نماز جنازہ حاضر و غائب

نماز جنازہ حاضر و غائب

مکرم منیر احمد جاوید پرائیویٹ سیکرٹری حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز تحریر کرتے ہیں کہ

حضور انور ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے 29جولائی 2021ء کو 12بجے صبح اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں اپنے دفتر سے باہر تشریف لا کر مکرم شفیق احمد صاحب (کارکن دفتر امام صاحب مسجد فضل لندن ) کی نماز جنازہ حاضر اور 30مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

ان مرحومین کے لئے آپ سے مغفرت کی دعا کی درخواست ہے۔

نماز جنازہ حاضر

مکرم شفیق احمد صاحب ( کارکن دفتر امام صاحب مسجد فضل لندن )

26جولائی 2021ء کو 70سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔

اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِ نَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔

مرحوم پاکستان سے جرمنی آکر کولون شہر میں رہائش پذیر ہوئے تھے۔ اس دوران مختلف جماعتی خدمتوں کی توفیق پائی۔ 2007ء میں لندن آگئے اور مسجد فضل کے قریب رہائش اختیار کی۔ صوم و صلوٰۃ کے پابند، تہجد کا اہتمام کرنے والے، سادہ مزاج، مہمان نواز ایک نیک اور مخلص انسان تھے۔ ہمیشہ مسکراتے چہرے سے ملتے اور ہر وقت دوسروں کی خدمت کے لیے کمر بستہ رہتے۔ مرحوم موصی تھے۔ پسمندگان میں ایک بیٹا اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔

نماز جنازہ غائب

1- مکرم ماسٹر خان محمد صاحب (ربوہ)23جون 2020ء کو وفات پا گئے۔ مرحوم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ حضرت حافظ فتح محمد خان صاحب کے پوتے، حضرت مولانا محمد ظفر صاحب کے بھتیجے اور حضرت نور محمد صاحب امرتسری کے سب سے چھوٹے داماد تھے۔

2- مکرم کامران شہزاد خان صاحب ابن مکرم محمد رفیق خان صاحب (حافظ آباد)26جون 2020ء کو وفات پا گئے۔ مرحوم موصی تھے۔ صدر جماعت حافظ آباد، نائب صدر کوٹ لکھپت لاہور کے علاوہ مختلف عہدوں پر خدمت کی توفیق پائی۔

3- مکرمہ ثریا بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم حاجی محمد اسحاق صاحب (دارالیمن وسطی سلام۔ ربوہ)5جولائی2020ء کو وفات پا گئیں۔ مرحومہ مکرم محمدموسیٰ صاحب مرحوم درویش قادیان کی بھتیجی تھیں اور موصیہ تھیں۔

4- مکرم طاہر احمد صاحب ابن مکرم رئیس احمد صاحب (امیر ضلع کرنال و کرو کشیترصوبہ ہریانہ ) جولائی 2020ء میں ایک تالاب نما نالے میں ڈوبنے سے وفات پا گئے۔

5- عزیزم مسرور احمد ابن مکرم عبدالرؤف صاحب (دارلعلوم شرقی نور ربوہ) 12جولائی 2020ءکو 12 سال کی عمر میں درخت سے گرنے سے وفات پا گئے۔ عزیزم کے ایک کزن مربی اور ایک معلم ہیں۔

6- مکرمہ بشریٰ ناصر صاحبہ اہلیہ کمانڈر ناصر احمد صاحب (کراچی۔ حال یو کے) 13 جولائی 2020ء کو وفات پا گئیں۔ مرحومہ مکرم نبیل احمد ناصر صاحب ( کونسلر۔سرے) کی والدہ تھیں۔

7- مکرمہ ثریا بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم بشیر احمد صاحب مرحوم ( دارالیمن وسطی ربوہ ) 22جولائی 2020ءکو وفات پا گئیں۔ محترم محمد اسماعیل صاحب درویش قادیان کی بیٹی تھیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔

8- مکرم ڈاکٹر عبدالستار صاحب ( بشیر آباد سٹیٹ۔ سندھ)28جولائی 2020ءکو وفات پا گئے۔ مرحوم موصی تھے۔ تحریک جدید کے پینشنر تھے۔ 1959ء سے 1974ء تک بطور معالج بشیر آباد میں خدمت کی توفیق پائی۔

9- مکرم محمد حنیف صاحب (ربوہ)7اگست2020ءکو وفات پاگئے۔ مکرم تحمید احمد صاحب (مربی سلسلہ شعبہ آرکائیو۔یوکے ) کے نانا تھے۔

10- مکرم چودھری منظور احمد صاحب ابن مکرم چودھری بشیر احمد صاحب (چک نمبر 23این پی یزمان ضلع بہاولپور)7اگست 2020ءوفات پا گئے۔ مرحوم موصی تھے۔ مقامی جماعت کے 10سال صدر رہے۔

11- مکرم چودھری عبد الغفور صاحب (Reutlingen۔ جرمنی)10اگست2020ءکو وفات پا گئے۔ مکرم صداقت احمد ظاہر صاحب ( کارکن بیت السبوح۔ جرمنی ) کے والد تھے۔

12- مکرمہ مبارکہ الدین صاحبہ (لیسٹر۔یو کے) 14؍ اگست 2020ءکو وفات پا گئیں۔ مکرم نسیم احمد صاحب باجوہ مربی سلسلہ کی بڑی ہمشیرہ اور مکرم ناصر احمد خان صاحب نائب امیر یوکے کی ساس، مکرم ہمایوں اوپل صاحب ( مربی سلسلہ) اور مکرم منصور احمد کلارک صاحب ( مربی سلسلہ) کی خالہ اور مکرم مصباح الدین صاحب مربی سلسلہ کی دادی تھیں۔

13- مکرم سہیل مسعود صاحب ( ناروے)19؍اگست 2020ء برین کینسر سے وفات پا گئے۔ مکرم عبد الہادی مسعود صاحب (درجہ سادسہ جامعہ احمدیہ یوکے) کے والد تھے۔

14- مکرم بشیر احمد شاہد صاحب (دارالفضل غربی) 29اگست 2020ء کو وفات پا گئے۔ مرحوم موصی تھے۔

15- مکرمہ نجمہ ندیم صاحبہ ( اوکاڑہ )30؍اگست 2020ءکو وفات پا گئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ مکرم میاں غلام مرتضی ٰ صاحب مربی سلسلہ برونڈی کی بھانجی تھیں

16- مکرمہ شمیم رحمٰن صاحبہ اہلیہ مکرم ھبتہ الرحمٰن صاحب(کینیڈا)یکم ستمبر2020ءکو وفات پا گئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ مکرم صوفی بشارت الرحمٰن صاحب ( استاد جامعہ احمدیہ ربوہ) کی بھانجی تھیں۔ مرکھم اور نیو مارکیٹ کی جماعتوں میں بطور صدر لجنہ اور پانچ سال ریجنل صدر ناردن انٹاریو خدمت کی توفیق پائی۔

17- مکرمہ نذیراں بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم مقصود خان صاحب (ڈیرانوالہ ضلع نارو وال )18ستمبر 2020ء کو وفات پا گئیں۔ مکرم شکیل احمد خان صاحب ( مربی سلسلہ۔استاد جامعہ ربوہ) کی والدہ تھیں۔

18- مکرم پروفیسر بشارت احمد صاحب ( ریجنل امیر Northern Ontario۔ کینیڈا)22ستمبر 2020ء کو وفات پا گئے۔ مرحوم موصی تھے اور مکرم عبد السلام ظافر صاحب ( سابق پرنسپل جامعہ احمدیہ یوکے) کے بھائی تھے۔

19- مکرمہ شمیم اختر صاحبہ ( جوہی ضلع دادو۔سندھ)27 ستمبر 2020ء کو وفات پا گئیں۔ مکرم حافظ سید مشہود احمد صاحب (استاد جامعہ احمدیہ یو کے ) کی ساس تھیں۔

20- مکرم محمد محسن چوہان صاحب (کینیڈا)یکم اکتوبر 2020ءکو وفات پا گئے۔مرحوم موصی تھے۔ سعدیہ رفعت صاحبہ ( صدر لجنہ سٹٹگارٹ۔جرمنی) کے والد تھے۔ کینیڈا میں بطور قاضی خدمت کی توفیق پائی۔

21- مکرمہ نسیم بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم ڈاکٹر نذیر احمد صاحب شہید (ڈھونکی سڑکپورہ وزیر آباد ضلع گوجرانوالہ) 2اکتوبر2020ء کو وفات پا گئیں۔آپ کا ایک پوتا جامعہ احمدیہ کینیڈا میں زیرِ تعلیم ہے۔

22- مکرمہ امۃ الحئی صاحبہ اہلیہ مکرم حنیف الرحمٰن صاحب سنوری(لندن۔ یوکے)13؍اکتوبر2020ء کو وفات پا گئیں۔ مکرم فرید الرحمٰن صاحب (کارکن حفاظتِ خاص ) کی دادی اور مکرمہ حامدہ سنوری فاروقی صاحبہ کی بھابھی تھیں۔

23- مکرم فضل منعم صاحب ابن مکرم فضل عمر صاحب مرحوم (سونگڑہ اوڈیشہ)17؍اکتوبر2020ء کو وفات پا گئے۔ آپ کے والد اوڈیشہ کے پہلے وقفِ زندگی دیہاتی مبلغ تھے۔ مرحوم کو بطور جنرل سیکرٹری جماعت سونگڑہ خدمت کی توفیق ملی۔

24- مکرم چوہدری نور الدین صاحب ( امریکہ) 29؍اکتوبر2020ء کو وفات پا گئے۔ حضرت حاجی غلام احمد صاحب آف کریام صحابی حضرت مسیح موعود ؑ کے بیٹے تھے۔ مرحوم موصی تھے۔ مکرم ڈاکٹر رانا نعمان احمد صاحب ( امریکہ) اور مکرم نبیل احمد رانا صاحب (کینیڈا) کے والد تھے۔

25- مکرم محمد سعید صاحب ابن مکرم محمد دین صاحب (ہاؤسنگ سوسائٹی کراچی)10نومبر2020ء کو وفات پا گئے۔ مرحوم موصی تھے۔ کراچی میں بحریہ سوسائٹی نیول کالونی کے صدر، جنرل سیکرٹری،سیکرٹری مال اور زعیم انصار اللہ تھے۔

26- مکرمہ بشریٰ حکمت صاحبہ ( اہلیہ مکرم محمد اقبال صاحب۔ فیصل آباد)20 نومبر2020ء کو امریکہ میں وفات پا گئیں۔ حضرت حکیم اللہ بخش صاحب صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نواسی تھیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ 17سال صدر لجنہ کے علاوہ مختلف عہدوں پر خدمت کی توفیق پائی۔ 11سال فضل ِ عمر ہسپتال میں کام کرتی رہیں۔

27- مکرم رفیق احمد صاحب (ابن مکرم نذیر احمد صاحب ریحان۔ مربی سلسلہ۔والد مکرم انیق احمد صاحب مربی سلسلہ۔عربک ڈیسک۔جرمنی) 24 نومبر2020ءکو وفات پا گئے۔ مرحوم موصی تھے۔ مقامی سطح پر مختلف عہدوں پر خدمت کرنے کے علاوہ وفات سے قبل بطور لوکل سیکرٹری تربیت جماعت Reinheimجرمنی خدمت کی توفیق پائی۔

28- مکرمہ امۃ الحمید شوکت صاحبہ اہلیہ مکرم محمد ارشد صاحب کاتب (پنشنر صدر انجمن احمدیہ) 25نومبر2020ء کو وفات پا گئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔

29- مکرم جمیل احمد وانی صاحب ابن مکرم خواجہ نورالدین وانی صاحب (لوٹن یوکے) 29نومبر2020ءکو وفات پا گئے۔ مرحوم کے پڑدادا حضرت خواجہ عبدالصمد وانی صاحب آف کشمیر) کو 1902ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھ پر خود قادیان جا کر بیعت کرنے کی توفیق ملی۔ لوکل جماعت میں سیکرٹری مال کے علاوہ مختلف عہدوں پر خدمت کی توفیق پائی۔

30- مکرمہ پروفیسر صادقہ شمس صاحبہ (سابق پرنسپل جامعہ نصرت ربوہ) اہلیہ مکرم نعمت اللہ شمس صاحب ( پنشنر صدر احمدیہ ربوہ) 25دسمبر 2020ء کو وفات پا گئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ حضرت مولوی فضل دین صاحب (مانگٹ اونچا) کی بھتیجی اور حضرت میاں فتح دین صاحب گوندل کی نواسی تھیں۔ نیز مکرم محمود احمد طاہر صاحب (سیکرٹری فضلِ عمر فاؤنڈیشن ربوہ) کی پھوپھی تھیں۔

اللہ تعالیٰ تمام مرحومین سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور انہیں اپنے پیاروں کے قرب میں جگہ دے۔ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور ان کی خوبیوں کو زندہ رکھنے کی توفیق دے۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button