنت مکرم حامد محمود صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم نوشیروان احمد رشید صاحب (مربی سلسلہ۔ ایم ٹی اے لندن) ابن مکرم عبدالرشید صاحب مرحوم (لندن)

٭…عزیزہ عاتکہ رحمان بنت مکرم حبیب الرحمان صاحب مرحوم (لوٹن۔ یوکے) ہمراہ مکرم عرفان احمد ٹھکر صاحب (مربی سلسلہ۔ فرانس) ابن مکرم اسرارالحق ٹھکر صاحب

٭…عزیزہ مہ لقا شاہ بنت مکرم سید عرفان احمد شاہ صاحب (لندن) ہمراہ مکرم نعمان محمود صاحب ابن مکرم ناصر محمود صاحب (لندن)

٭…عزیزہ صدف احمد بنت مکرم توقیر احمد صاحب (لندن) ہمراہ مکرم فائز احمد رشید صاحب ابن مکرم عبدالرشید صاحب مرحوم (لندن)

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button