امریکہ (رپورٹس)

گواڈے لوپ میں قرآن کریم کی نمائش

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ گواڈیلوپ کو17تا 19مئی 2019ءکو شہر Pointe a Pitre میں قرآن نمائش لگانے کی توفیق ملی۔

تعارف

گواڈیلوپ وسطی امریکہ میں واقع کیریبین جزائر میں اسے ایک چھوٹا سا جزیرہ ہے جو کہ فرانس کے زیر انتظام ہے۔ گواڈیلوپ میں جماعت احمدیہ کا قیام باقاعدہ طور پر 2016ء میں ہوا جب خاکسار کی گواڈیلوپ میں تقرری ہوئی۔ اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے افراد جماعت کی تعداد5ہو چکی ہے۔

قرآن کریم کی نمائش

قرآن کریم کے مختلف زبانوں میں تراجم پر مشتمل یہ نمائش خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت کامیاب رہی۔ نمائش کو کامیاب بنانے کے لیے مکرم پیٹریس مائیوکو (Patrice Mayeko) صاحب (نو مبائع)اور خاکسار نے 500کی تعداد میں دعوت نامے تیار کرکے لوگوں میں تقسیم کیے۔ علاوہ ازیں اس نمائش اور گذشتہ نمائش کی خبریں گواڈیلوپ کے نیشنل اخبار میں بھی نشر ہوئی جس میں انہوں نے ہماری گذشتہ نمائش کی تصویر بھی شائع کی تھی۔

اس نمائش کو قرآنی آیات پر مشتمل بینرز اور تقریباً 30سے زائد مختلف زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم پر مشتمل نسخوں سےمزین کیا گیا۔ 55سے زائد افراد تشریف لائے۔

اس موقع پر گوادےلوپ پروٹسٹنٹ چرچ کے پادری نے بھی شرکت کی ۔ نیز بہت سے لوگوں کی اس نمائش کے ذریعہ اسلام کی بابت غلط فہمیاں بھی دور ہوئیں۔

تأثرات

اس نمائش میں شمولیت اختیار کرنے والوں کے لیےایک نوٹ بُک مہیا تھی جس میں انہوں نے اپنے تأثرات اورخیالات درج کیے۔ چنانچہ پروٹسٹنٹ چرچ کے پادری نے اس نوٹ بُک میں لکھا کہ’’اس نمائش کے لیےآپ کا شکریہ، جو کہ سچائی ڈھونڈنے میں بہت مدد گار ہے‘‘

• غیر احمدی مسلم خاتون نے لکھا:’’گواڈے لوپ کے لوگوں کو اس نمائش سے حقیقی اسلام کا پتہ چلے گا۔ آپ کا شکریہ‘‘
• ایک théologienنے لکھا:اس خوبصورت اور پر امن تبادلہ خیالات سے میں بہت خوش ہوں۔ امید ہے کہ جلد ہی دوبارہ اس کا موقع ملے گا۔
• Madame, Corinne نے لکھا: اسلام کی حقیقی تعلیم گوادےلوپین کو دکھانے کا یہ بہت اچھا طریق ہے جو کہ آج کل بہت بدنام ہے۔ اور امام صاحب نے بہت اچھے انداز میں ہمارے سوالات کو جواب دیا۔

(رپورٹ: لقمان احمد باجوہ، مربی سلسلہ)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button