امریکہ (رپورٹس)

ارجنٹائن میں عید الاضحیٰ کے موقع پر کاؤنسل کی طرف سے ’عید مبارک‘ کا banner آویزاں کیا گیا

(مروان سرور گل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل ارجنٹینا)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے امسال عید الاضحی کے موقع پر شہر Lujan کی council نے عید مبارک کا banner شہر کی معروف Basilica (عیسائی عبادتگاہ) کے بالکل سامنے آویزاں کیا۔ شہر Lujan کی Basilica کا ارجنٹائن کے سب سے اہم اور معروف مذہبی عمارتوں میں شمار ہوتا ہے اور ہر سال 70 لاکھ افراد اس کی زیارت کے لیے آتے ہیں ۔

اس شہر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مسلمانوں کے جذبات اور باہمی اخوت کو بڑھانے کے لیے شہر کے میئر نے براہِ راست اس نمائش کا انتظام کیا۔ اس موقع پر ایک بین المذاہب پروگرام بھی منعقد کیا گیا جس میں عیسائی مذہب کے نمائندہ، کاؤنسل کے نمائندہ اور اسلام کی نمائندگی میں خاکسار کو بحیثیت صدر جماعت ارجنٹائن شامل ہونے کی توفیق ملی۔

اس پروگرام کو ارجنٹائن کی نیشنل نیوز ایجنسی ’’Telam‘‘ نے اپنی خبروں میں بھی شائع کیا جس سے جماعت کا تعارف بھی وسیع پیمانہ پر ہوا۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ ارجنٹائن کے لوکل کاؤنسل کے ساتھ مثبت تعلقات ہیں اور حال ہی میں جماعت نے سردی کے پیشِ نظر یک صد کمبل کاؤنسل کو بطور ہدیہ پیش کرنے کی توفیق پائی۔ الحمد للہ

(رپورٹ: مروان سرور گل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button